جموں 10 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ضلع کے علاقے منڈی آدائی میں محمد اکرم نامی شخص کے گھر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کی وجہ ایل پی جی سلنڈر …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 10 فروری, 2023
سرینگر جموں شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند
سری نگر10 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں شاہراہ ضلع رام بن کے علاقے بانہال میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے روک دی گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ گزشتہ شام سے میہڑ، پنتھیال اور کیفے ٹیریا موڑ کے قریب مٹی کے تودے گرنے …
تفصیل۔۔۔بھارت میں مسلمان مستقل خطرے میں رہ رہے ہیں: اسد الدین اویسی
نئی دہلی 10 فروری (کے ایم ایس) بھارتی پارلیمنٹ ممبر اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ہندوستان میں مسلمان مسلسل خطرات میں زندگی گزار رہے ہیں اور کوئی مہینہ ایسا نہیں گزرتا جس سے ان کی جانوں کو خطرہ نہ ہو۔ اسدالدین اویسی نے بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارتیہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیرمیں حکام کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج
سرینگر10 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں رہبر خیل کے اساتذہ نے جموں کے تریکوٹہ نگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے دفتر کے باہر اپنے مطالبات کے لیے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ مظاہرین احتجاج کے دوران اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔اساتذہ گزشتہ 52 دنوں سے احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں لیکن ابھی تک انتظامیہ کے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموںوکشمیر:مقبول بٹ کے یوم شہادت پر کل مکمل ہڑتال کی جائے گی
سرینگر10 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کی شہادت کی 39 ویں برسی کے موقع پر کل بروز ہفتہ مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور لبریشن فرنٹ نے دی ہے۔ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کی پاداش میں 11 فروری 1984 …
تفصیل۔۔۔مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں پوسٹرز چسپاں
سرینگر10 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز آویزاں ہیں جن میں لوگوں سے کل ممتاز کشمیری آزادی پسند رہنما محمد مقبول بٹ کی شہادت کی 39 ویں برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی ہے بھارتی حکام نے محمد مقبول بٹ کو تحریک آزادی کشمیر میں اہم کردار ادا کی پاداش میں 11 فروری …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے اتحاد ناگزیر: فاروق عبداللہ
سری نگر10 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کشمیری عوام پر زور دیا ہے کہ وہ تفرقہ انگیز قوتوں کیخلاف متحد ہو جائیں، جو انہیں ان کی شناخت، زمین اور وسائل سے محروم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بڈگام میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کے مختلف …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر ، ٹویٹر نے میں APHC کے آفیشل ہینڈل کو بلاک کر دیا
سری نگر10 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیرمیں ٹویٹر نے کل جماعتی حریت کانفرنس (APHC) کا آفیشل ہینڈل بلاک کر دیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے نئے ٹویٹر ہینڈل سے اعلان کیا کہ اس کا سابقہ آفشیل اکائونٹ بلاک کردیا گیا ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر کشمیر کی صورتحال کے بارے میں آگاہی پیدا کر رہا تھا۔حریت کانفرنس نے لکھا ہے …
تفصیل۔۔۔نئی دہلی،بجٹ میں اقلیتوں کو نظر انداز کرناآئینی نظریات کی خلاف ورزی ہے
نئی دہلی 10 فروری (کے ایم ایس)جماعت اسلامی ہند کے مرکزی تعلیمی بورڈ)ایم ٹی بی(کے ڈائریکٹر سید تنویر احمد نے مرکزی بجٹ میں ہندوستانی آبادی کی 21 فیصد اقلیتوں کو نظر انداز کرنے کو آئینی نظریات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات نئی دہلی میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اینڈ ایڈوکیسی (IPSA)، آل انڈیا ایجوکیشن موومنٹ (AIEM)، نئی دہلی اور سینٹر فار ایجوکیشن ریسرچ اینڈ …
تفصیل۔۔۔نئی دہلی ۔ اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیا
نئی دہلی 10 فروری (کے ایم ایس)بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے موجودہ بجٹ کو عوام مخالف اور غریب کش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 24-2023کے بجٹ میں بی جے پی کی حکومت تعلیم، صحت اور زراعت جیسے اہم شعبوں کیلئے مناسب فنڈز فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رکن سوگتا رائے نے تنقید کرتے ہوئے کہا …
تفصیل۔۔۔