نئی دہلی 13مئی (کے ایم ایس) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)نے انسانی حقوق کے معروف کشمیری محافظ خرم پرویز سمیت سات افراد کے خلاف گزشتہ سال درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں عدالت میںفرد جرم جمع کرا دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نئی دہلی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 13 مئی, 2022
سرینگر:عوامی مجلس عمل کاخواجہ عبدالسلام کو خراج عقیدت
سرینگر13 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل نے خواجہ عبدالسلام دلال کو ان کی 62 ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ خواجہ عبدالسلام دلال کشمیر کی معروف سیاسی و مذہبی شخصیت مہاجر ملت اور مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ صاحب کے قریبی ساتھی تھے۔عوامی …
تفصیل۔۔۔جموں : بس میں آگ لگنے سے چار ہلاک، بیس زخمی
جموں 13 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جموں کے علاقے میں ہندویاتریوں کو لے جانے والی ایک بس میں آگ لگنے سے کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ایک مسافر بس ویشنو دیوی کے یاتریوں کو کٹرہ سے جموں لے جا …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجیوں نے بانڈی پورہ میں2نوجوان شہید کر دیے
سرینگر13 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بانڈی پورہ میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے برار آرہ گام میں محاصرے اور تلاشی کی …
تفصیل۔۔۔او آئی سی کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی حلقہ بندیوں کی غیر قانونی مشق کی مذمت
جدہ 13مئی (کے ایم ایس) اسلامی تعاون تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی حکومت کی طرف سے حال ہی میں مکمل کی گئی انتخابی حلقوں کو ازسرنو ترتیب دینے کیلئے حلقہ بندیوں کی غیر قانونی مشق کی شدید مذمت کی ہے۔ آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن نے ایک بیان میں حلقہ بندیوںکی غیر قانونی مشق کواو آئی سی اور …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجیوں نے بانڈی پورہ میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
سرینگر13 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع بانڈی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے برار آرہ گام کے تمام داخلی اور خارجی رستے سیل کرکے تلاشی شروع کر دی۔انتظامیہ نے علاقے میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل …
تفصیل۔۔۔کشمیری اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید فروغ دیں، تحریک حریت جموں وکشمیر
سرینگر13 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک حریت نے کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید فروغ دیں تاکہ جاری تحریک آزادی کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔ تحریک حریت جموں وکشمیر کے رہنماو¿ں نے سرینگر میں ایک اجلاس میں اس اقدام کا خیر مقدم کیا کہ آزادی کی حامی تنظیمیں …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:قابض انتظامیہ نے مزید 3کشمیری سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا
سرینگر 13مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قابض انتظامیہ نے کشمیر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سمیت مزید تین سرکاری ملازمین کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جاری تحریک کی حمایت کرنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے کشمیر یونیورسٹی کے کیمسٹری کے پروفیسر الطاف حسین پنڈت، ایک ٹیچر محمد مقبول حجام اور …
تفصیل۔۔۔عمر عبداللہ کی کشمیری پنڈت کے قتل کیخلاف احتجاج کے شرکاء پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت
سرینگر 13مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے گزشتہ روز بڈگام میں کشمیری پنڈت کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھارتی پولیس کی طرف سے شدید لاٹھی چارج سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال کی سخت مذمت کی ہے ۔ عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں پولیس کی اس وحشیانہ کارروائی پر …
تفصیل۔۔۔بھارتی حکومت ملک میں اقلیتوں سے تعلیم کا حق چھیننے کیلئے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے
جموں 13مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈووکیٹ دیویندرسنگھ بہل نے کہاہے کہ بھارت میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت اقلیتوں سے حصول تعلیم کا حق چھیننے کیلئے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دیویندر سنگھ بہل نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت میں …
تفصیل۔۔۔