Daily Archives: 26 مارچ, 2023

راولپنڈی : ثقافتی پروگرام میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر جاری مظالم کے حوالے سے خاکہ پیش کیا گیا

راولپنڈی : ثقافتی پروگرام میں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر جاری مظالم کے حوالے سے خاکہ پیش کیا گیا

راولپنڈی 26 مارچ (کے ایم ایس) پنجاب آرٹس کونسل میں آزاد کشمیر یوتھ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ایک روزہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نہتے لوگوں پر جاری بھارتی مظالم پر خاکے پیش کیے گئے۔ . ثقافتی پروگرام کے مہمان خصوصی آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اکبر ابراہیم تھے ۔ پروگرام میں سیکرٹری یوتھ اینڈ …

تفصیل۔۔۔

مودی بزدل اور اقتدار کے پیچھے چھپنے والا شخص ہیں، پرینکا گاندھی

مودی بزدل اور اقتدار کے پیچھے چھپنے والا شخص ہیں، پرینکا گاندھی

نئی دہلی26 مارچ (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بزدل اور اقتدار کے پیچھے چھپنے والا شخص قرار دیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے آج نئی دہلی میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ وقت بیدار اور متحد ہونے کا ہے تاکہ کرپٹ اور غیر جمہوری حکومت کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت ہر اس …

تفصیل۔۔۔

بھارت : پولیس نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا

بھارت : پولیس نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا

جودھ پور26مارچ ( کے ایم ایس )بھارت میں پولیس نے فلم سٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ریاست راجستھا ن کے شہر جودھمپور سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ سلمان خان کو چند روز قبل ایک ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ممبئی اور جودھپور پولیس نے 21سالہ دھاکڑ رام وشنوئی کو …

تفصیل۔۔۔

اتر پردیش :ہندوتوا غنڈوں نے مسلمانوں کو نماز تراویح ادا نہیں کر نے دی

اتر پردیش :ہندوتوا غنڈوں نے مسلمانوں کو نماز تراویح ادا نہیں کر نے دی

لکھنو 26 مارچ (کے ایم ایس)ہندوتوا دہشت گرد گروپ بجرنگ دل کے کارکنوں نے بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمانوں کو نماز تراویح پڑھنے سے روک دیا۔ بجرنگ دل کے غنڈوں نے ریاست کے ضلع مراد آباد کے لاجپت نگر میں واقع ذاکر حسین نامی ایک مسلمان کے گھر پر دھاوا بول دیا جو گھر پر نماز تراویح کی امامت کر رہے تھے۔ غنڈوں …

تفصیل۔۔۔

بھارت: مودی حکومت خالصتان کے لیے بڑھتی ہوئی حمایت سے سخت پریشان

بھارت: مودی حکومت خالصتان کے لیے بڑھتی ہوئی حمایت سے سخت پریشان

نئی دہلی 26 مارچ (کے ایم ایس) سکھ ریاست خالصتان کیلئے بڑھتی ہوئی حمایت نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو سخت پریشان کر رکھا ہے۔ بھارتی حکومت نے برطانیہ اور امریکہ کے بعد نئی دلی میں متعین کینیڈین سفیر کو طلب کر کے کینیڈا میں خالصتان نواز سکھ رہنماﺅں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں ایک بیان میں …

تفصیل۔۔۔

جدوجہدآزادی کشمیریوں کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے

جدوجہدآزادی کشمیریوں کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے

اسلام آباد26مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگ اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیںجس کا وعدہ ان سے اقوام متحدہ نے کررکھا ہے اور یہ جدوجہد علاقے کے عوام کے جذبات کی عکاس ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ایک …

تفصیل۔۔۔

جمعیت علمائے ہند کاکرناٹک میں مسلمانوں کا کوٹہ ختم کرنے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

جمعیت علمائے ہند کاکرناٹک میں مسلمانوں کا کوٹہ ختم کرنے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

نئی دہلی26مارچ(کے ایم ایس) بھارت میں علمائے دین کی تنظیم جمعیت علمائے ہند نے ریاست کرناٹک میں حکومت کی طرف سے مسلمانوں کو پسماندہ طبقے کے زمرہ سے نکالنے اور اقتصادی طور پر کمزور طبقے کے تحت ریزرویشن دینے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی نے جمعہ کے روز مسلمانوں کو پسماندہ طبقوں کی 2Bکیٹیگری …

تفصیل۔۔۔

مودی کا مطلب کرپشن ہے:بی جے پی رہنما خوشبو سندر کا پرانا ٹویٹ وائرل

مودی کا مطلب کرپشن ہے:بی جے پی رہنما خوشبو سندر کا پرانا ٹویٹ وائرل

چنئی26مارچ(کے ایم ایس) بھارت میںقومی کمیشن برائے خواتین کی رکن اور اداکار ہ سے سیاستدان بننے والی خوشبو سندر کا ایک پرانا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس راہول گاندھی کو 2019کے ہتک عزت کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد لوک سبھا سے نااہل قرار دیے جانے کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج کر رہی ہے جبکہ سابق کانگریس رہنما خوشبو …

تفصیل۔۔۔

ادھم پور میں کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی کی موت

ادھم پور میں کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی کی موت

  جموں26مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع ادھم پور کے علاقے چنانی میں ہائی وے پرایک کارگہری کھائی میں گرنے سے میاں بیوی کی موت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی شناخت میتھرا رامبن کے 43سالہ روہت ویداور اس کی 36سالہ بیوی منجو دیوی کے نام سے ہوئی ہے۔کاررامبن سے جموں جا رہی تھی کہ ہفتے کی رات سڑک سے …

تفصیل۔۔۔

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں امرت پال سنگھ کے حامیوں پرکڑی نظر

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں امرت پال سنگھ کے حامیوں پرکڑی نظر

  جموں26مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآر ایس پورہ کے کلیاں گائوں سے میاں بیوی کی گرفتاری کے بعد بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے مقبوضہ علاقے میں خالصتان کے حامی مبلغ امرت پال سنگھ کے ہمدردوں کی ایک فہرست تیار کرلی ہے۔ پولیس نے آر ایس پورہ کے سرحدی گائوں کلیاں میں چھاپہ مارا اور خالصتان کے حامی رہنما اور ”وارث پنجاب …

تفصیل۔۔۔