سرینگر13مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما جاوید احمد میر نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور اس دیرینہ تنازعے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن طورپرحل کیاجاناچاہیے ۔ جاوید احمد میر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام نے کشمیر …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 13 مارچ, 2023
پی ڈی پی حزب اختلاف کی جماعتوں کے خلاف بی جے پی کی یلغار پر خاموش نہیں رہے گی ، محبوبہ مفتی
سرینگر13مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی بھارت کو بی جے پی راشٹر بنانے کے اپنے مذموم مقصد کے حصول کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کی یلغارپر خاموش نہیں رہے گی۔ محبوبہ مفتی نے پونچھ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ …
تفصیل۔۔۔مودی بھارت پرایک آمرکی طرح حکمرانی کر رہے ہیں ، ملکارجن کھڑگے
نئی دلی 13مارچ(کے ایم ایس) بھارت کے ایوان زیریںراجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے راہل گاندھی سے متعلق بی جے پی لیڈر پیوش گوئل کے بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ایک آمر کی طرح بھارت پر حکمرانی کر رہے ہیں ۔ راہل گاندھی نے اپنے لندن کے دورے کے دوران برطانوی دارلعوام میں ایک اجلاس …
تفصیل۔۔۔کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ، عزیر غزالی
مظفر آباد13مارچ(کے ایم ایس) پاسبانِ حریت جموں و کشمیرکے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہاہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیر عوام کے جذبہ حریت سے بوکھلاہٹ کاشکار ہو کر مقبوضہ علاقے نہتے شہریوں کو بدترین انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ عزیر غزالی نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیری عوام نے بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے …
تفصیل۔۔۔کشمیری حریت کارکن عبد الوحید زرگر مظفر آباد میں وفات پاگئے
مظفر آباد13مارچ(کے ایم ایس) مظفر آباد میں نوجوان کشمیری حریت کارکن عبد الوحید زرگر المعروف عادل حرکت قلب بند ہونے کی و جہ سے وفات پاگئے ۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کی تحصیل بانہال کا رہائشی عبد الوحید زرگرنے2003 میں بھارتی ظلم و ستم سے تنگ آکر مظفر آباد ہجرت کی تھی ۔گزشتہ شب اچانک سینے میں درد کی شکایت محسوس ہونے کے بعد انہیں فوری …
تفصیل۔۔۔عوامی مجلس عمل کی طرف سے تنظیم کےسابق جنرل سیکریٹری کی غلام بٹ کو شاندار خراج عقیدت
سرینگر13مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموںوکشمیر عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے سابق جنرل سیکریٹری حاجی غلام محمد بٹ کوانکی 13ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ عوامی مجلس عمل کی قیادت خصوصا پارٹی کے گزشتہ ساڑھے تین برس سے مسلسل غیر قانونی طور پر نظر بند سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے ایک بیان میں حاجی غلام محمد …
تفصیل۔۔۔سول سوسائٹی نے اقوام متحدہ کی توجہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جار ی پابندیوں کی طرف مبذول کرائی
سرینگر13مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسول سوسائٹی نے بی جے پی حکومت کی مسلسل کشمیردشمن پالیسیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر بشیر احمد، شوکت احمد، فرمان غنی بٹ، ظہور احمد، عبدالمجید، محمد خالد، عبدالرئوف، نسیمہ بانو، ڈاکٹر سائرہ میر اور ڈاکٹر عمر رشیدسمیت سول سوسائٹی کے ارکان نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں لوگوں کی گرفتاریوں،نظر بندیوں، …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک اوربھارتی فوجی افسر کی موت
سرینگر13مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع پونچھ میں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ہے جو ایک ہفتے کے دوران بھارتی فورسز اہلکاروں کی اس طرح کی چوتھی ہلاکت ہے۔ بی ایس ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شناخت بی ایل جونکو کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع …
تفصیل۔۔۔بھارتی تحقیقاتی ادارے کا سرینگر میں ایک گھر پر چھاپہ
سرینگر13مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سرینگر شہر میں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ تحقیقاتی ادارے نے شہر کے علاقے حبہ کدل میں عزیر احمد کے گھر پر چھاپہ مارا۔ادارے کے اہلکاروں نے گھر کی تلاشی کے دوران مکینوں کو ہراساں کرنے کے علاوہ جائیداد اور بینک کی دستاویزات اور موبائل …
تفصیل۔۔۔بھارت میں کورونا وائر س کے 444نئے کیس رپورٹ
نئی دہلی13مارچ(کے ایم ایس) بھارت میں پیر کو کورونا وائرس کے 444نئے کیس سامنے آئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیر کو بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتاہے کہ ملک میں فعال کیسز بڑھ کر 3,809ہو گئے جبکہ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5,30,782ہو گئی ہے۔
تفصیل۔۔۔