اسلام آباد14مارچ(کے ایم ایس)افغانستان کی تعمیر نو کے امریکی ادارے ( سگار)کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے افغانستان میں بگاڑ پیدا کرنے کاکردار ادا کر رہا ہے ۔ سگارنے جو افغانستان کی تعمیر نو کے لیے واشنگٹن کی سرکردہ نگران اتھارٹی ہے ، اپنی رپورٹ ”افغان سکیورٹی فورسز کا خاتمہ کیوں ہوا ”میں بتایا کہ بھارت طالبان مخالف جنگجوئوں …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 14 مارچ, 2023
بھارت :ہندو انتہاپسندوں کا کرناٹک میں مسلمانوں کے گھروں اور مسجد پر پتھرائو
ہاویری14مارچ(کے ایم ایس)بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں پلنے والے ہندوتوا غنڈوں نے مسلمانوں کے گھروں اورایک مسجد پرپتھرائو کیا جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ ریاست کے ضلع ہاویری میںہندوتوا غنڈوں نے مسلمانوں کے گھروں اور ایک مسجد پر حملہ اور پتھرا ئوکیا جس کے نتیجے میں ہندو مسلم تصادم شروع ہو گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہندوتوا ملیشیا گروپ …
تفصیل۔۔۔بھارتی وزیرنارائن رانے کے بیٹے نتیش کا مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کااعلان
ممبئی14مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہند انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے” ہندو جن آکروش مورچہ”کے نام سے ریلیاں اور جلسے جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں بھارتی سپریم کورٹ کے منع کرنے کے باوجودمسلمانوں کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے۔ اسی طرح کی ایک ریلی ممبئی کے مضافاتی علاقے میراروڈ میں نکالی گئی جس میں بھارتی وزیرنارائن رانے کے بیٹے نتیش رانے سمیت مقررین نے مسلمانوں کے معاشی …
تفصیل۔۔۔بھارت :خواتین صحافیوں کی دلت کارکن شیلین ماریہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت
نئی دہلی14مارچ(کے ایم ایس)بھارت میںخواتین صحافیوں کی تنظیم ”دی نیٹ ورک آف ویمن ان میڈیا”نے چنئی میں مقیم دلت مصنفہ اور سماجی کارکن شیلین ماریہ لارنس کو سوشل میڈیا سائٹس پر مسلسل ہراساں کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ شیلین ماریہ لارنس کوجو مختلف انگریزی اور تامل ا خباروںکے لیے کالم لکھتی ہیں، گزشتہ ایک سال سے ٹوئٹر اور فیس بک پر خاص طور پرتامل ناڈو کی حکمران جماعت …
تفصیل۔۔۔انسانی حقوق کے بھارتی کمیشن میں تین سال کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیرسے1164 مقدمات درج
نئی دہلی14مارچ(کے ایم ایس)بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ انسانی حقوق کے بھارتی کمیشن میں گزشتہ تین سال کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر سے انسانی حقوق کے 1164 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ بھارتی وزارت داخلہ نے منگل کو پارلیمنٹ میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ یکم اکتوبر 2019سے دسمبر 2022تک انسانی حقوق کے بھارتی کمیشن میںمقبوضہ جموں وکشمیرسے انسانی حقوق سے متعلق کل 1164کیس درج کیے …
تفصیل۔۔۔بھارت 2026تک ہندوراشٹر بن جائے گا:ٹی راجہ سنگھ
احمد نگر14مارچ(کے ایم ایس)بھارتیہ جنتا پارٹی کے معطل شدہ رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے کہاہے کہ بھارت 2026تک ہندوراشٹر بن جائے گا۔ ٹی راجہ سنگھ نے ریاست مہاراشٹرا کے علاقے احمد نگر میں ہندو تنظیموں کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندو مطالبہ کررہے ہیں کہ ملک کو اکھنڈ ہندو راشٹر بنایاجائے۔ اگر50سے زائد اسلامی ممالک اور 150سے زائد عیسائی ممالک ہوسکتے ہیں …
تفصیل۔۔۔بھارت: اترپردیش میں ہندوانتہاپسندوں کا سکھ نوجوان پر حملہ، پگڑی اچھال دی
لکھنو14مارچ(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپردیش میں اقلیتی برادریوں کے لوگوںپر ہندو مذہب مسلط کرنے کے ایک اور واقعے میں انتہا پسند ہندوئوں کے ایک گروپ نے ہندو تہوار ہولی کے موقع پر ایک سکھ پر حملہ کیا اور زبردستی اس پر رنگ پھینک دیا۔ واقعے کی ویڈیو آج انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ہندو انتہاپسندوں کا ایک گروپ سڑک پر ہنگامہ کر رہا ہے۔ اسی دوران …
تفصیل۔۔۔جی 20ممالک کے سامنے پنجاب کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لئے دل خالصہ امرتسر میں پنجاب سمٹ منعقد کریگی
امرتسر14مارچ(کے ایم ایس) سکھوں کی نمائندہ تنظیم دل خالصہ جی 20ممالک کے سامنے سماجی، اقتصادی، تعلیمی، زرعی، انسانی حقوق اور سیاسی پہلوئوں پر پنجاب کا نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے 19مارچ کو امرتسر میں پنجاب سمٹ منعقد کرے گی۔ پنجاب سمٹ 15 سے 17اور پھر 19اور 20مارچ کو امرتسر میں جی 20سربراہی اجلاس کے موقع پر ہو گی۔تنظیم نے مندوبین کی امرتسر آمد سے قبل دہلی میں تمام 19ممالک …
تفصیل۔۔۔بھارتی پولیس نے سوپور میں ایک بے گناہ نوجوان کو گرفتار کرلیا
سرینگر14مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کوجس کی شناخت اویس احمد میر کے نام سے ہوئی ہے، بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے قصبے میں محاصرے اور تلاشی …
تفصیل۔۔۔بھارت :بھوپال گیس لیک واقعے کے متاثرین کو بڑا دھچکا، سپریم کورٹ نے اضافی معاوضے کی درخواست مستردکردی
نئی دہلی14مارچ(کے ایم ایس) بھارت میںبھوپال گیس لیک واقعے کے متاثرین کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ عدالت نے متاثرین کو 7400کروڑ روپے کے اضافی معاوضے کی درخواست کو خارج کر دیا ہے۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 2دسمبر 1984کی رات کو پیش آنے والے اس حادثے میں 16ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حادثے کے بعدیونین کاربائیڈ کارپوریشن نے 470ملین امریکی ڈالر …
تفصیل۔۔۔