مظفر آباد 23مارچ (کے ایم ایس ) کنٹرول لائن کے دونوں جانب مقیم کشمیریوں نے جمعرات کو یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعدملک کی سلامتی،ترقی اور خوشحالی اور کشمیریوں کی منصفانہ اور اصولی جدوجہد کی جلد کامیابی کے لیے بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا ۔آزاد …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 23 مارچ, 2023
جموں و کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، مشعال ملک
اسلام آباد23مارچ (کے ایم ایس ) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کے چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیریوں اور پاکستانیوں کاو کبھی بھی ایک دوسرے سے جدانہیں کیاجاسکتا۔ نظر بند حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام …
تفصیل۔۔۔کسی بھی ملک میں جمہوریت کیلئے آزادی صحافت ناگزیر ہے،چیف جسٹس آف انڈیا
نئی دلی 23مارچ (کے ایم ایس ) بھارت میں آزادی صحافت پر جاری حملوں اور صحافیوں کی گرفتاری کے دوران، چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے آزادی صحافت ناگزیر ہے ۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے صحافت میں بہترین کارکردگی کے لیے رام ناتھ گوینکا ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک فعال جمہوریت کو لازمی طورپر …
تفصیل۔۔۔ہتک عزت کے مقدمے میں راہل گاندھی کی سزا کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کی مودی حکومت پر کڑی تنقید
نئی دلی23 مارچ (کے ایم ایس) بھارتی میں گجرات کی سیشن کورٹ کی طرف سے راہل گاندھی کوہتک عزت کے مقدمے میں دو سال قید کی سزائے جانے کے بعد حزب اختلاف کی جماعتیں راہل گاندھی کی حمایت کرر ہی ہیں ۔ گجرات کی سیشن عدالت نے 2019میں نریندر مودی کے خلاف بیان دینے پر راہل گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔راہل گاندھی کو فوری طورپر عدالت …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی یوم پاکستان پرپاکستانی عوام کومبارکباد
اقوام متحدہ23 مارچ (کے ایم ایس) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے23مارچ یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کومبارکبادد یتے ہوئے کہا ہے کہ 83سال قبل آج کے ہی دن برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن یعنی پاکستان کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد پاکستان منظور کی تھی۔ منیر اکرم نے ایک پیغام میں کہا کہ آج کے دن ہم بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور …
تفصیل۔۔۔پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ سے منایا گیا
اسلام آباد23مارچ(کے ایم ایس ) پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی میں جمعرات کو یوم پاکستان روایتی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ ہائی کمیشن کے چانسری لان میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔پاکستانی ناظم الامور سلمان شریف نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی ، تقریب میں ہائی کمیشن کے افسران، عملہ اور ان کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔ اس موقع پر صدر …
تفصیل۔۔۔پنجاب:بھارتی پولیس کے کریک ڈائون اورانٹرنیٹ سروس کی معطلی کیخلاف بیرون ملک مقیم سکھوں کا شدید غم وغصہ
امرتسر23مارچ(کے ایم ایس) بھارتی ریاست پنجاب میں پولیس کی طرف سے خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ اور انکے حامیوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، پیراملٹری فورسز کی تعیناتی اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی جس سے لاکھوں افراد بری طرح متاثر ہو رہے ہیں پر بیرون ملک مقیم سکھ برادری شدید غم و غصہ ظاہر کر رہی ہے ۔ بھارتی پولیس نے 30سالہ سکھ …
تفصیل۔۔۔شہید عبدالمجید ڈارکو یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت
اسلام آباد 23 مارچ (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماء ء الطاف احمد بٹ نے ممتاز آزادی پسند کارکن عبدالمجید ڈار کو ان کی شہادت کی20ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے عبدالمجید ڈار کو 2003میں آج ہی کے دن سوپور قصبے میں ان کے گھر کے باہر شہید کر دیا تھا۔ الطاف احمد بٹ نے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات والے پوسٹر چسپاں
سرینگر23 مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج مسلسل چھٹے دن بھی مختلف علاقوں میں یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دینے کیلئے پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں جن پر پاکستانی جھنڈے اور پاکستانی آرمی چیف کی تصاویر موجود ہیں ۔ پوسٹروں پر پاکستانی پرچم، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور حریت رہنمائوں بشمول …
تفصیل۔۔۔کشمیریوں کا ’الحاق پاکستان“ کا خواب ضرور پورا ہوگا، مقررین
اسلام آباد23مارچ(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کے زیر اہتمام آج ”یوم پاکستان“ پر منعقدہ سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ الحاق پاکستان کشمیریوں کا ایک دیرینہ خواب ہے جو ایک روزضرور پورا ہوگا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کی زیر صدارت منعقدہ سیمینار میں مقررین نے کہا کہ 23مارچ کا دن تاریخ میں خصوصی …
تفصیل۔۔۔