سرینگر29جنوری(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں لداخ خطے کے ضلع کرگل میں دو لڑکیاں ایک برفانی تودے تلے آنے کے باعث جاںبحق ہوگئیں۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق واقعہ ضلع کے گاﺅں تنگول میں پیش آیا ۔ دونوں لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی شناخت 11 سالہ کلثوم اور 23 سالہ بلقیس کے نام سے ہوئی ہے۔
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 29 جنوری, 2023
اگر وادی کشمیر میں حالات واقعی بہتر ہیں تو امیت شاہ وادی کا سفر کر کے دیکھے، راہول
سرینگر29جنور ی (کے ایم ایس )انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما او ر رکن بھارتی پارلیمنٹ راہول گاندھی نے کہا ہے کہ اگر وادی کشمیر میں حالات واقعی بہتر ہیں تو وزیر داخلہ امیت شاہ جموں سے وادی کا سفر کر کے دیکھے۔ راہول گاندھی نے جنکی بھارت جوڑو یاترا مقبوضہ جموںوکشمیر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں آج اختتام کو پہنچی ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکمراںجماعت بی …
تفصیل۔۔۔آسٹریلیا:60ہزار کے لگ بھگ سکھوں نے خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ دیا
ایمسٹرڈیم 29 جنوری (کے ایم ایس) آسٹریلیا میں آج ایک اندازے کے مطابق تقریباً 60 ہزارسکھوں نے خالصتان ریفرنڈم میں ووٹ دیا۔ ریفرنڈم کا انعقاد کرنے والی تنظیم” سکھس فار جسٹس “نے کہا کہ ریفرنڈم کیلئے مقرر کر دہ وقت کے اختتام تک 55تا 60ہزار کے قریب سکھ ووٹ دال چکے ہیں جبکہ ووٹنگ سینٹر سے فلنڈرز اسٹریٹ اسٹیشن تک ایک بڑی قطار ابھی تک لگی ہوئی تھی۔ ایک اندازے …
تفصیل۔۔۔آزاد جموں و کشمیر : یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کیلئے تیاریوں کا آغاز
مظفرباد 29جنوری(کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر میں 5 فروری کو” یوم یکجہتی کشمیر “منانے کے لیے تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی گئی ہیں۔ اس مرتبہ بھی حسب سابق بھی یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جو و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ 5 فروری کو پاکستان سمیت آزاد جموں و کشمیر میں سرکاری تعطیل ہوگی او ر مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکوم عوام کے ساتھ بھر …
تفصیل۔۔۔بی جے پی ناموں کی تبدیلی کے بجائے مہنگائی پر قابو پانے پر توجہ دے،حزب اختلاف
نئی دلی 29جنوری(کے ایم ایس)بھارت میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشان بناتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کو مختلف تاریخی مقامات کے نام تبدیل کرنے کے بجائے بے روزگار ی کے خاتمے اور مہنگائی پر قابو پانے پر توجہ دینی چاہیے۔ بھارتی ایوان بالا راجہ سبھا میں ترنمول کانگریس کے پارلیمانی رہنما ڈیرک اوبرائن نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بی جے …
تفصیل۔۔۔سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے دفترکو ضبط کرنے کی شدید مذمت
اسلام آباد29جنوری(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک نام نہاد عدالتی حکم پر کل جماعتی حریت کانفرنس کے مرکزی دفترکو ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میںسرینگر میں حریت دفتر کو ضبط کرنے کی مذمت …
تفصیل۔۔۔وی ڈی جی کے نام پر مخصوص طبقے کو مسلح کرنے کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں: شاہد سلیم
جموں 29 جنوری (کے ایم ایس)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما میر شاہد سلیم نے ولیج ڈیفنس گارڈز( وی ڈی جی) کے نام پر ایک مخصوص طبقے کو مہلک ہتھیاروں سے لیس کئے جانے پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میر شاہد سلیم نے جموں میں …
تفصیل۔۔۔آسٹریلیا میں سکھ بڑی تعداد میں خالصتان ریفرنڈم کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں
میلبرن29جنوری(کے ایم ایس)بھارت میں سکھوں کے لئے ایک علیحدہ ریاست خالصتان کے قیام کے لیے آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ سکھ کمیونٹی کے افرادخالصتان ریفرنڈم میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میلبرن میں ووٹنگ کے لیے سکھ برادری کی 2 کلومیٹر طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔سکھ پریس ایسوسی ایشن کے مطابق ریفرنڈم میں ہزاروں افراد کے ووٹنگ میں حصہ لینے کی توقع ہے۔سکھ پریس ایسوسی ایشن نے کہا …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی سرینگر میں پارٹی دفتر ضبط کرنے کی شدید مذمت
سرینگر29جنوری(کے ایم ایس)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے آج بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے سرینگر میں فورم کے دفتر کو ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ دہلی کی ایک عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج شیلندر ملک نے گزشتہ روز مقبوضہ جموں وکشمیرمیں فنڈنگ سے متعلق ایک جھوٹے کیس میں سرینگر میں حریت دفتر کو ضبط …
تفصیل۔۔۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے عارضی ملازمین کا جموں میں احتجاج
جموں29جنوری(کے ایم ایس)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ(پی ایچ ای) میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے سینکڑوں کارکنوںنے جموں میں توی پل کے قریب ڈوگرہ چوک پر ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے دیرینہ مطالبات پر زوردینے کے لئے سڑک کو تقریبا تین گھنٹے تک بند کردیا۔ وہ اپنی تقریبا 70ماہ کی زیر التوا اجرت جاری کرنے ا اور نوکریوں کو باقاعدہ …
تفصیل۔۔۔