نئی دلی 28مارچ (کے ایم ایس) بھارتی دارلحکومت نئی دلی ایئرپورٹ پر پیر کومسافروں سے بھری سرینگر جانیوالی پرواز پش بیک کے دوران بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی۔تاہم کوئی بڑاحادثہ پیش نہیں آاور تمام مسافر محفوظ رہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح 9بجکر26 منٹ پر پراسپائس جیٹ کی فلائٹ کو پیش آیا جو دلی سے مسافروں کو لے کر سرینگر جا رہی تھی۔ طیارہ مسافر ٹرمینل …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 28 مارچ, 2022
متنازعہ فلم کشمیر فائلز ہندو انتہاپسند تنظیموں کو آکسیجن فراہم کر رہی ہے ، سابق بھارتی رکن پارلیمنٹ
نئی دلی 28مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے منتازعہ فلم ‘دی کشمیر فائلزپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا مستقبل اب تشدد پسند تنظیموں کے ہاتھوں میں ہے اور مودی کی سربراہی میں بی جے پی حکومت اپنی سیاست کے لیے اس طرح کی متنازعہ فلموں کو ٹیکس فری کر رہی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد ادیب نے ایک انٹرویو میں کہاکہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کے کیمپ پر دستی بم سےحملہ
سرینگر 28مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے آج شام ضلع شوپیاں میں واقع بھارتی فورسز کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے امام صاحب میں بھارتی فورسز کے کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ تاہم کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا …
تفصیل۔۔۔عام آدمی پارٹی کے دوغلے پن پر نیشنل کانفرنس کی کڑی تنقید
سرینگر 28مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما روح اللہ مہدی نے عام آدمی پارٹی کے دوغلے پن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی نے جموں وکشمیر کی تقسیم کے حق میں ووٹ دیا تھا تاہم اب وہ چندی گڑھ میں پنجاب گورنمنٹ سروسز رول کے بجائے سول سروسز رولز لاگو کرنے کے مودی حکومت فیصلے …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر بھارت سے جواب دہی کرے
سرینگر28مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زوردیا ہے کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی نام نہاد کارروائیوں کے نام پر نہتے کشمیریوں کے وحشیانہ قتل عام ، جبری گرفتاریوں ، جعلی مقابلوں اور مکانوں کی تباہی پر بھارت سے جواب دہی کرے ۔ …
تفصیل۔۔۔آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے حجاب پر پابندی کا کرناٹک ہائی کور ٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
نئی دلی 28مارچ (کے ایم ایس)آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ بورڈ نے اپنی عرضداشت میں کہاہے کہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں غلط دلائل کا سہا رالیا ہے اور مسلم خواتین کی مذہبی آزادی اور آئینی حقوق کو سلب کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں دو نوجوان گرفتار کر لئے
سرینگر 28مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع بڈگام میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کوضلع کے علاقے سونری گنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ انہیں پولیس اسٹیشن بڈگام میں نظر بند کیا گیا اور ان کے خلاف کئی مقدمات …
تفصیل۔۔۔یوم پاکستان کی مبارکباد دینے کے الزام میں مسلمان طالبہ گرفتار
بنگلورو 27مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع باگل کوٹ میں ایک مسلمان طالبہ کو یوم پاکستان پر لوگوں کو مبارکباد دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طالبہ جس کی شناخت کتھمہ شیخ کے نام سے ہوئی ہے،مدھول ٹان کی رہائشی اور مقامی مدرسے کی طالبہ ہے۔بھارتی پولیس نے کہا کہ کتھمہ شیخ نے یہ پیغام پوسٹ کیا تھا کہ ”خدا ہرملک کو امن، اتحاد …
تفصیل۔۔۔بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہڑتال کے باعث بھارت میں بینکنگ سروسز متاثر
نئی دہلی 28مارچ (کے ایم ایس )بھارت میں مرکزی تاجر یونینوں کی طرف سے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے بینکنگ سروسز متاثر ہوئی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان جوائنٹ فورم آف ٹریڈ یونینز نے کیا تھا۔ آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی حمایت کی تھی تاکہ سرکاری شعبے کے بینکوں کی نجکاری …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:بڈگام میں ذہنی طور پر معذور نوجوان کی لاش برآمد
سرینگر 28مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیر کی صبح ضلع بڈگام میں ذہنی طور پر معذورایک 23سالہ نوجوان کو پھانسی پر لٹکا ہوا پایا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واقعہ ضلع کے علاقے کوکرباغ کھاگ میں پیش آیا ۔نوجوان کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
تفصیل۔۔۔