نئی دلی 21مارچ (کے ایم ایس) بھارت میں ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ(را)کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں نے بہت سے کشمیری پنڈتوں کی زندگیاں بچائی ہیں جنہوں نے 1990کی دہائی کے آغاز میں مقبوضہ علاقے میں ہی مقیم رہنے کا فیصلہ کیاتھا اور پنڈتوں کے لیے الگ کالونیاں بنانا غلط ہوگا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دی ٹیلی گراف نے اے ایس دولت کے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 21 مارچ, 2022
پلوامہ:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک غیر کشمیری مزدور زخمی
سرینگر21مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج شام ایک غیر کشمیری مزدور کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بسو جیت کمار نامی غیر کشمیری مزدور کو ضلع کے علاقے گنگو میں نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر زخمی کیا۔ اسے فوری طورپر ڈسٹرکٹ …
تفصیل۔۔۔بڈگام :نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی کشمیری شہری چل بسا
سرینگر21مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا شہری اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ تجمل محی الدین نامی ایک شہری بڈگام کے علاقے گوطہ پورہ میں اپنے گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ …
تفصیل۔۔۔اوا ئی سی بھارت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے روکے :فاروق رحمانی
اسلام آباد 21مارچ (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں ہونے والی او آئی سی کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام مندوبین پر زور دیا کہ وہ 6اگست 2019کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں نافذ کئے گئے بھارت کے نوآبادیاتی قوانین کا نوٹس لیں ۔ محمدفاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میںکہاکہ اس کانفرنس میں مسلم …
تفصیل۔۔۔کپواڑہ میں آگ لگنے سے چار رہائشی مکانات جل کر خاکستر
سرینگر21مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر کو ضلع کپواڑہ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں چار رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ ضلع کے علاقے گنائی محلہ میں آگ لگنے سے چار مکانات جل کر خاکستر ہوگئے جن میں سے ایک تین منزلہ اور باقی دو منزلہ تھے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ آگ بجھانے کے دوران محکمہ فائر بریگیڈ …
تفصیل۔۔۔چھتیس گڑھ میں ایک حملے میں بھارتی پیراملٹری کے تین اہلکار زخمی
سکما 21مارچ (کے ایم ایس)بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں مائو نوازوں کے ایک حملے میں بھارتی پیراملٹری فورسز کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے تین اہلکار ہیمنت چودھری، باسپا رمیش اور للت بھاگ اس وقت زخمی ہوگئے جب سوموار کی صبح ریاست کے ضلع سکما میں ایلما گنڈہ کیمپ کے قریب مائو نوازوں نے ان پر …
تفصیل۔۔۔کیلیفورنیا کی تقریب میں بھارتی مسلمانوں کی ممکنہ نسل کشی روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور
کیلیفورنیا21مارچ (کے ایم ایس) امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں”بھارتی مسلمانوں کی ممکنہ نسل کشی اور عالمی اسلامو فوبیا”کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب میںانسانی حقوق کے سرکردہ کارکنوں اور ماہرین تعلیم نے ایک بار پھر بھارتی مسلمانوںکے بڑے پیمانے پر قتل عام کے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تقریب کی میزبانی سان ڈیاگو کولیشن فار ہیومن رائٹس نے کی جس میں انڈین امریکن …
تفصیل۔۔۔چھٹی سنگھ پورہ کاقتل عام بھارتی ایجنسیوں نے آر ایس ایس کے قاتلوں کی مدد سے کروایا: سکھ رہنما
جموں21مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سکھ رہنمائوں، بھارتی فوج کے ریٹائرڈ افسران اور وکلا ء نے کہا ہے کہ سن 2000ء میں20اور21مارچ کی درمیانی شب کوضلع اسلام آباد کے علاقے چھٹی سنگھ پورہ میں35 بے گناہ سکھوں کا قتل عام بھارتی ایجنسیوں نے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے قاتلوں کے ذریعے کروایا تھا۔ بھارتی ایجنسیوں نے چھٹی سنگھ پورہ اور …
تفصیل۔۔۔بی جے پی بھارت کو مذہبی بنیادوں پر ایک اور تقسیم کی طرف دھکیل رہی ہے: محبوبہ مفتی
جموں 21مارچ (کے ایم ایس)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے5اگست 2019ء کو دفعہ 370کی منسوخی کے یکطرفہ اور غیر قانونی فیصلے کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں ترقی اور امن کے نریندر مودی حکومت کے دعوئوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی نے اپنی براہ راست حکمرانی کے بعدمقامی لوگوں کو بے روزگار کرنے اور ان سے کاروبار چھیننے کے سوا علاقے میںکیا تبدیلی لائی …
تفصیل۔۔۔امریکہ” ڈکسن پلان” کو بحال کرنے کے لیے بھارت مخالف ریاستوں کو استعمال کر رہا ہے: بھیم سنگھ
جموں 21مارچ (کے ایم ایس)جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ جموں و کشمیرکے بارے میں ”ڈکسن پلان” کو بحال کرنے کے لیے اقوام متحدہ میں بھارت مخالف ریاستوں کو استعمال کر رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سابق رکن اسمبلی پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈکسن پلان بھارت کو نقصان پہنچانے کی …
تفصیل۔۔۔