جموں16جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے دو کشمیری نوجوانوں کے خلاف 2021میں درج کیے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں چارج شیٹ دائر کی ہے ۔ پولیس نے الطاف حسین شاہ اور محمد قاسم کے خلاف تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج جموں کی عدالت میں چارج شیٹ دائر کی۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ دونوں نوجوان ایک مجاہد تنظیم …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 16 جنوری, 2023
اتر پردیش:16ویں صدی کی تاریخی مسجد کو مسمار کردیاگیا
نئی دلی 16جنوری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع پریاگ راج میں ایک تاریخی شاہی مسجد کو مسمار کر دیاگیا ہے۔ یہ مسجد 16ویں صدی میں شیر شاہ سوری کے دور میں تعمیر کی گئی تھی جسے بھارتی فورسز کی موجودگی میں منہدم کیاگیا ۔مسجد کے امام محمد بابل حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ تاریخی مسجد کو مسمار کئے جانے سے بچانے کیلئے پہلے ہی یہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد
سرینگر16جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقےسنگم میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی ہے ۔ پیر کی سہ پہر مقامی لوگوں نے سنگم کے علاقے میں پنج پورہ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش دیکھی ۔ انہوں نے فوری طورپر اس بارے میں اطلاع سنگم پولیس اسٹیشن کو دی ۔پولیس …
تفصیل۔۔۔محبوبہ مفتی اور یوسف تاریگامی کی طرف سے کشمیریوں کو انکی زمینوں سے زبردستی بے دخل کرنے کی مذمت
جموں16جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے اراضی کے نئے قانون کے تحت کشمیریوں کی اپنی زمینوں سے جبری بے دخلی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا بھر میں قوانین عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بنائے جاتے ہیں تاہم مودی حکومت کشمیری عوام کو بے اختیار کرنے اور انہیں سزا دینے …
تفصیل۔۔۔اوڑی اورپلوامہ حملوں کی منصوبہ بندی مودی حکومت نے کی تھی: مصطفی کمال
سرینگر16جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے اہم رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 2016 کے اوڑی حملے اور 2019کے پلوامہ حملے کی منصوبہ بندی مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے کی تھی جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حملے پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے کئے گئے تھے۔ مصطفی کمال نے جو پارٹی …
تفصیل۔۔۔بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں شراب کی دکانیں بند کرے : پیپلز فورم
جموں16جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز فورم نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں شراب کی دکانیں بند کرے کیونکہ مقامی لوگ اس عمل کو کشمیری نوجوانوں کی اخلاقیات کو تباہ کرنے کی سازش سمجھتے ہیں۔ پیپلز فورم کے چیئرمین شیخ سرور، جنرل سیکرٹری امتیاز احمد خان اور سیکرٹری امیت کول نے ایک پریس کانفرنس سے …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت کے نئے اراضی قانون کے خلاف راجوری میں احتجاجی مظاہرہ
جموں16جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لوگوں نے مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ راجوری کے علاقوں منکوٹے، سدھیال، ٹھنڈیکسی اورنینگا ناڑ کے لوگوں نے مودی حکومت کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور نئے اراضی قانون کے ساتھ ساتھ منریگا مزدوروں کی روزانہ حاضری کے نظام کو فوری طور پر واپس لینے …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے مذموم منصوبوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگی
سرینگر16جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں حریت رہنمائوں خادم حسین اور سید سبط شبیر قمی نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں پائیدار امن اورو ترقی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ خادم حسین اور سید سبط …
تفصیل۔۔۔کشمیری صحافی کی کالے قانون کے تحت نظربندی کا ایک سال مکمل
سرینگر16جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے صحافی سجاد گل کی غیر قانونی نظربندی کو ایک سال مکمل ہوگیا جن پر گزشتہ سال کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کشمیر کی سنٹرل یونیورسٹی میں صحافت کے طالب علم سجاد کو بھارتی فوجیوں نے10جنوری 2022 کوان کے گھر پر متعدد چھاپوں …
تفصیل۔۔۔بی جے پی نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی : پینتھرس پارٹی
جموں16جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر ولکشن سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے لوگوں سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کا ایک اجلاس پارٹی دفتر گاندھی نگر جموں میں اس کے صدر ولکشن سنگھ کی صدارت میں ہوا۔پارٹی کے عہدیداروں …
تفصیل۔۔۔