سرینگر19 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم افراد نے ہفتے کی شام کو شوپیان اور ترال میں بھارتی فورسز کے کیمپوںپر دستی بم کے دو الگ الگ حملے کئے جن میں کم از کم دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے بتایا کہ نامعلوم افرادنے ضلع شوپیان کے علاقے زینہ پورہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 19 مارچ, 2022
حریت رہنمائوں کی ظہور بٹ سے ملاقات، دیگر رہنماں کی رہائی کا مطالبہ کیا
سرینگر19 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں شبیر احمد ڈار، محمد یاسین بٹ اور شہزادہ سلیم نے آج ترہگام کپواڑہ میںجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما ظہور احمد بٹ کے گھر جاکران سے ملاقات کی جو 4سال کی غیر قانونی نظربندی کے بعد حال ہی میں رہا ہوئے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ممتاز …
تفصیل۔۔۔انجمن اوقاف کی شب برات کے موقع پرتاریخی جامع مسجد کو ایک بار پھر بند کرنے کی شدید مذمت
سرینگر19 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے قابض حکام کی طرف سے شب برات کے عظیم اور متبرک موقع پرتاریخی جامع مسجد کو ایک بار پھر بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ صرف دو ہفتے کے وقفے کے …
تفصیل۔۔۔”این آئی اے” کی عدالت نے مسرت عالم، شبیر شاہ، یاسین ملک اور دیگر کے خلاف فرد جرم عائد کر دی
مودی حکومت کشمیری رہنمائوں کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس نئی دہلی 19 مارچ (کے ایم ایس)بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے ) کی عدالت نے غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ اور دیگر کئی حریت رہنماؤں کے خلاف مختلف الزامات کے تحت فرد جرم عائد کر دی ہے جسکا مقصد انہیں …
تفصیل۔۔۔”دی کشمیر فائلز”بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دینے کا مذموم منصوبہ ہے:حریت رہنما
سرینگر19 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بالی ووڈ فلم”دی کشمیر فائلز”کو بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دینے اوربھارتی ہندوئوں کو کشمیری مسلمانوں کے خلاف اکسانے کی ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بڈگام میں ایک …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیرمیں شب برات مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی
سرینگر19 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں شب برات مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب تمام بڑی مساجد میں لوگوں نے رات بھر جاگ کر نوافل ادا کیں اوردعائیں مانگیں۔مساجد اور درگاہوں میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو تلاوت کلام پاک میں …
تفصیل۔۔۔سرینگر: بھارتی پولیس نے150نوجوانوں کی گرفتاری کا اعتراف کر لیا
سرینگر19 مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے رواں برس اب تک 150 کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کا اعتراف کرلیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس وجے کمار نے بڈگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس سال اب تک علاقے میں 150 نوجوانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔پولیس نے گرفتار …
تفصیل۔۔۔تلنگانہ کے عادل آباد سینما میں ” دی کشمیر فائلز“ کی نمائش کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے
حیدر آباد 19 مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر عادل آباد کا ایک سینما متنازع فلم ‘دی کشمیر فائلز’ کی نمائش کے دوران پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ ق دو نوجوانوں نے ایک فلم تھیٹر میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے جہاں ’دی کشمیر فائلز‘ کی نمائش کی جا رہی تھی۔پاکستان کے حق میں نعروں نے سینما میں موجود ساتھی فلم دیکھنے والوں …
تفصیل۔۔۔”دی کشمیر فائلز“ کا مقصد پورے بھارت میں مسلم مخالف جذبات کو ہوا دینا ہے، رپورٹ
نئی دہلی، 19 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی فلم ”دی کشمیر فائلز“ جھوٹ اور پروپیگنڈے کی ایک پرفریب کہانی ہے جس کا مقصد پورے بھارت میں مسلم مخالف جذبات کو ہوا دینا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ وویک اگنی ہوتری نے اپنی فلم دی کشمیر فائلز کے لیے کشمیری پنڈتوں کے خلاف تشدد کے بارے میں مبالغہ آمیز دعوے …
تفصیل۔۔۔دہلی فسادات: مسلمانوں کے قتل کے 12ملزمان بری
نئی دلی19 مارچ (کے ایم ایس) نئی دلی کی ایک عدالت نے دہلی فسادات کیس میں مسلمانوں کے قتل کے بارہ ملزموں کو بری کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ملزمان پر2020کے دہلی فسادات کے دوران مسلم کمیونٹی کے مختلف لوگوں کو قتل کرنے کاالزام تھا۔ عدالت نے انکے خلاف خلاف درج الگ الگ ایف آئی آر میں دیگر الزمات طے کیے لیکن ان پر قتل کی مجرمانہ سازش …
تفصیل۔۔۔