حیدر آباد09 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راﺅ Kalvakuntla Chandrashekar Raoنے ریاستی عوام سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) اور زعفرانی پرچم کو خلیج بنگال میں پھینک دینے کا مشورہ دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ملک کو تمام شعبوں میں تباہی سے دوچار کر دیا …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 9 مارچ, 2022
بھارت: کسان رہنماﺅں نے ”ایگزٹ پول“ رد کر دیا
نئی دلی09 مارچ (کے ایم ایس)بھارت میں ایگزٹ پول کے اندازے سامنے آنے کے ایک روز بعد کسان رہنماﺅں نے انہیں رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش میں بی جے پی کو جس طرح جیتتا ہوا دکھیا گیا ہے وہ محض کسی دباﺅ کے تحت کرایا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا کسان سبھا کے رہنما حنان ملا نے ایک بیان میں کہا کہ ایگزٹ پول …
تفصیل۔۔۔برطانوی حکومت پر بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی روکنے پر زور
لندن 09 مارچ (کے ایم ایس) برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم بورس جانسن پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو جموں وکشمیر پر اپنا قبضہ ختم کرانے اور علاقے میں اپنے غیر انسانی اقدامات کو روکنے پر مجبور کریں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے متعد د ارکان نے 10 ڈاو¿ننگ سٹریٹ میں تحریک کشمیر برطانیہ کے رہنماﺅں کے ہمراہ وزیراعظم بورس جانسن کے نام ایک عرضداشت جمع …
تفصیل۔۔۔سیمینار کے مقررین کا جوناگڑھ کو بھارت سے آزاد کرانے کا عہد
اسلام آباد 09 مارچ (کے ایم ایس) ایک سیمینار میں مقررین نے جوناگڑھ کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلم حکمرانوں کی زیر قیادت ریاست پر زبردستی قبضہ کرنے پر بھارت کی مذمت کی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جوناگڑھ کے مسئلے پر سیمینار اسلام آباد کی نمل یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں نواب آف جوناگڑھ جہانگیر خان اور دیوان سلطان احمد علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیمینار میں …
تفصیل۔۔۔پلوامہ میں سرپنج کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
سرینگر09مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ میں ایک سرپنج کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے سمیر احمد بٹ نامی سرپنج کو ضلع کے علاقے کھنموہ Khonmou میں گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔زخمی سرپیج کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار …
تفصیل۔۔۔یورپی یونین کے ارکان پارلیمنٹ کامودی حکومت کے نام خط ،انسانی حقوق کے علمبرداروں کے ساتھ ناروا سلوک پر اظہار تشویش
برسلز09مارچ (کے ایم ایس) یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے بھارت اور اسکے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کے ساتھ ناروا سلوک پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یورپی اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تشویش کا اظہار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر اعلیٰ بھارتی حکام کو لکھے گئے ایک خط میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی …
تفصیل۔۔۔اوھمپور: دھماکے میں ایک کشمیری جاں بحق ،15زخمی
جموں 09مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اودھمپور میں ایک دھماکے میں ایک کشمیری جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دھماکہ ضلع کے Slathiaچوک میں ہوا ۔ پولیس حکام کے مطابق ایک مصروف بازار میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جان بحق اور 15زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے کے فورا بعد سینئر پولیس اہلکار اور …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے: مقررین
کشمیر میں جنگی جرائم کے لیے بھارتی حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ اسلام آباد: خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک ویبنار میں مقررین نے کشمیری خواتین کی حالت زار پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ریاست خواتین کے خلاف تشدد کو کشمیری عوام کی سیاسی امنگوں کو دبانے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ یو …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے مقبوضہ کشمیرمیں خواتین کی حالت زار کو اجاگر کیا
اقوام متحدہ09مارچ(کے ایم ایس) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خواتین کے حقوق پر بحث کے دوران بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ جموں کشمیر میں خواتین کی حالت زارکو اجاگر کیا ہے اور عالمی ادارے پر زور دیا کہ وہ ان کی ابتر صورتحال کو نظر انداز نہ کرے۔ پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی …
تفصیل۔۔۔اترپردیش، انتخابات میں بی جے پی کی جیت سے بھارت میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے
لکھنو09مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش کے سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی نے کہا ہے کہ اگر اترپردیش میں بی جے پی برسر اقتدار آئی تو بھارت میں خانہ جنگی کی صورتحال پید اہو سکتی ہے ۔ ڈاکٹر عزیز قریشی نے ایک میڈیاانٹرویو میں کہاکہ اتر پردیش میں بی جے پی کے برسر اقتدار آنے سے عوام کی مشکلات اضافے کے علاوہ بھارت بھی بربادی کی طرف بڑھے گا …
تفصیل۔۔۔