حیدرآباد02فروری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہری گنٹور میں قائم تاریخی جناح ٹاور کو بھارتی پرچم کے رنگوں سے رنگ دیا گیا ہے اور 3 فروری کو اس کے احاطے میں بھارتی پرچم لہرانے کا اعلان کیاگیاہے۔ ہندوتوا قوتین جناح ٹاور کو متنازعہ بتاتے ہوئے سیاسی فائدہ ا ٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ دراصل آندھراپردیش میں بی جے پی انتہائی کمزور ہے اوروہ فرقہ وارانہ تنازعات پیدا کرکے اپنے …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: فروری 2022
بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنا نام بدل کر بھارتیہ جاسوس پارٹی رکھ لینا چاہیے ، انڈین یوتھ کانگریس
نئی دلی 02 فروری (کے ایم ایس) بھارت میں انڈین یوتھ کانگریس کے مرکزی صدر سرینواس بی وی نے بھارتی حکومت کی طرف سے پیگاسس اسپائی ویئر سافٹ ویئر کی خریداری سے متعلق حالیہ انکشافات پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنا نام بدل کر بھارتیہ جاسوس پارٹی رکھ لیناچاہیے ۔ سرینواس بی وی نے ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں نے شوپیان میں ایک کشمیری نوجوان شہیدکردیا
سرینگر 02 فروری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع شوپیان میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے نادی گام میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل بھارتی فوج ، پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس نے مشترکہ کارروائی …
تفصیل۔۔۔بھارت:بجٹ میں بچوں کیلئے مختص فنڈ میں کمی پر اظہار تشویش
نئی دلی 02 فروری (کے ایم ایس)بھارت میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیم کیلاش ستیارتھی چلڈرن فائونڈیشن نے مودی حکومت کے مالی سال 2022-23کے بجٹ میں بچوں سے متعلق مختلف پروگراموں اور اسکیموں کیلئے مختص فنڈ میں کمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فائونڈیشن نے نئی دلی میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں بچوں سے متعلق مد میں …
تفصیل۔۔۔بھارتی بجٹ عوام دشمن اورکارپوریٹ نواز بجٹ ہے ، سیتا رام یچوری
نئی دلی 02 فروری (کے ایم ایس) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسسٹ) نے مودی حکومت کے مالی سال 2022-23 کے بجٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے عوام دشمن اور کارپوریٹ نوازقراردیا ہے جس سے غریب طبقہ مزید غریب ہو گا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی پی آئی(ایم)کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے ایک بیان میں بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے کہاکہ مودی حکومت کا بجٹ عام آدمی کو ریلیف فراہم …
تفصیل۔۔۔پی ڈی پی کے نوجوان رہنما وحید پرہ جیل میں بے ہوش پائے گئے
سرینگر 02 فروری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے غیر قانونی طور پر نظر بند نوجوان رہنما وحید پرہ کوجیل میں بے ہوش پایاگیا ہے۔ وحید پرہ کو سنٹرل جیل سرینگر میں بے ہوش پایا گیاجو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے درج کیے گئے مختلف جھوٹے مقدمات میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے …
تفصیل۔۔۔کشمیری تاجروں اور صنعتکاروں کی مودی حکومت کے بجٹ پر کڑی تنقید
سرینگر02فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صنعتکاروں کی سب سے بڑی تنظیم فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیرنے مودی حکومت کے سالانہ بجٹ میں جموں و کشمیر کے تاجروں اور صنعت کاروں کیلئے کوئی ریلیف نہ دینے پر افسوس ظاہر کیا ہے ۔ فیڈریشن چیمبر آف انڈسٹریز کشمیرکے سیکریٹری جنرل اویس قادر نے ایک بیان میں کہاہے کہ 5 اگست 2019کو …
تفصیل۔۔۔مسرت عالم بٹ کا کشمیریوں کی منظم نسل کشی پر اظہار تشویش
سرینگر02فروری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے نظربند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے علاقے میں جاری قتل وغارت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیاہے۔ مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہاکہ یہ انتہائی تشویش کی بات …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر کی سیاسی پارٹیوں نے مودی حکومت کے بجٹ کو مایوس کن قراردیدیا
سرینگر02فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی پارٹیوں اورتجارتی تنظیموں نے بھارتی حکومت کے بجٹ کو مایوس قراردیا ہے ۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے ایک بیان میں مودی حکومت کے سالانہ بجٹ کو کشمیری عوام کیلئے مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے امید کی جارہی تھی کہ سالانہ بجٹ میں جموں وکشمیر کے کلیدی شعبوں …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت کا بجٹ سرمایہ دارانہ نظام کو بڑھانے والا بجٹ ہے، پی چدم برم
نئی دلی02فروری(کے ایم ایس ) بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر رہنماء پی چدمبرم نے بی جے پی کی بھارتی حکومت کے بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کا بجٹ پوری طرح ‘سرمایہ دارانہ بجٹ’ ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پی چدمبرم نے نئی دلی میں کانگریس پارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بھارتی بجٹ 2022-23 پر تنقید …
تفصیل۔۔۔