سرینگر11مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے ۔ فوجیوں نے جمعہ کی شام ضلع کے علاقے چیوا کلاں کا محاصرہ کر کے تلاشی کی بڑی کارروائی شروع کی ۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی بھی کردی ہے ۔ آخری اطلاعات …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 11 مارچ, 2022
بھارت کا میاں چنوں میں میزائل گرنے کے واقعے پر اپنی غلطی کا اعتراف
بھارت سے تحریری جواب طلب کیا جائیگا، شاہ محمود قریشی اسلام آباد 11مارچ (کے ایم ایس) بھارت نے اپنے ایک سپر سانک میزائل کے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے اور ضلع خانیوال کے علاقے میاں چنوں میں گرنے کے واقعے پرافسوس ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک تکنیکی غلطی قراردیا ہے۔ بھارت کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت اس واقعے کو سنجیدگی سے …
تفصیل۔۔۔عالمی برداری تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے، بیرسٹر سلطان
مظفرآباد11مارچ (کے ایم ایس) آزاد جموں وکشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ بیرسٹر سلطان نے آج مظفر آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خطے کی مخدوش صورتحال جنوبی ایشیاء کی دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان جوہری جنگ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی پرتشدد کارروائیاں
سرینگر11مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے مختلف علاقوں میں اپنی تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیاں اورگھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھااورلوگوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے سرینگر، گاندربل، بڈگام، کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، اسلام آباد، شوپیاں، کولگام، پلوامہ،راجوری،پونچھ، کشتواڑ،ادھمپور اور دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا نوٹس لے، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد11مارچ(کے ایم ایس ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو اس حرکت کیلئے جوابدہ ہونا پڑے گا، نئی دہلی کی وضاحت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے آج پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے حوالے سے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال ہر گزرتے دن کیساتھ ابتر ہوتی جارہی ہے، علی رضا سید
میرپور 11 مارچ (کے ایم ایس) کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حالات ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہوتے جا رہے ہیں اور کشمیریوں کو اس ابتر صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑا جا سکتا۔ علی رضا سید نے ان خیالات کا اظہار ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ …
تفصیل۔۔۔بارہمولہ: کم عمر لڑکا پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
سرینگر11 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ میں ایک کم عمر لڑکا پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ لڑکا ضلع کے علاقے اوڑی بونیار میں اپنے گھر میںمردہ پایا گیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بظاہر یہ خود کشی کا واقعہ لگتا ہے تاہم حقائق جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بانڈی پورہ میں گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
سرینگر11 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹرآج (جمعہ) گرکر تباہ ہو گیا۔حادثے میں ہیلی کاپٹرکا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر ضلع کے علاقے گریز میں گجراں نالہ کے مقام پر گر کر تباہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اوراس دوران کوپائلٹ …
تفصیل۔۔۔بڈگام: بھارتی فوجیوں نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا
سرینگر11 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ فوجیوں نے بڈگام کے علاقے موہن پورہ پکرپورہ کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے جس کیوجہ سے علاقے کے رہائشی شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں قابض بھارتی فوج کا …
تفصیل۔۔۔جموں : معذور افراد نے خود سوزی کی دھمکی دیدی
جموں 11 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معذور افراد نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکام نے ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو وہ خود سوزی کر لیں گے۔ ” جموں و کشمیر ہینڈیکیپڈ ایسوسی ایشن“ کے ارکان نے کہا کہ معذور افراد کی پنشن میں 3ہزار روپے ماہانہ اضافہ کیا جائے۔ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے کہا کہ انتظامیہ …
تفصیل۔۔۔