اسلام آباد، 10 مارچ (کے ایم ایس)پاکستان نے بھارت کی طرف سے اپنی ملکی حدود میں براہموس میزائل داغنے کے سنگین واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ایک بیان میں یا د دلایا کہ بھارت نے ایک برس قبل آج کے روز سورت گڑھ سے سپر سونگ براہموس میزائل پاکستانی علاقے میں داغا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 10 مارچ, 2023
جموں : نوجوان نے چاقو سے لیڈی ڈاکٹر کو قتل کر دیا
جموں، 10 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک نوجوان نے جموں شہر میں ایک لیڈی ڈاکٹر کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔ نوجوان نے بعد ازاں خودکشی کی کوشش کی۔ مشتعل نوجوان نے شہر کے علاقے جانی پور میں لیڈی ڈاکٹر پر چاقو سے وار کیے۔ مقتولہ ڈاکٹر کی شناخت جموں کے تالاب تلو کی رہائشی سومیدھا شرما کے طور …
تفصیل۔۔۔جھارکھنڈ : ہندوتوا غنڈوں نے 65 سالہ خاتون کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا
رانچی 10 مارچ (کے ایم ایس) شورش زدہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندو توا ہجوم نے ایک 65 سالہ خاتون کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خاتون کی شناخت بوچی دیوی کے نام سے ہوئی ہے جو ریاست کے ضلع گوڈا کے گاﺅں امور نیما کی رہائشی تھی۔ بوچی دیوی کے بیٹے مراری سنگھ کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ ان …
تفصیل۔۔۔جنیوا : مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرہ
جنیوا10مارچ(کے ایم ایس) جنیوا میںجاری اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس کے موقع پر کشمیریوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی ادارے کی عمارت کے سامنے ایک زبردست مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے، غیر کشمیریوںکو مقبوضہ علاقے میں بسانے ، زیر حراست …
تفصیل۔۔۔نئی دلی :”خواتین ریزرویشن بل “کی منظور ی کیلئے بھوک ہڑتال
نئی دلی10مارچ(کے ایم ایس) بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں بھارت راشٹرا سمتی کی رہنما کے کویتا کی قیادت میں بڑی تعداد میں خواتین نے زیر التو” خواتین ریزرویشن بل“ کی پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔ سیاست میں خواتین کی نمائندگی کے تناسب میں افاضے کیلئے یہ بل گزشتہ 27برس سے زیر التوا ہے۔کے کویتا نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات …
تفصیل۔۔۔اورنگ آباد ،عثمان آباد کے نام بدلنے کے معاملے پر ریفرنڈم کرایا جائے، اے آئی ایم آئی ایم
ممبئی 10مارچ ( کے ایم ایس ) بھارت میں آ ل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما سید امتیاز جلیل نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام بدلنے کے معاملے پر ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف عوام ہی نام کی تبدیلی کا فیصلہ کرسکتے ہیں دہلی یا ممبئی میں بیٹھا کوئی رہنمانہیں۔ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اپنی مسلم دشمنی …
تفصیل۔۔۔کرناٹک: ایچ 3 این 2 وائرس کی وجہ سے پہلی ہلاکت
بنگلورو10مارچ (کے ایم ایس )بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ہاسن میں ایچ 3 این 2 وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ہلاکت کا پہلا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس وائرس کو ہانگ کانگ فلو بھی کہا جاتا ہے۔ بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ فلو سے متاثرہ مریض کو 24 فروری کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور یکم مارچ کو اس کی موت ہوئی تھی۔ …
تفصیل۔۔۔سرینگر:انجمن اوقاف کا میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل نظر بند ی پر اظہار تشویش
سرینگر10مارچ(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی سخت تشویش کااظہار کیا ہے۔میر واعظ 5اگست 2019سے سرینگر میں گھر میں نظر بند ہیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ انجمن اوقات جامع مسجد کی طرف سے سرینگر میں …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی سنگین زمینی صورتحال کو چھپا نہیں سکتی
سرینگر10مارچ(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائئی بھارتی حکومت اپنے جانبدار میڈیا کے ذریعے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کو چھپا نہیں سکتی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں اورتنظیموں بشمول غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، زمرودہ حبیب، فریدہ بہن جی، یاسمین راجہ، خادم حسین، سبط …
تفصیل۔۔۔سرینگر:آگ لگنے سے7دکانیں جل کر خاکستر
سرینگر10مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر شہر کے مائسمہ بازار میں آگ لگنے سے کم سے کم7 دکانیں جل کرخاکستر ہو گئیں۔ پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ خورشید احمد ڈار کے شاپنگ کمپلیکس میں آگ لگنے سے 6دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ ایک دکان کو جزوی نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی …
تفصیل۔۔۔