بنگلور09جنوری(کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب کے تنازعے کی وجہ سے سرکاری کالجوں میںزیر تعلیم پچاس فیصد سے زائد مسلمان طلبہ نے سرکاری کالجوں کو خیر باد کہ دیا ہے ۔ ہندوتوا بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی جانب سے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد بہت سے مسلمان طلبہ وطالبات سرکاری کالجوں سے نجی کالجوں میں منتقل ہو گئی ہیں۔ انڈین ایکسپریس کے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 9 جنوری, 2023
جمعیت علمائے ہند کی مسلم طالبات کو مذہب کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی مہم پر اظہار تشویش
نئی دلی09جنوری(کے ایم ایس) جمعیت علما ئے ہند نے بعض حلقوں کی جانب سے مسلم طالبات کو ارتداد(مذہب کے خلاف بغاوت) پر اکسانے کی مذموم مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جمعیت علما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے نئی دلی میں تنظیم کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مخلوط تعلیم کو اس رجحان کا ذمہ دار ٹھہرایا اور مزید مسلم تعلیمی اداروں کی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں جبری گرفتاریوں کا مقصد کشمیریو ں کو خوفزدہ کرنا ہے
سرینگر09جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے جبری گرفتاریوں کا مقصد آزادی پسند کشمیریوں کو خوف ودہشت میں مبتلا کرنا ہے۔ سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں نے سرینگر میں اپنے انٹرویوز اور بیانات میں کہا ہے کہ بھارتی پولیس نے اپنی گرفتاری کی تازہ لہر کے دوران ضلع راجوری سے کم سے کم 18 نوجوانوں کو …
تفصیل۔۔۔آغا حسن الموسوی کی طرف سے کشمیر ی شاعر رحمان راہی کی وفات پر اظہار تعزیت
سرینگر09جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے ممتاز کشمیری شاعر ، نقاد اوردھیان پیٹ انعام یافتہ پروفیسر رحمان راہی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پروفیسر رحمان کا آج سرینگر میں انتقال ہو گیاہے۔ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں جاری ایک …
تفصیل۔۔۔سرینگر:قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سرینگر09جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے علاقے مہجور نگر کے رہائشیوں نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کی صبح سرینگر کے علاقے مہجور نگر میں لوگوں نے انتظامیہ کی طرف سے راشن کی فراہمی میں کٹوتی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر ٹریفک بلاک کر …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوج کے کرنل نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
چندیگڑھ 09جنوری(کے ایم ایس)بھارت میںپنجاب کے علاقے فیروز پور میں بھارتی فوج کے ایک افسر نے گزشتہ رات اپنی بیوی کو گولی مارکر قتل کردیا اوراس کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک خط لکھا تھا جس میں اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف کیاتھا۔ بیوی اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائی گئی۔بھارتی فوج …
تفصیل۔۔۔معروف کشمیری شاعر پروفیسر رحمان راہی سرینگر میں انتقال کر گئے
سرینگر09جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںمعروف کشمیری شاعر رحمان راہی پیر کو سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ان کی عمر 98سال تھی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر راہی نے درجنوں کتابیں تصنیف کی ہیں اور سینکڑوں طلبا ء کی رہنمائی کی ہے۔ان کے انتقال پر سماج کے مختلف طبقوں بالخصوص ادبی حلقوں نے تعزیت کا اظہار کیا …
تفصیل۔۔۔وادی کشمیرمیں2022 میں آتشزدگی کے 2500واقعات ، 37اموات، 1700عمارتوں کو نقصان
سرینگر09جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک سال کے دوران وادی کشمیر میں آتشزدگی کے 2500سے زائد واقعات رونما ہوئے جن میں 37افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ تقریبا 1700عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسزکشمیر کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کے سب سے زیادہ واقعات سرینگر سے رپورٹ ہوئے جن میں …
تفصیل۔۔۔بھارتی پنجاب میں ایک جھڑپ کے دوران پولیس اہلکار ہلاک
پھگواڑہ09جنوری(کے ایم ایس)بھارتی پنجاب میں پولیس اور ایک مسلح گروپ کے درمیان ایک مقابلے میں پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانسٹیبل کلدیپ سنگھ ریاست کے شہر پھگواڑہ میں کوٹ گریوال کے قریب پولیس اور نامعلوم مسلح حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔شدید زخمی کانسٹیبل کو پھگواڑہ کے گاندھی اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ …
تفصیل۔۔۔زمینوں پربھارتی فضائیہ کے جبری قبضے کے خلاف لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ
سرینگر09جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر ہوائی اڈے سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ اور ہوائی اڈے کے حکام سے ان کی زمینیں خالی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ سرینگر کے علاقوںنارو، اچھگام اور گڈسوتھ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں لوگ پریس انکلیو سرینگرمیں جمع ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔احتجاج کرنے …
تفصیل۔۔۔