اوسلو24مارچ(کے ایم ایس)تحریک کشمیر ناروے شاخ نے ناروے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے محکو م لوگوں پر جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور انہیں انکا پیدائشی حق، حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تحریک کشمیر ناروے شاخ نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے بارے میں ایک دستخطی مہم کے دوران تین ہزار سے زائد دستخطوں …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 24 مارچ, 2023
گاندر بل:سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
سرینگر24 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں آج ایک سڑک حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ ضلع کے علاقے کنگن بنی باغ میں دو کاریں آپس میں ٹکرانے کے باعث چار افراد مولوی قیصر احمد وانی ، سراج الدین میر ، طارق احمد راتھر او محمد شفیع شیخ زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سب سٹرکٹ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر: 10 اضلاع کے لیے برفانی تودے کا الرٹ جاری
سرینگر24 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے دس اضلاع میں برفانی تودے جموں و کشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے اسلام آباد، بارہمولہ، گاندربل، کپواڑہ، کولگام، ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ ،راجوری اور ریاسی اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2800 سے 3000 میٹر کے کم خطرے والے تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ۔ان اضلاع کے …
تفصیل۔۔۔مدھیہ پردیش :بی جے پی حکومت میں 17 ہزار نوجوانوں نے خودکشی کی
بھوپال 24مارچ (کے ایم ایس ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کے اٹھارہ سالہ دور حکومت میں 17ہزار نوجوان نے خود کشی کی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ خود کشی کرنے والوں میں 10ہزار سے زائد طلباءاورتقریباً 7ہزار نوجوان شامل ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی حکومت گزشتہ تین برسوں صرف 21ملازمتیں ہی پیدا کر سکی جبکہ 37لاکھ سے زائد خواندہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر: ملازمین کو انتظامی کارروائیوں پر تبصروں ، تنقید سے روک دیا گیا
سری نگر 24 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اظہار رائے کی آزادی کے حق پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو کسی بھی انتظامی پالیسی یا کارروائی پر تبصروں اور تنقید سے منع کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کی طرف سے سوشل میڈیا کے …
تفصیل۔۔۔پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کیخلاف آواز اٹھاتا رہے گا، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد24مارچ(کے ایم ایس ) پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں جاری مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ علاقہ میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم پامالیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا رہے گا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعہ کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفننگ میں کہا …
تفصیل۔۔۔نئی دلی :لوک سبھا سیکریٹریٹ نے راہل گاندھی کونااہل قراردے دیا
نئی دلی 24 مارچ(کے ایم ایس) بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی کو گجرات کی سیشن عدالت کی طرف سے ہتک عزت کے ایک مقدمے میں دو سال قید کی سزاسنائے جانے کے بعد اب لوک سبھا سیکریٹریٹ نے ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کردی ہے ۔ راہل گاندھی کو گزشتہ دودونوں میں ملنے والا یہ دوسرا شدید جھٹکا ہے ۔ گزشتہ روز 23مارچ کوگجرات کی سورت …
تفصیل۔۔۔بی جے پی کا فرقہ پرستی کا ایجنڈا کیرالہ میں کامیاب نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ پنارائی وجین
نئی دلی 24 مارچ(کے ایم ایس) بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا ہے کہ ریاست نے ہمیشہ فرقہ پرستی کی مخالفت کی ہے کیونکہ یہ سماج کے لیے ایک خطرہ ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں اپنے ہندوتوا ایجنڈے کا پرچار کرنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گی۔ نئی دلی میں بی جے پی کی ومدی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پنارائی وجین نے …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان شہید
سرینگر24 مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کوشہید کردیا ہے ۔ نوجوان کوفوجیوں نے ضلع کے علاقے ٹنگڈار میں تلاشی اورمحاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔
تفصیل۔۔۔اپوزیشن جماعتوں نے تحقیقاتی اداروں کے غلط استعمال پرمودی حکومت کیخلاف سپریم کورٹ میں عرضداشت دائر کردی
نئی دلی 24 مارچ(کے ایم ایس) بھارت میں حزب اختلاف کی 14جماعتوں نے بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی جانب سے مرکزی تحقیقاتی اداروں کے غلط استعمال کے خلاف ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ اس مقدمے کی سماعت 5 اپریل کو کرے گی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان سیاسی جماعتوں نے اپوزیشن لیڈروں کے خلاف سینٹرل بیورو آف انویسٹی …
تفصیل۔۔۔