نئی دہلی 17جنوری(کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس کاٹجو نے کہاہے کہ ملک کے ٹی وی اینکرز کو جب تک فرقہ پرستی پھیلانے پر سزا نہیں ملے گی ، وہ باز نہیں آئیں گے۔ جسٹس کاٹجو نے ٹی وی اینکرز کے بارے میں سپریم کورٹ کے حالیہ تبصرے پر کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس سے کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔انہوں نے کہاکہ یہ محض …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 17 جنوری, 2023
نوجوان کی دوران حراست گمشدگی کے خلا ف سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ، فوری بازیابی کا مطالبہ
سرینگر17جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک ماہ قبل بھارتی فوج کی حراست میں لاپتہ ہونے والے نوجوان کی بازیابی کے لئے سرینگر میں سینکڑوں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سرینگر کے علاقے لال چوک میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ سے تعلق رکھنے والے عبدالرشید ڈار کی والدہ خیرہ بیگم نے کی جبکہ کچھ سماجی …
تفصیل۔۔۔دنیا میں سب سے زیادہ غریب بھارت میں پائے جاتے ہیں
ملک کی40فیصد دولت ایک فیصد امیر شخصیات کے پاس ہے نئی دہلی 17جنوری(کے ایم ایس)نئی دہلی کے ایک غیر منافع بخش ادارے آکسفیم انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ غریب لوگ بھارت میں رہتے ہیں جہاں ملک کی مجموعی دولت کا 40فیصد حصہ ایک فیصد امیر شخصیات کے قبضے میں ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 50فیصد آبادی کے پاس ملک کی مجموعی دولت کا …
تفصیل۔۔۔دہلی میں مسلمانوں کو املاک فروخت نہ کرنے کے پوسٹر چسپاں
نئی دہلی 17جنوری(کے ایم ایس)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندو انتہاپسندوں نے پوسٹر چسپاں کئے ہیں جن میں ہندوئوں سے کہاگیا ہے کہ وہ اپنے گھریا جائیداد مسلمانوں کو فروخت کرنے سے گریز کریں۔ یہ پوسٹر دہلی کے علاقے برہم پوری میں چسپاں کئے گئے ہیں جن میں ہندوئوں سے کہاگیا ہے کہ وہ اپنی املاک مسلمان خریداروں کو نہ بیچیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پوسٹر میں کہاگیا ہے …
تفصیل۔۔۔بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت کے تمام اداروں پر قبضہ کر رہے ہیں: راہل گاندھی
ہوشیار پور17جنوری(کے ایم ایس) بھارت میںکانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت کے تمام اداروں پر قبضہ کر رہے ہیں۔ راہول گاندھی نے بھارتی ریاست پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے تمام ادارے آر ایس ایس اور بی جے پی کے قبضے میں ہیں۔ تمام اداروں پر دبائو ہے، پریس دبا ئومیں ہے، …
تفصیل۔۔۔بھارت کے ساتھ مذاکرات 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کی منسوخی تک ممکن نہیں، وزیر اعظم آفس
اسلام آباد17 جنوری (کے ایم ایس) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے العربیہ ٹی وی چینل کو انٹرویو کے حوالے سے وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم نے تسلسل سے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے دوطرفہ مسائل بالخصوص جموں و کشمیر کا بنیادی مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے تاہم وزیر اعظم نے بارہا ریکارڈ پر کہا ہے کہ …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت کی طرف سے بھارتی فوجیوں اور انکے اہلخانہ کو مقبوضہ کشمیرمیں آباد کرنے کے منصوبے کی مذمت
لندن 17جنوری (کے ایم ایس ) عالمی تحریک بیداری جموں وکشمیر کے چیئرمین راجہ اعجاز شائق نے بھارت بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسروں، جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو آباد کررہاہے۔ راجہ اعجاز شائق نے بر طانیہ میں ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ علاقے …
تفصیل۔۔۔بیرون ملک مقیم کشمیری اور پاکستانی تنازعہ کشمیر کو اجاگر کریں ، محمود احمد ساغر
اسلام آباد17 جنوری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے سعودی عرب اور دیگر ممالک میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں پرزوردیا ہے کہ وہ مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل استعمال کریں۔ محمود احمد ساغر نے آج کشمیری کمیونٹی اور سعودی عرب میں مقیم کشمیریوں کے ایک وفد سے اسلام …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کو انکی اراضی سے جبری بے دخل کرنے کیخلاف بھارت مخالف مظاہرے
سرینگر 17جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ہندوئوں کو آباد کرنے کی غرض سے کشمیریوں کو انکی زمینیوں سے جبری دخل کرنے کی مودی حکومت کی ظالمانہ مہم کے خلاف جموں کے خطے اور وادی کشمیر کے متعدد مقامات پر بھارت مخالف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے ۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے جموں میں پارٹی دفتر کے باہر مودی حکومت کی …
تفصیل۔۔۔ویشنو دیوی اور امرناتھ یاترا مقبوضہ کشمیر میں جوشی مٹھ جیسی قدرتی تباہی کا باعث بن سکتی ہیں: محبوبہ مفتی
سرینگر 17جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے یاتریوں کی تعداد کو محدود نہ کرنے اور سڑکوں کو توسیع دینے پر مودی حکومت کوکڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگرامرناتھ اور وشنو دیوی یاتراکو محدود نہ کیاگیا تو بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں جوشی مٹھ جیسی تباہ کن صورتحال کا سامنا …
تفصیل۔۔۔