جموں15 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں”یونائٹڈ پیس الائنس“ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت 5 اگست 2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد یہاں کے باشندوں کے حقوق پر ایک ایک کر کے ڈاکہ ڈالارہی ہے۔ میر شاہد سلیم نے جموں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 15 جنوری, 2023
بھاگوت کا بیان آئین اور تاریخی حقائق کے منافی ہے، آل انڈیا مسلم مجلس
نئی دلی15جنوری(کے ایم ایس)آل انڈیا مسلم مجلس نے ہندو انتہا پسند جماعت راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)کے سربراہ موہن بھاگوت کے حالیہ انٹریو کو مسترد کرتے ہوئے اسے بھارت کے آئین اور تاریخی حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ مجلس کے قومی صدر پروفیسر بصیر احمد خان نے ایک بیان میں کہا کہ آرایس ایس اور اسکی ذیلی سیاسی تنظیم بی جے پی کو صرف آٹھ برس کے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر :پولیس نے نوجوان کوزیر حراست قتل کر دیا، اہلخانہ ، مقامی لوگوں کا زبردست احتجاج
جموں15 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع راجوری میںایک نوجوان کو زیر حراست قتل کر دیا۔نوجوان کے قتل کیخلاف زبردست بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے۔ یہ واقعہ گزشتہ شب ضلع کے علاقے کالا کوٹ میں پیش آیا ہے ۔کالا کوٹ کے گاﺅں داگل کے رہائشی23سالہ شیر سنگھ کو پولیس نے ایک ناکے سے گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں …
تفصیل۔۔۔بی جے پی 2024کے انتخابات میں یکطرفہ جیت حاصل نہیں کر سکے گی، امرتیہ سین
نئی دلی15جنوری (کے ایم ایس)بھارت میں رواں برس تقریباً دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں لیکن ملک کی تمام قومی و علاقائی جماعتوں کی نظریں 2024کے لوک سبھا انتخابات پر مرکوز ہیں۔ 2023کے انتخابات کو 2024کے لوک سبھا انتخابات سے جوڑ کو دیکھا جا رہا ہے اور بی جے پی، کانگریس ، سماج وادی پارٹی ، جنتا دل یو، ترنمول کانگریس وغیرہ نے …
تفصیل۔۔۔جموں میں انسداد تجاوزات مہم کے نام پر مسلمانوں کے گھر مسمار
جموں15جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںقابض حکام جموں میں انسداد تجاوزات مہم کے نام پر مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہم کا نشانہ بننے والے ایک نوجوان نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے علاقے میں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اچانک غیر قانونی قابض کیسے بن گئے؟انہوں نے کہاکہ …
تفصیل۔۔۔ریاست کی شناخت اور اسلامی تشخص کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے: پاسبان حریت
مظفر آباد15جنوری(کے ایم ایس) پاسبانِ حریت جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کی وحدت ، شناخت اور اسلامی تشخص کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفرآبادمیں جاری ایک بیان میں کہاکہ بیس کیمپ کی حکومت اور اداروں کی یہ آئینی اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی سامراج کے ظلم و بربریت کو دنیا بھر …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:ہندواڑہ میں آگ لگنے سے دو مکانات جل کر خاکستر
سرینگر15جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں آگ لگنے سے دو رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ آگ رات کے دوران ہندواڑہ کے علاقے کھونہ بل میں ایک رہائشی مکان میں بھڑک اٹھی۔اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے دو مکانات جل کر خاکستر ہو گئے اور لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہوگئی۔
تفصیل۔۔۔محمود ساغرکی مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت
اسلام آباد 15جنوری(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فورسز نے مظالم ڈھانے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں بھارتی …
تفصیل۔۔۔بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے: جی اے گلزار
سرینگر15جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انتخابات کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ اقتدار یا نام نہاد انتخابات کے لئے نہیں …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوج کشمیریوں پرمسلسل مظالم ڈھارہی ہے : رپورٹ
اسلام آباد15جنوری(کے ایم ایس)آج جب بھارت اپنا 75واں یوم فوج منا رہا ہے، اس کے فوجی مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر مسلسل مظالم ڈھا رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کا سفاک چہرہ روزانہ کی بنیاد پر آشکار ہو رہا ہے کیونکہ وہ مقبوضہ علاقے میں ماورائے عدالت قتل، عصمت دری، تشدد اوردیگر مظالم …
تفصیل۔۔۔