جموں 14 جنوری (کے ایم ایس) عام آدمی پارٹی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت حزب اخلاف کی جماعتوں کے خلاف سرکاری اداروں کا مسلسل غلط استعمال کر رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے رہنماو¿ں نے جموں کے علاقے تالاب تلو میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ بی جے پی عام آدمی پارٹی کو نشانہ بنانے کے لیے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 14 جنوری, 2023
مہاراشٹر:”اے ٹی ایس “نے کشمیری نوجوان کے خلاف فرد جرم دائر کردی
بمبئی 14 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ایک کشمیری نوجوان کے خلاف جھوٹے مقدمے میں فرد جرم دائر کر دی ہے۔ ”اے ٹی ایس “نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہائشی نوجوان رئیس احمد شیخ کے خلاف این آئی اے کی خصوصی عدالت میں 150 صفحات پر مشتمل فرد جرم …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر :انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے
جموں 14 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں خطے میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ لوگوں نے جموں شہر کے علاقے لوئر روپ نگر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی کے اس موسم میں بجلی کی بڑے پیمانے پر بندش نے معمولات …
تفصیل۔۔۔نیوز چینل معاشرے میں پھوٹ ڈال رہے ہیں، بھارتی سپریم کورٹ
نئی دہلی، 14 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ نے ٹیلی ویژن خبروں کے مواد پر ریگولیٹری کنٹرول کے فقدان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوز چینلز معاشرے میں پھوٹ ڈال رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ”نفرت بھڑکانے والی تقاریر پابندی عائدکرنے اور اسکے مرتکبین کے خلاف کارروائی “ کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا کہ نفرت انگیز تقاریر مکمل طو ر …
تفصیل۔۔۔اتراکھنڈ: اونچی ذات کے ہندوﺅں نے دلت نوجوان کو مند ر میں داخل ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا
دہرا دون14جنوری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے ضلع اتر کاشی میں اونچی ذات کے ہندوﺅں نے ایک دلت لڑکے پر اس وقت لاٹھیوں سے حملہ کیا جب وہ پوجا کیلئے ایک مندر میں داخل ہوا تھا۔ یہ واقعہ اتر کاشی کے گاﺅں سالرا میں9جنوری کو پیش آیا ہے ۔22سالہ دلت لڑکے آیوش کو رات بھر مندر میں مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ کی طرف سے پولیس میںدرج …
تفصیل۔۔۔سرنکوٹ میں لوگوں کا احتجاج، نابالغ کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ
جموں 14 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے ضلع راجوری کے علاقے سرنکوٹ میں ایک 9 سالہ بچے کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔ عفرین احمد نامی لڑکا جمعرات کو سرنکوٹ کے علاقے شانگلہ میں اپنی رہائش گاہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو ا تھا۔وہ گزشتہ روز گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے …
تفصیل۔۔۔انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرکا میر واعظ کی گھر میں مسلسل نظر بندی پر اظہار تشویش
سرینگر 14جنوری ( کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمرفاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔ انجمن اوقات جامع مسجد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں میر واعظ عمر فاروق گزشتہ تین برس سے زائد عرصے سے گھر میں غیر قانونی طورپر نظر بند ہیں اورانہیں سیاسی …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کیخلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے، شبیر شاہ
سرینگر 14جنوری ( کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند سینئر رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کی بگڑتی ہوئی سیاسی اور انسانی حقوق کی صورتحال کا موثر نوٹس لے۔ شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے …
تفصیل۔۔۔