بیجنگ 08 مارچ (کے ایم ایس) ممتاز چینی اسکالرCheng Xizhong نے کہا ہے کہ بھارت نے گزشتہ برسوں کے دوران نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر بلکہ اپنے علاقوں میں بھی نسلی اقلیتوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیںجن پر انسانی حقوق کی متعدد بین الاقوامی تنظیمیں قریب سے نظر رکھی ہوئی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ساﺅتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاءکے وزٹنگ …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 8 مارچ, 2022
بانڈی پورہ سڑک حادثے میں دو بھارتی فوجی زخمی
سرینگر08 مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآج شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک سڑک حادثے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی ایک گاڑی ضلع کے علاقے آرہگام میںسڑک سے پھسل کر ایک کھیت میں جاگری جس سے دو بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
تفصیل۔۔۔بھارتی پولیس نے پلوامہ سے تین کشمیری نوجوان گرفتارکرلئے
سرینگر08 مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج جنوبی کشمیرکے ضلع پلوامہ سے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے کہاکہ پولیس نے بھارتی فوج کی 55RR اورسینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کے ساتھ مل کرکارروائی کرتے ہوئے تین نوجوانوں کو گرفتارکیا جن کی شناخت واگام کے عامر نذیر ہازر اورچنار …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہزاروں خواتین کو قتل کیاگیا اور بے حرمتی کی گئی
بھارت خواتین کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اسلام آباد 08 مارچ (کے ایم ایس) دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری خواتین پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر …
تفصیل۔۔۔دنیامقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری جرائم کے لیے بھارت کو جوابدہ بنائے: پاکستان
اسلام آباد 08 مارچ (کے ایم ایس)پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس کے فوجیوں کی طرف سے جاری سنگین جرائم کے لئے جوابدہ ٹھہرائے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کی مظلوم خواتین کے …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوج کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتی:فخر امام
اسلام آباد 08 مارچ (کے ایم ایس) تحفظ خوراک کے وزیر سید فخر امام نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسز کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتیں کیونکہ کشمیری نوجوان اپنے مقدس مقصدکے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیرمیں سنگین جرائم پربھارت کامحاسبہ کرے:پاکستان
اسلام آباد 08مارچ (کے ایم ایس) پاکستان نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے آج ایک بیان میں کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کی مظلوم خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی خواتین کو …
تفصیل۔۔۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے
سرینگر08 مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماو¿ں، سول سوسائٹی کے ارکان اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مظلوم کشمیری خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری خواتین کے لیے خواتین کے عالمی دن کی کوئی …
تفصیل۔۔۔بھارت اور پاکستان تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرتی عمل شروع کریں، پروفیسر بٹ
سرینگر08مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے مذاکراتی عمل شروع کریں۔ پروفیسر بٹ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جنگ کسی تنازعے کا کوئی حل نہیں ہے کیونکہ اس سے …
تفصیل۔۔۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کررہا ہے: مقررین سیمینار
اسلام آباد 08مارچ (کے ایم ایس) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کنو ینرمحمد فاروق رحمانی کی قیادت میں ایک سمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سمینار میں حریت قائدین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںو کشمیر میں خواتین کے حالت زار پرشدید تشویش کا اظہار کیا۔ مقررین نے تحریک آزادی کشمیر میں خواتین کے کرادر کوسراہتے ہوئے …
تفصیل۔۔۔