سرینگر03مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تشویش ظاہر کی ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور انجمن کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل گھر میں غیر قانونی نظربندی کی وجہ سے گزشتہ 4 سال سے تاریخی جامع مسجد سرینگرمیں شب برات کی نورانی اور روح پرور مجلس منعقد نہیں ہوسکی ہے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 3 مارچ, 2023
بھارت: بی جے پی ایم ایل اے کابیٹا رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
ایم ایل اے کے گھر اور دفتر سے 8کروڑ روپے برآمد نئی دلی03مارچ(کے ایم ایس) بھارت میں لوک آیوکت (بھارت کے پارلیمانی محتسب )اینٹی کرپشن ونگ نے ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ مڈال ویروپکشپاکے گھر اور دفتر پر چھاپے مار کر6کروڑ روپے نقدبرآمدکئے ہیں ۔ اس سے قبل جمعرات کو کرناٹک کے لوک آیوکت کے حکام نے ویروپکشپا کے بیٹے پرشانت …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب پہن کر امتحان دینے کی مسلم طالبات کی درخواست پر فوری سماعت سے انکار کردیا
نئی دلی03مارچ(کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے جمعہ کوریاست کرناٹک کی مسلم طالبات کو حجاب پہن کر سالانہ امتحانات دینے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طالبات کے وکیل ایڈوکیٹ شادان فراست نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ سے استدعا کی کہ طالبات کو 9 مارچ سے شروع ہونے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر: انتظامیہ نے پانچ اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری کر دیا
جموں03مارچ(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انتظامیہ نے پانچ اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ مقبوضہ علاقے کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے جموں خطے کے ڈوڈہ اور کشتواڑ جبکہ وادی کشمیر کے بانڈی پورہ، گاندربل اور کپواڑہ اضلاع میںتودے گرنے کی وارنگ جاری کی ہے۔ ان اضلاع کے رہائشیوں کو بالائی علاقوں کے سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیل۔۔۔ؓبھارتی جمہوریت حملے کی زد میں ہے، راہول گاندھی
نئی دہلی 3 مارچ (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتی جمہوریت خطرے میں ہے اور مجھ سمیت کئی سیاست دانوں کی نگرائی کی جارہی ہے۔ راہول گاندھی نے لندن کی کیمبرج یونیورسٹی میںایک لیکچر کے دوران کہا کہ ہم ایک ایسی دنیاکو بنتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے جس کا تعلق جمہوری اقدار سے نہ ہولہذا ہمیں اس …
تفصیل۔۔۔دہلی :رکشہ ڈرائیور نے خاتون صحافی کو ہراساں کیا
نئی دہلی، 3 مارچ (کے ایم ایس)بھارت میں ایک معروف میڈیا ہاوس کے ساتھ وابستہ ایک خاتون صحافی نے کہا کہ اسے دارلحکومت دلی میں ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔ صحافی نے سوشل میڈیا پر واقعے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے ۔ خاتون صحافی نے ٹویٹر پر لکھا کہ جب وہ نیو فرینڈز کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ سے اپنے دوست سے …
تفصیل۔۔۔بارہمولہ: سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جانبحق
سرینگر 03مارچ ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج ایک سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جانبحق ہو گیا۔ موٹر سائیکل سوار 20 سالہ نعیم احمد لون کو ضلع کے علاقے گانٹھ مولہ میں حادثہ پیش آیا۔ اسے شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ دم توڑ گیا۔وہ بارہمولہ کے علاقے شیری کا رہائشی تھا۔پولیس نے …
تفصیل۔۔۔3 مارچ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی یاد دلاتا ہے
اسلام آباد 03 مارچ (کے ایم ایس) 3 مارچ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی یاد دلاتا ہے۔ 2009 میں یہی دن تھا جب بھارتی خفیہ ادارے ”را“ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملہ کیا تھا جبکہ 3مارچ 2016 کو پاکستانی فورسز نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔ کشمیر …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کےخلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، شبیر شاہ
سرینگر 03 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کے خلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔ شبیر احمد شاہ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں …
تفصیل۔۔۔بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے، بیرسٹر سلطان
میرپور، 03 مارچ (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بیرون ممالک مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے اورتنازعہ کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ان خیالات کا اظہار جموں …
تفصیل۔۔۔