بنگلورو29مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے بعد اب ضلع بنگلورو میں حجاب پہننے پر امتحانی مرکز کی ایک مسلم سپروائزر کو معطل کردیاگیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نور فاطمہ ضلع کے علاقے راجہ جی نگر میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی نگرانی کے دوران حجاب پہن رکھا تھا جس پر انہیں معطل کردیاگیا ہے ۔ …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: مارچ 2022
حیدرآباد: بھارتی فوجی نے گولی مارکر خودکشی کر لی
حیدرآباد29مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست حیدرآباد میں ایک فوجی اہلکار نے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 37سالہ فوجی اہلکار مہیش کمارجس کا تعلق ریاست بہار سے تھا مہدی پٹنم ملٹری کیمپ آفس میں ڈیوٹی پر تعینات تھا۔، جب رات گئے اس نے اپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خود کشی کر لی ۔ اسے شد یدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ …
تفصیل۔۔۔جموں میں ایک کشمیری کیخلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
سرینگر29مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آرمز ایکٹ کے تحت جموں سے ایک کشمیری کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کی ایک ٹیم نے اس شخص کو ضلع کے علاقے چنئی ہمت میں ایک پولیس ناکے سے گرفتار کیاتھا۔ تلاشی کے دوران مبینہ طورپر اس کے قبضے سے ہتھیار اور موبائل فون برآمد ہونے کا دعویٰ کیاگیا …
تفصیل۔۔۔نئی دلی کی عدالت نے سلی ڈیلز اور بلی بائی ایپ کے مرکزی ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا
نئی دلی 29مارچ (کے ایم ایس) نئی دلی کی ایک عدالت نے سلی ڈیلز اور بلی بائی ایپ کے ذریعے مسلم خواتین کو نشانہ بنانے والے دو مرکزی ملزمان اومکاریشور ٹھاکر اور نیرج بشنوئی کو ضمانت پر رہاکردیاہے۔ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نئی دلی کی عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پہلے ہی دائر کی جا چکی ہے، جبکہ ایف ایس ایل …
تفصیل۔۔۔نئی دلی سے سرینگر جانے والی فلائٹ پش بیک کے دوران کھمبے سے ٹکرا گئی
نئی دلی 28مارچ (کے ایم ایس) بھارتی دارلحکومت نئی دلی ایئرپورٹ پر پیر کومسافروں سے بھری سرینگر جانیوالی پرواز پش بیک کے دوران بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی۔تاہم کوئی بڑاحادثہ پیش نہیں آاور تمام مسافر محفوظ رہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح 9بجکر26 منٹ پر پراسپائس جیٹ کی فلائٹ کو پیش آیا جو دلی سے مسافروں کو لے کر سرینگر جا رہی تھی۔ طیارہ مسافر ٹرمینل …
تفصیل۔۔۔متنازعہ فلم کشمیر فائلز ہندو انتہاپسند تنظیموں کو آکسیجن فراہم کر رہی ہے ، سابق بھارتی رکن پارلیمنٹ
نئی دلی 28مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے منتازعہ فلم ‘دی کشمیر فائلزپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مستقبل اب تشدد پسند تنظیموں کے ہاتھوں میں ہے اور مودی کی سربراہی میں بی جے پی حکومت اپنی سیاست کے لیے اس طرح کی متنازعہ فلموں کو ٹیکس فری کر رہی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد ادیب نے ایک انٹرویو میں کہاکہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کے کیمپ پر دستی بم سےحملہ
سرینگر 28مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے آج شام ضلع شوپیاں میں واقع بھارتی فورسز کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے امام صاحب میں بھارتی فورسز کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ تاہم کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا …
تفصیل۔۔۔عام آدمی پارٹی کے دوغلے پن پر نیشنل کانفرنس کی کڑی تنقید
سرینگر 28مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما روح اللہ مہدی نے عام آدمی پارٹی کے دوغلے پن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی نے جموں وکشمیر کی تقسیم کے حق میں ووٹ دیا تھا تاہم اب وہ چندی گڑھ میں پنجاب گورنمنٹ سروسز رول کے بجائے سول سروسز رولز لاگو کرنے کے مودی حکومت فیصلے …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر بھارت سے جواب دہی کرے
سرینگر28مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زوردیا ہے کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی نام نہاد کارروائیوں کے نام پر نہتے کشمیریوں کے وحشیانہ قتل عام ، جبری گرفتاریوں ، جعلی مقابلوں اور مکانوں کی تباہی پر بھارت سے جواب دہی کرے ۔ …
تفصیل۔۔۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے حجاب پر پابندی کا کرناٹک ہائی کور ٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
نئی دلی 28مارچ (کے ایم ایس)آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ بورڈ نے اپنی عرضداشت میں کہاہے کہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں غلط دلائل کا سہا رالیا ہے اور مسلم خواتین کی مذہبی آزادی اور آئینی حقوق کو سلب کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا …
تفصیل۔۔۔