جموں 26مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی حکومت سے پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جب تک تنازعہ کشمیر حل نہیں ہوتا،خطے میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جموں کے علاقے رام …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 26 مارچ, 2022
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بڈگام میں پولیس اہلکار ہلاک، بھائی زخمی
سرینگر 26مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ہفتے کی شام کوضلع بڈگام میں ایک سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او)کو گولی مارکرہلاک جبکہ اس کے بھائی کو زخمی کر دیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس پی او کو ضلع کے علاقے چڈابگ میں ہلاک کیاگیا۔ واقعے کے فوراً بعد قابض بھارتی فورسز نے علاقے کو محاصرے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:راجوری میں دو دھماکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا
جموں 26مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہفتے کو ضلع کے قصبے کوٹ رنکا کے مین بازار میں دو دھماکے ہوئے۔ پولیس حکام نے بتایاکہ ہم نے تحقیقات شروع کر دی ہے لیکن ابھی …
تفصیل۔۔۔بھارت میں اپریل سے 800ضروری ادویات مہنگی ہو جائیں گی
نئی دہلی 26مارچ(کے ایم ایس)بھارت میں ادویات پر نظررکھنے والے ادارے” نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی آف انڈیا ”نے اپریل سے ضروری ادویات کی قیمتوں میں 10.7فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ بھارت میں ضروری ادویات کی فہرست میں شامل تقریبا 800ادویات کی قیمتیں جو زیادہ تر عام بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں، یکم اپریل سے 10.7فیصد بڑھ …
تفصیل۔۔۔بھارت میں تیل کی قیمتیں روس یوکرین جنگ کی وجہ سے بڑھیں:بھارتی وزیر
ممبئی26مارچ(کے ایم ایس)بھارتی وزیر نتن گڈکرے نے گزشتہ چار دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین بار اضافے کوجائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نتن گڈکرے نے ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی ہندوتوا کوغلط طریقے سے …
تفصیل۔۔۔کرناٹک : مسلمان تاجروں کا مکمل بائیکاٹ کیا جا رہا ہے
کرناٹک 26 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی کے بعد اب بڑے پیمانے پر مسلمانوں کا تجارتی بائیکاٹ شروع کر دیاگیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کرناٹک کے ہندو میلوں اور یاتراﺅں میں مسلمانوں کو دکانیں کھولنے سے روکا جا رہا ہے جبکہ ریاست کے تقریباً تمام شہروں اور دیہات میں مندروں کے احاطے ، ان آس پاس کے علاقے اورہندو اداروں میں …
تفصیل۔۔۔ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کا شہید جلیل اندرابی کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سیمینار کا انعقاد
سرینگر26 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بارایسوسی ایش نے انسانی حقوق کے معروف کارکن شہید جلیل اندرابی ایڈوکیٹ کو ان کے26ویں یوم شہادت پرخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سرینگر میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین نذیر احمد رونگا ، ترجمان جی این شاہین اور ایڈوکیٹ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف مظاہرے
جموں 26 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں اور سری نگر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں شہر کے علاقے نئی بستی کے رہائشیوں نے بجلی کے مہنگے بلوں کی وصولی کے خلاف پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے خلاف مظاہرہ کیا۔ احتجاج کرنے والوں جن میںخواتین اور بچے بھی …
تفصیل۔۔۔اتر پردیش: حجاب پہن کر آنے والی طالبات کو امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہونے دیا گیا
لکھنو26 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کا معاملہ اب ریاست اتر پردیش میں بورڈ کے امتحانات تک پہنچ گیا ہے۔ امتخابات میں مسلم لڑکیاں حجاب کر سکتی ہیں یا نہیں اس حوالے سے تنازعہ اٹھا کھڑا ہوا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اتر پردیش کے دالحکومت لکھنو کے گورئمنٹ گرلز انٹر کالج میںحجاب پہن کر آنے والی ایک لڑکی کو روک دیا گیا۔طالبہ جب حجاب …
تفصیل۔۔۔بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے کے لیے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے:رپورٹ
سرینگر26 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے کے لیے ہر قسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنی فوجی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکامی کے بعد لوگوں کو …
تفصیل۔۔۔