Daily Archives: 28 مارچ, 2023

امرت پال سنگھ کے تمام حامیوں کو 24گھنٹے میں رہاکیاجائے: جتھیدار اکال تخت کا الٹی میٹم

امرت پال سنگھ کے تمام حامیوں کو 24گھنٹے میں رہاکیاجائے: جتھیدار اکال تخت کا الٹی میٹم

امرتسر 28مارچ(کے ایم ایس)اکال تخت کے جتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ نے خالصتان کے حامی رہنما امرت پال سنگھ کے تمام حامیوں کی رہائی کے لیے 24گھنٹے کا الٹی میٹم جاری کیا ہے، جنہیں بھارتی ریاست پنجاب میں18مارچ کو شروع کئے گئے کریک ڈان کے بعد گرفتار کیاگیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امرتسر میں منعقدہ ایک اجلاس میں جتھیدارنے کہا کہ اگر اس مطالبے پر عمل نہ کیا گیا تو اکال تخت …

تفصیل۔۔۔

ہم راہول گاندھی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں: امریکہ

ہم راہول گاندھی کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں: امریکہ

واشنگٹن 28مارچ(کے ایم ایس) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ راہول گاندھی کے معاملے کو دیکھ رہا ہے اور کانگریسی رہنما کو عدالت کی طرف سے سزا سنائے جانے کے بعد جمہوری اقدار اور اظہار رائے کی آزادی کے تئیں عہد پربھارتی حکومت سے رابطے میں ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے واشنگٹن میں ایک میڈیا بریفنگ میں راہول گاندھی سے متعلق ایک …

تفصیل۔۔۔

جیل میں نظر بندظہوروٹالی کا جھوٹے الزامات کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع

جیل میں نظر بندظہوروٹالی کا جھوٹے الزامات کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع

نئی دہلی28مارچ(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری تاجر ظہور احمد وٹالی نے بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے زیر تفتیش ایک جھوٹے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی طرف سے عائد کردہ الزامات کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ جسٹس سدھارتھ مرڈول اور جسٹس تلونت سنگھ پر مشتمل بنچ نے آج اس مقدمے میں این آئی اے سے جواب طلب کیا اور …

تفصیل۔۔۔

بھارت: پولیس اہلکار کی شادی کے نام پر خاتون کی عصمت دری

بھارت: پولیس اہلکار کی شادی کے نام پر خاتون کی عصمت دری

بھونیشور28مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے اسے شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ریاست کے شہر بھونیشور میں خاتون نے پولیس کانسٹیبل پر دھوکہ دہی اور فراڈ کے سنگین الزامات عائد کیے۔ ملزم کانسٹیبل کی شناخت پریترنجن بہیرا کے طور پر کی گئی ہے۔جب متعلقہ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں …

تفصیل۔۔۔

کشمیر، پاکستان اورترکیہ جسد واحد ہیں ،حصول مقصدتک کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے: ترک مشیر

کشمیر، پاکستان اورترکیہ جسد واحد ہیں ،حصول مقصدتک کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے: ترک مشیر

انقرہ28مارچ(کے ایم ایس) ترکیہ پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ کے چیئر مین اور صدر رجب طیب اردوان کے مشیر علی شاہین نے کہاہے کہ کشمیر، پاکستان اورترکیہ جسد واحد ہیں اور ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں منزل کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ علی شاہین نے ان خیالات کا اظہارانقرہ میں کشمیری رہنمائوں کے ایک وفد سے ملاقات میںکیا۔ انہوں نے کہاکہ سرینگر کے آنسوہمارے آنسو ہیں …

تفصیل۔۔۔

جنوبی کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے ایک شخص جاں بحق

جنوبی کشمیر میں برفانی تودے گرنے سے ایک شخص جاں بحق

سرینگر28مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک شخص برفانی تودے کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ حکام نے صحافیوںکو بتایا کہ ضلع کے علاقے سنتھن ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں ایک جے سی بی ڈرائیور جاں بحق جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق …

تفصیل۔۔۔

بھارت :ہندوتوا دہشت گردوں کا امام مسجد پر جان لیواحملہ ، داڑھی کاٹ دی

بھارت :ہندوتوا دہشت گردوں کا امام مسجد پر جان لیواحملہ ، داڑھی کاٹ دی

ممبئی 28مارچ(کے ایم ایس )بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں جالنہ کے علاقے انوا میں ہندوتوا دہشت گردوں نے جامع مسجد کے امام ،حافظ قرآن حافظ سعیدذاکرابن سعید پر جان لیواحملہ کیا اوران کی داڑھی کاٹ دی۔ حملے میں امام مسجد شدید زخمی ہوگئے جنہیں پہلے بھوکردن کے ہسپتال لے جایا گیاجہاں سے ڈاکٹروں نے انہیںاورنگ آباد کے ہسپتال ریفر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نماز مغرب کے بعدامام موصوف مسجد سے …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ جموں وکشمیر:بارہمولہ میں آتشزدگی کے واقعے میں رہائشی مکان جل کر خاکستر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بارہمولہ میں آتشزدگی کے واقعے میں رہائشی مکان جل کر خاکستر

سرینگر28مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ میں آج آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ ضلع کے علاقے شیری میں ایک دو منزلہ رہائشی مکان سے آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ بعد میں آگ پر قابو پالیا گیا …

تفصیل۔۔۔

بھارت: اڑیسہ میں پیراملٹری اہلکارکی خودکشی ، چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو اہلکار زخمی

بھارت: اڑیسہ میں پیراملٹری اہلکارکی خودکشی ، چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو اہلکار زخمی

بھونیشور 28مارچ(کے ایم ایس )بھارتی ریاست اڑیسہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کے ایک اہلکارنے خودکشی کر لی ہے۔ سی آر پی ایف اہلکارنے ضلع بارگڑھ کے علاقے پدماپور میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت پرسناجیت پال کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق ریاست مغربی بنگال سے ہے۔ دریں اثناء بھارت …

تفصیل۔۔۔

مودی حکومت نے بی بی سی پنجابی کا ٹوئٹر اکائونٹ بلاک کر دیا

مودی حکومت نے بی بی سی پنجابی کا ٹوئٹر اکائونٹ بلاک کر دیا

نئی دہلی 28مارچ(کے ایم ایس) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے سکھوں اور دیگر اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بے نقاب کرنے پر بھارت میں بی بی سی پنجابی کا ٹوئٹر اکائونٹ بلاک کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ کارروائی بھارتی پنجاب میں امرت پال سنگھ سمیت خالصتان کے حامی رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف جاری پولیس کریک ڈائون کے دوران کی گئی ہے۔بی …

تفصیل۔۔۔