سرینگر17 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عدالت نے صحافی گوہر گیلانی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس شوپیاں کی عدالت نے پولیس کو گوہر گیلانی کو 19 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: فروری 2022
بی جے پی کی قوم پرستی کھوکھلی اور خطرناک ہے، منموہن سنگھ
نئی دہلی 17 فروری (کے ایم ایس)سابق بھارتی وزیر اعظم اور کانگریس کے سینئر رہنما منموہن سنگھ نے جعلی قوم پرستی اور تقسیم کرنے والی پالیسیوں کو آگے بڑھانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منموہن سنگھ نے آج جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج لوگ تقسیم ہو رہے ہیں،حکومت کی قوم پرستی کھوکھلی اور خطرناک ہے …
تفصیل۔۔۔بھارت: 700 ماہرین قانون کا کھلا خط ،مسلم خواتین کے حقوق کی حمایت
نئی دلی17فروری( کے ایم ایس) بھارت میں سا ت سو سے زائد ماہرین قانون، وکلاءاور قانون کے طلبہ نے حجاب کے معاملے پر ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں مسلمان طالبات کو حجاب پہننے پر تعلیمی اداروں میں داخلے سے روکنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔خط میں اس اقدام کو آئینی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خط میں کہا گیا …
تفصیل۔۔۔جموں میں بھارتی فوجی اہلکار کی خودکشی
سرینگر17فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے جموں میں خودکشی کر لی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آسام کے علاقے گوراگوری کے رہائشی بھارتی فوج کے سپاہی بسواجیت گوگائی نے جموں کے علاقے نگروٹہ میں واقع فوجی کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کی جس سے مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007سے …
تفصیل۔۔۔غیر قانونی طورپر نظر بند ناہیدہ نسرین کی جلد رہائی کا مطالبہ
سرینگر17فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما چوہدری شاہین اقبال نے غیر قانونی طور پر نظر بند دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چوہدری شاہین اقبال نے پلوامہ کے علاقے پامپور میں ناہیدہ نسرین کی ساس کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی …
تفصیل۔۔۔حلقہ بندی کمیشن نے کشمیریوں کو بے اختیار کرنے کی داستان لکھی ہے ، نیشنل کانفرنس
سرینگر17فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ حلقہ بندی کمیشن نے وادی کشمیر اور جموں کے دور افتادہ علاقوں کو بے اختیار کرنے اور حق رائے دہی سے محروم کرنے کی داستان لکھی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں حلقہ بندی کمیشن کی تجاویز پر تحفظات …
تفصیل۔۔۔حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ غیر مناسب اور بلاجواز ہے،کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن
سرینگر17فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے حلقہ بندی کمیشن کی رپورٹ کو غیرمناسب اور غیر معقول قراردیتے ہوئے مکمل طورپر مسترد کردیا ہے جس کی تیار میں ذہن کاکوئی استعمال نہیں کیا گیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارایسوسی ایشن کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ رپورٹ …
تفصیل۔۔۔مودی کے بھارت میں مسلمانوں پر مظالم میں تیزی سے اضافہ
اسلام آباد 17فروری (کے ایم ایس) بھارت میں2014میں مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے مسلمانوں پرمظالم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے کیونکہ ہندوتواغنڈے مسلسل بھارت بھر میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے دور میں بھارت …
تفصیل۔۔۔ووٹروں کو دھمکانے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے بی جے پی لیڈر کو نوٹس جاری
تلنگانہ 17فروری (کے ایم ایس) بھارت میں الیکشن کمیشن نے ریاست تلنگانہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اے ٹی راجہ سنگھ کو اتر پردیش کے انتخابات میں ووٹروں کو دھمکانے پر نوٹس جاری کر دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اے ٹی راجہ سنگھ نے یوگی اادتیہ ناتھ کو ووٹ نہ دینے والے ووٹروں کے گھروں پر بلڈوزر چلوانے کی دھمکی دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اے ٹی …
تفصیل۔۔۔دفعہ370کی منسوخی نے تنازعہ کشمیر کے حل کو مزید پیچیدہ بنادیا ہے ، محبوبہ مفتی
سرینگر17فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے دفعہ 370کو منسوخ کر کے مسئلہ کشمیر کے حل کو مزید پیچیدہ بنا دیاہے کیونکہ اس دفعہ کے ذریعے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے شوپیاں کے علاقے Pahnoo میں ایک تعزیتی اجلاس …
تفصیل۔۔۔