نئی دہلی 29مارچ(کے ایم ایس)بھارت میںدہلی پولیس کے خصوصی سیل نے دارالحکومت میں40کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد کرکے منشیات کے بین الاقوامی گینگ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے گینگ کے دو اہم ارکان کو گرفتار کرنے کے علاوہ 10 کلو ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق برآمد کی گئی ہیروئن …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: مارچ 2022
کشمیری باشندوں کا حد بندی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع
نئی دہلی29 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیرسے تعلق رکھنے والے دوباشندوںنے بھارتی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں علاقے میں اسمبلی حلقوں کی ارسرنو حد بندی کرنے کے مودی حکومت کے مارچ 2020کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ درخواست حاجی عبدالغنی خان اور ڈاکٹر محمد ایوب متونے دائر کی ہے جس میں …
تفصیل۔۔۔بھارت میں 20کروڑکارکنوں کی ہڑتال سے معمولات زندگی مفلوج
نئی دہلی29 مارچ (کے ایم ایس)بھارت بھر میں پیر کو شروع ہونے والی دو روزہ ہڑتال سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے ہیںکیونکہ بینکنگ کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبوں سے وابستہ لاکھوں کارکن مودی حکومت کی مختلف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال سے جس کو بھارتی میڈیا نے” بھارت بند”کا نام دیا ہے،ملک بری طرح متاثر ہواہے۔ مغربی بنگال، کیرالہ، …
تفصیل۔۔۔بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں متعددھماکے
نارائن پور 29مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں متعدد دھماکوں سے ڈسٹرکٹ ریزروگارڈ کے دو کانسٹیبل زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نارائن پور کے ایس پی سدانند کمار نے کہاہے کہ یہ دھماکے اس وقت ہوئی جب ڈسٹرکٹ ریزروگارڈ اور انڈو تبتین بارڈر پولیس کی مشترکہ ٹیم علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کر رہی تھی ۔ ریاستی دارلحکومت رائے پور سے تیس سو کلومیٹر …
تفصیل۔۔۔اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت ملتوی
نئی دلی 29مارچ (کے ایم ایس) اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے آئندہ ہفتے بھارت کے دورے پر آنا تھا جواب ملتوی کردیاگیا ہے ۔بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے کورونا وبا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کا دورہ بھارت ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انہوں …
تفصیل۔۔۔تامل ناڈو کے اسلام قبول کرنے والے مسلمانوں کی نوکریوں سے ہاتھ دھونے کی شکایت
چنئی 29مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دیگر مذاہب ترک کر کے اسلام قبول کرنے والے مسلمانوں نے افسوس ظاہر کیاہے کہ تامل ناڈو پبلک سروس کمیشن انہیں مخصوص کوٹے پر سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت نہیں دے رہاہے۔ ریٹائرڈ جسٹس اکبر علی نے کہاہے کہ اسلام قبول کرنے والوں کا مخصوص کوٹہ بحال رکھا جانا چاہیے۔کمیونٹی رہنمائوں نے کہا کہ انہیں دیگرکیٹاگری میں …
تفصیل۔۔۔کولگام : بھارتی فوجی اپنی رائفل سے گولی چلنے سے زخمی ہو گیا
سرینگر 29مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک بھارتی فوجی اپنی رائفل گولی چلنے سے زخمی ہو گیا ہے۔ ضلع کے علاقے بہی میں واقع بھارتی فوج کی 34راشٹریہ رائفلز کے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے گولی چلنے سے زخمی ہو گیا ۔تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ فوجی نے دانستہ طورپر خود کو …
تفصیل۔۔۔این آئی اے کی عدالت نے آسیہ اندرابی سمیت 3کشمیری نظربندوں کو بری کر دیا
نئی دلی 29مارچ (کے ایم ایس) بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت نے دختران ملت کی غیر قانونی طور پر نظر بندسربراہ آسیہ اندرابی، کشمیری فوٹو جرنلسٹ کامران یوسف اورایک کشمیری دکاندار جاوید احمد بٹ کو ان کے خلاف قائم کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں بری کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی نئی دلی میں عدالت نے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:کشمیر ی ٹرانسپورٹروں کا بدھ سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
جموں 29مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ٹرانسپورٹروں نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف کل بدھ سے پورے مقبوضہ علاقے میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر ٹرانسپورٹرزویلفیئر ایسوسی ایشن نے ایک بیان میںپہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے جو کہ مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں کا اتحاد ہے ۔ ایسوسی …
تفصیل۔۔۔پٹنہ:جنتا دل یونائیٹڈ کے لیڈر دیپک مہتا کو گولی مارکر قتل کردیاگیا
پٹنہ 29مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست بہار کے دارلحکومت پٹنہ میں جنتا دل یونائیٹڈ کے لیڈر دیپک مہتا کو گولی مار کرقتل کر دیا گیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پٹنہ میں پیر کی شب داناپور میونسپل کونسل کے نائب صدر اور جے ڈی یو رہنما دیپک کمار مہتا کو ان کے گھر کے باہی گولی مار کرقتل کر دیا گیا۔ دیپک کمار کے قتل کے بعد لوگوں نے علاقے …
تفصیل۔۔۔