کیرالہ بھارت 13جنوری ( کے ایم ایس )بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک سرکاری سکول کی طالبات نے کونسلنگ کے دوران یہ ہوشربا انکشاف کیا ہے کہ 52برس کاایک استاد انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنارہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کیرالہ کے ضلع کننور کے علاقے تھلی پرمبو میں قائم سکول کی چھٹی اور ساتویں جماعت کی تقریباً 20طابات نے کہا کہ استاد انکے ساتھ غلط حرکت کرتا ہے ۔ …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 13 جنوری, 2023
امریکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، صدر آزاد کشمیر
مظفرآباد13 جنوری (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر بریڈلی پارکر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر …
تفصیل۔۔۔”دھرم سنسد نفرت انگیز تقاریر مقدمہ “ بھارتی سپریم کورٹ کی پولیس پر سوالات کی بوچھاڑ
نئی دہلی13جنوری(کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے” دھرم سنسد نفرت انگیز تقاریر مقدمے “میں نئی دلی پولیس کوخوب آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ عدالت نے پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ نئی دلی کے دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقاریر 19دسمبر 2021کو کی گئی تھیں لیکن پولیس نے اس حوالے سے ایف آئی آر پانچ …
تفصیل۔۔۔کولگام میں آگ لگنے سے دکان خاکستر
سرینگر 13 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع کولگام میں آتشزدگی کیوجہ سے دکان خاکستر ہو گئی۔ کولگام کے مرکزی بازار میں آج دوپہر کے وقت سبزی کی ایک دکان میں آگ لگ گئی۔ فائر سروسز کی بروقت مداخلت کی وجہ سے آگ مزید پھیلنے سے رک گئی۔ آگ لگنے سے شیراز احمد نامی ایک مقامی شخص کی دکان کو نقصان …
تفصیل۔۔۔پونچھ :فائرنگ سے زخمی لڑکا دم توڑ گیا
جموں 13 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پراسرار فائرنگ سے زخمی ہونے والا 9 سالہ بچہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ افران احمد نامی لڑکا گزشتہ روز ضلع پونچھ کے علاقے سورنکوٹ سانگلہ میں اپنی رہائشی گاہ کے قریب فائرنگ سے زخمی ہوا تھا اور وہ آج ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں برفانی تودوں کے حوالے سے الرٹ جاری
سرینگر 13 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے علاقے کے مختلف اضلاع میں برفانی تودوں کے بارے میں الرٹ جاری کرتے ہو ےلوگوں کو بالائی علاقوں کے سفر سے پرہیز برتنے کی ہدایت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ آج صبح سے شدید برف باری کے پیش نظر کئی اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔ انہوں …
تفصیل۔۔۔ڈاکٹر مبین شاہ، ظفر قریشی کی کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماوں کے ساتھ ملاقات
اسلام آباد 13 جنوری (کے ایم ایس)” کشمیر ڈائس پورہ الائنس“ کے سینئر نائب چیئرمین اور کشمیر ہاوس ترکیہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مبین شاہ اور تنظیم کے نائب چیئرمین ظفر قریشی نے آج اسلا م آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنماﺅں کیساتھ ملاقات کی اور انکے ساتھ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہزاروں کشمیری غیر قانونی طور پر جیلوں میں بند ہیں، حریت رہنما
سرینگر 13جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ بھارت نے مزاحمتی رہنمائوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں نظربند کر رکھا ہے اور وہ انکی غیر قانونی نظر بندی کو اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے طول دے رہا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام محمد خان سوپوری، سلیم …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت نے مزید 6یوٹیوب چینلوں کو بلاک کر دیا
نئی دلی 13جنوری (کے ایم ایس) بھارت میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کی اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے مزید 6یوٹیوب چینلوں کوبلاک کردیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے جھوٹی خبریں پھیلانے کے نام پر کارروائی کرتے ہوئے یوٹیوب چینل” نیشن ٹی وی، سروکار بھارت، نیشن 24، سمواد سماچار، سورنم بھارت اور سمواد ٹی وی”کو بلاک کردیاہے۔ بھارتی حکومت …
تفصیل۔۔۔احسن اونتو کی غیر قانونی نظر بندی کاایک برس مکمل
انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ہیومن رائٹس کے ارکان کا نظر بند چیئرمین کو خراج تحسین سرینگر13جنوری(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انٹرنیشنل فورم فارجسٹس ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت غیر قانونی نظربندی کا ایک برس مکمل ہو گیا ہے۔ ان پر اب تک مجموعی طور پر پانچ مرتبہ کالا قانون ”پی ایس اے“لاگو …
تفصیل۔۔۔