لندن11جنوری(کے ایم ایس)برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے مباحثے میں تنازعہ جموں وکشمیر چھایارہااور شرکا ء نے انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے برطانوی حکومت اورعالمی برادری کے دوہرے معیار پر سوالات اٹھائے۔ بحث میں سفارت کاروں اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ممتاز پاکستانی دانشور اور صحافی مشرف زیدی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ جنوبی ایشیا کے ایک علاقے میںخون …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 11 جنوری, 2023
کشمیری خاتون کا مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال
سرینگر11جنوری(کے ایم ایس) غیرقانونی طوپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک 70سالہ خاتون بدھ کے روز سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگئی۔ شوپیاں کے علاقے کاپرن کی رہائشی حلیمہ بیگم اپنی بہن کے ہمراہ مکہ مکرمہ میں موجود تھیں اور عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال کر گئیں۔اہل خانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ مرحومہ …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں کے جمہوری اور آئینی حقوق کی بحالی تک عدم استحکام ختم نہیں ہوگا: نیشنل کانفرنس
سرینگر11جنوری(کے ایم ایس) غیرقانونی طوپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہاہے کہ جموں و کشمیر میں عدم استحکام اس وقت تک جاری رہے گا جب تک لوگوں کے جمہوری اور آئینی حقوق بحال نہیں ہوتے۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما شیخ مصطفی کمال نے سرینگر میں ایک بیان میںکہاکہ 5اگست 2019کے فیصلے واضح طور پر جموں و کشمیر کے کسی بھی خطے کے لئے …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ہندوتوا ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لیے جی 20 کی صدارت کا غلط استعمال کر رہی ہے
سرینگر11جنوری(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے G-20کی صدار ت کاغلط استعمال کر رہی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام احمد گلزار، مولوی بشیر احمد عرفانی اور غلام محمد خان سوپوری نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ 05اگست 2019کے بھارت …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے : مقررین کانفرنس
مظفرآباد11جنوری(کے ایم ایس) آزاد جموں وکشمیر میںحزب اقتدار اورحزب اختلاف کی جماعتوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں اورنمائندوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری ،اداروں اورتنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق راجہ نجابت حسین کی قیادت میںیورپ اور برطانیہ …
تفصیل۔۔۔دہلی میں بھارتی فورسز اہلکار کی خودکشی،اڑیسہ میں بی ایس ایف افسر کی خودکشی کی کوشش
نئی دہلی11جنوری(کے ایم ایس) بھارتی سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس(سی آئی ایس ایف) کے ایک اہلکارنے نئی دہلی کے اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خودکشی کرلی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آئی ایس ایف کے اہلکارجتیندر کمار نے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3پر باتھ روم کے اندر اپنے 9ایم ایم پستول سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ دریں اثناء بھارتی …
تفصیل۔۔۔ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی سکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی
ممبئی11 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی میں دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل سکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نامعلوم شخص نے صبح سویرے سکول کے لینڈلائن نمبر پر فون کر کے بتایا کہ اس نے سکول میں ٹائم بم نصب کر رکھا ہے اور اسکے ساتھ ہی کال کاٹ دی ۔ اسکے بعد سکول میں خوف وہراس …
تفصیل۔۔۔مغربی بنگال: سکول بچوں کے کھانے سے مردہ سانب برآمد ، 30سے زائد بچے ہسپتال داخل
کولکتہ11 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیر بھوم کے ایک سکول میں طلباءکو دیے جانے والے کھانے سے مردہ سانب برآمد ہوا ہے۔ کھانا کھانے کے باعث 30سے زائد طلباءبیمار پڑ گئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کھانا کھانے کے بعد کئی بچوں کو الٹی ہونے لگی ۔ اس دوران کھانا بنانے والے سکول کے ایک ملازم نے کہا کہ …
تفصیل۔۔۔بابری مسجد کے بار ے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے شدت پسندوں کے حوصلے بلند ہوئے، جسٹس گوپالا
نئی دلی11جنوری(کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس وی گوپالا گوڑا نے بابری مسجد کے بارے میں سپریم کورٹ کی طرف سے 2019میں سنائے گئے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ ہندوﺅں کو دیکر اس پر مندر بنانے کی اجازت دی تھی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس گوڈا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے تنازعات کے سیلاب کے دروزے کھول …
تفصیل۔۔۔کرناٹک:ہندو لڑکی سے بات کرنے پر مسلمان نوجوان کی پٹائی
بنگلورو11جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع وکشینا کنٹر میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسلمان نوجوان کوہندو لڑکی سے بات کرنے پر بہیمانہ مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عفید نامی مسلم نوجوان بس سٹینڈ پر ایک ہندو لڑکی سے بات کر رہا تھا جس دوران کچھ ہندو انتہا پسندوں نے اس پر دھاوا بول دیا اور اسے پکڑ کر ایک گاڑی بٹا نے کے بعد سنسنا …
تفصیل۔۔۔