نواکشوٹ ( موریطانیہ ) 17مارچ (کے ایم ایس )اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر نے موریطانیہ کے دارلحکومت نواکشوٹ میں ایک اجلاس میں مشترکہ اعلامیہ منظور کیا ہے جس تنازعہ کشمیر پر او آئی سی کے اصولی موقف کی توثیق کرتے ہوئے 5اگست …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 17 مارچ, 2023
بھارت نے ساڑھے 8ارب ڈالرمالیت کے ہتھیاروں کی خریداری کی منظوری دیدی
نئی دلی 17مارچ (کے ایم ایس ) بھارت نے اپنا جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے ساڑھے 8ارب ڈالرسے زائد کی مالیت کے میزائل، ہیلی کاپٹرز، آرٹلری گنز اور الیکٹرانک جنگی نظام خریدنے کی منظوری دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈیفنس ایکویزیشن کونسل نے یہ تمام ہتھیار خریدنے کی منظوری دی ہے۔جن ہتھیاروں کی خریداری کی فہرست کی منظوری دی …
تفصیل۔۔۔کینیڈا میں جعلی دستاویزات پر داخلہ لینے والے700بھارتی طلبہ کو ملک چھوڑنے کا حکم
اوٹاوا17مارچ(کے ایم ایس) کینیڈا میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر داخلہ لینے والے بھارتی طلبہ کو بارڈر سکیورٹی ایجنسی نے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں ایجوکیشن مائیگریشن سروسز کے نام سے قائم نجی ادارے کے ذریعے 700 طلبہ نے سٹڈی ویزے کے لیے اپلائے کیا تھا۔ادارے نے فی طالب علم 16لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم لیتے ہوئے ٹورانٹو کے ہمبر انسٹی …
تفصیل۔۔۔کانگریس نے سونیا،راہل گاندھی سے متعلق تبصرے پر وزیر اعظم مودی کیخلاف لوک سبھا میں تحریک جمع کرادی
نئی دلی 17مارچ ( کے ایم ایس ) بھارت میں کانگریس پارٹی نے پارٹی رہنمائوں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کے توہین اور ہتک آمیز تبصرے پر پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں تحریک جمع کرادی ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے جمعہ کو سونیا گاندھی اور راہل گاندھی سے متعلق ہتک آمیز تبصرے پر راجیہ سبھا میں وزیر اعظم …
تفصیل۔۔۔کشمیری مندوبین نے اقوام متحدہ کےنامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا
جنیوا17مارچ ( کے ایم ایس ) جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے کشمیری مندوبین نے اقوام متحدہ کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کے ارکان اور مقامی صحافیوں سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کی طرف سے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوںکی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ کشمیری …
تفصیل۔۔۔سرینگر:انجمن اوقاف کا میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بند ی پر اظہار تشویش
سرینگر17مارچ(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پرسخت تشویش کااظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ 5اگست 2019 سے سرینگر میں گھر میں نظر بند ہیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی …
تفصیل۔۔۔آسام میں تمام مدارس بند کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہو: وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما
گوہاٹی17مارچ(کے ایم ایس) بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر اور ریاست آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما نے اپنے مسلم دشمن عزائم کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاست کے تمام مدارس کو بند کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ہیمنت بسوا سرما نے کرناٹک کے ضلع بیلگاوی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت پہلے ہی 600مدارس کو بند کر …
تفصیل۔۔۔ہندواڑہ:مودی حکومت نے ایک شہری کی جائید اد ضبط کر لی
سرینگر17مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے ضلع کپواڑہ میں کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے پر ایک شہری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے علاقے یارو ہندواڑہ میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی …
تفصیل۔۔۔پاکستان براہموس میزائل گرنے کے واقعے سے بین الاقوامی سطح پر شرمندگی اٹھانی پڑی، بھارت کا اعتراف
نئی دلی 17مارچ(کے ایم ایس) مودی حکومت نے اعتراف کیاہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بھارت کی طرف سے فائر کئے گئے براہموس میزائل جو پاکستان کی حدودمیں گرا تھا کی وجہ سے بھارت کو بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ مودی حکومت نے یہ اعتراف گزشتہ دنوں دلی ہائی کورٹ میں بھارتی فضائیہ کے افسر ونگ کمانڈر ابھینو شرماکی طرف سے دائر عرضداشت …
تفصیل۔۔۔پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد 17مارچ(کے ایم ایس) پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعہ کو اپنی پریس بریفنگ کے دوران کیا ۔ انہوں نے واضح کیاکہ پاکستان بھارت کے غیر …
تفصیل۔۔۔