راولپنڈی 10مارچ ( کے ایم ایس )پاکستانی فضائیہ نے گزشتہ روز ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک بھارتی پروجیکٹ ٹائل کو گرایا۔ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی فضائی حدود کی بھارتی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال میں میاں چنوں …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 10 مارچ, 2022
مقبوضہ جموں وکشمیر کی رہائشی خاتون نئی دلی میں لاپتہ
سرینگر10 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کی ایک خاتون بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں لاپتہ ہو گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع شوپیاں کی رہائشی ستر سالہ خدیجہ بدھ کی شام نئی دلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میٹرو سٹیشن سے لاپتہ ہوئی ۔ لاپتہ خاتون کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے دلی بھر کے لوگوں سے خاتون کی تلاشی میں مدد کرنے …
تفصیل۔۔۔جموں:بھارتی پولیس اہلکار راجوری میں مردہ پایا گیا
جموں10 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں آج(جمعرات) ایک بھارتی پولیس اہلکار کی لاش پراسرار حالت میں برآمد ہوئی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اہلکار کی شناخت سینئر گریڈ کانسٹیبل افطار احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ اری مینڈھر پونچھ کا رہائشی اہلکار راجوری میں اپنے دوست کے کرائے کے کمرے کی چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر: سکول بس الٹنے کے باعث 15طلبہ زخمی
سری نگر، 10 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کے زیر انتظام ایک سکول کی بس الٹ جانے سے کم از کم 15 طلبہ زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرمی گڈ ول سکول کی بس ضلع کے علاقے کڈی پورہ کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجیوں نے تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے
مودی حکومت صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کرے،نیشنل کانفرنس سرینگر10 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوںکے دوران آج پلوامہ اور سرینگر کے اضلاع میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے پلوامہ کے علاقے بٹ پورہ نینا میں دو جبکہ سری نگر کے علاقے حضرت بل میں …
تفصیل۔۔۔الطاف وانی کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے بھارت کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
اسلام آباد10مارچ (کے ایم ایس) کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنزکے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے بارے میں عدم فعالیت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل کی عدم توجہی کی وجہ سے بھارتی حکومت کی نہتے کشمیریوں پر ظلم وتشدد جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ الطاف وانی نے …
تفصیل۔۔۔لاپتہ بھارتی فوجی کی بڈگام سے لاش برآمد
سرینگر10مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک بھارتی فوجی کی لاش آ ج ضلع بڈگام سے ملی ہے ۔ جموں وکشمیر لائٹ انفینٹری کا ایک اہلکار سمیر احمد ملہ بڈگام کے علاقے لوکی پورہ سے تین روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا جس کی لاش خاگ سے ملی ہے ۔ پولیس کے مطابق سمیر کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر: صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت
سرینگر10مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں آزادی صحافت کا گلا گھوٹنے اور صحافیوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی صدارت میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ایک اجلاس میں کہا گیا کہ صحافیوں پر عائد پابندیاں قابل مذمت ہیں۔ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:عوامی مجلس عمل کی طرف سے سات سالہ بچے کے قتل کی مذمت
سرینگر10مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میرواعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم عوامی مجلس عمل نے ضلع کپواڑہ میں سات سالہ بچے طالب حسین کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ 15فروری کو ضلع کپواڑہ کے گائوں آئورہ سے لاپتہ ہونے والے طالب حسین کی لاش منگل کو قریبی جنگلات سے ملی تھی ۔ عوامی مجلس عمل نے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید
سرینگر10مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بٹ پورہ نائنہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کے تمام …
تفصیل۔۔۔