جموں 01 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ضلع کے گاﺅں اپر ڈنگری گاو ¿ں کے قریب پیش آیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ راجوری کے بالائی ڈانگری گاو ¿ں میں ایک دوسرے سے تقریباً …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 1 جنوری, 2023
سرینگر : دستی بم دھماکے میں شہری زخمی
سرینگریکم جنوری(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج دستی بم کے ایک دھماکے میں ایک شہری زخمی ہو گیا ۔ نامعلوم افراد نے سرینگر شہر کے حول چوک میں پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) کے ایک بنکر کی طرف دستی بم پھینکا تاہم وہ نشانے پر لگنے کے بجائے سڑک کنارے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سمیر احمدنامی …
تفصیل۔۔۔بھارت میں اقلیتیں امتیازی سلوک کا شکار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے ، شاہد سلیم ، یاسمین راجہ
جموں01جنوری ( کے ایم ایس )یونائٹد پیس الائنس کے چیئر مین میر شاہد سلیم نے کہا کہ بھارت میں آج اس وقت جس بہیمانہ طریقے سے مسلمانوں، دلتوں ، سکھوں اور دوسری اقلیتوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہاہے وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ میر شاہد سلیم نے جموں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض فرقہ پرست طاقتیں بھارت کو ہندو راشٹر بنانے پر …
تفصیل۔۔۔بھارت: بے روزگاری کی شرح 16 ماہ کی بلند ترین شرح 8.30 فیصد تک پہنچ گئی
نئی دہلی01 جنوری (کے ایم ایس)بھارت میںبے روزگاری کی شرح دسمبر2022 میں بڑھ کر 8.30 فیصد تک پہنچ گئی جو کہ 16 مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔ سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومی (سی ایم آئی ای )کے اعداد و شمار میں کہا گیا کہ گزشتہ برس کے آخری مہینے میں شہری بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 10.09 فیصد ہو گئی جبکہ دیہی بے روزگاری کی شرح 7.55 فیصد …
تفصیل۔۔۔پلوامہ : نامعلوم افرادنے بھارتی پیرا ملٹری اہلکار سے رائفل چھین لی
سرینگر01 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم افراد نے بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف کے ایک اہلکار سے اسکی بندوق چھین لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملہ آوروں نے جنوبی ضلع کے علاقے بیلوBelow میں سی آر پی ایف کی183ویں بٹالین سے وابستہ اہلکار سے ایک ناکے پر رائفل چھین لی۔بھارتی فوجیوں اور …
تفصیل۔۔۔حریت رہنما ئوں کا مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے پر اظہار تشویش
سرینگریکم جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے نئے سال کے آغاز پر بھارتی ریاستی دہشت گردی میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں محمد یاسین عطائی، زمرودہ حبیب ،یاسمین راجہ، ڈاکٹر مصعب اور مولوی سجاد ندوی نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ …
تفصیل۔۔۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولیات بارے فہرستوں کا تبادلہ
اسلام آبادیکم جنوری(کے ایم ایس)پاکستان اور بھارت کے حکام نے 31دسمبر 1988کے معاہدے کے تحت اتوار کو جوہری تنصیبات اور سہولیات بارے فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے اتوارکو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے مطابق پاکستان میں جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست باضابطہ طور پر وزارت خارجہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے …
تفصیل۔۔۔سرینگر میں لل دید اسپتال کے احاطے سے خاتون کی لاش برآمد
سرینگریکم جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج سرینگر میں لل دیدہسپتال کے احاطے سے ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ہسپتال کے احاطے سے ایک خاتون کی لاش برآمدہوئی جس کی عمر تقریبا 40 سال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خاتون نے بھورے رنگ کا پھیرن پہنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:گلمرگ اور پہلگام میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ
سرینگریکم جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت بالترتیب منفی 8.2 اور منفی 9.4ڈگری سینٹی گریڈتھا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر گزشتہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ تاہم تازہ برف باری کے بعد سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر …
تفصیل۔۔۔علاقائی امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے : حریت رہنما
سرینگریکم جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوںسید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس اور فریدہ بہن جی نے کہا ہے کہ علاقائی امن کے لیے تنازعہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے۔ سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس اور فریدہ بہن جی نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ جب تک کشمیری عوام کو ان …
تفصیل۔۔۔