کرناٹک ہائی کورٹ کا فیصلہ ہمارے عقائد کی توہین ہے: آغاسید حسن سرینگر29مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مکتب الزہرا کی طالبات نے حجاب پر پابندی سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے میںسینکڑوں طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔حجاب پوش طالبات نے مذہبی معاملات میں …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 29 مارچ, 2022
بھارت کشمیری رہنمائوں کوجیلوں میں قید کرکے آزادی کو نہیں روک سکتا
سرینگر29مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارت آزادی کے لئے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے چھاپوں اور نظربندیوں سمیت ہرقسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں بھارت پر واضح کیا کہ وہ کشمیری …
تفصیل۔۔۔انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کا میرواعظ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
سرینگر29 مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طوپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے پیش نظرانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اجلاس کی صدارت انجمن کے نائب صدر اور مرکزی جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا احمد سعید نقشبندی نے کی جبکہ اجلاس میں انجمن اوقاف کے جملہ سرکردہ ارکان نے …
تفصیل۔۔۔بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کرسکتا
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوں کے جذبہ کو کمزور کرنے کیلئے چھاپوں اور نظربندیوں سمیت تمام ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں واضح کیا ہے کہ بھارت غیر قانونی نظربندیوںاور سیاسی قیادت کی سرگرمیوں …
تفصیل۔۔۔نئی دہلی میں40کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد
نئی دہلی 29مارچ(کے ایم ایس)بھارت میںدہلی پولیس کے خصوصی سیل نے دارالحکومت میں40کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد کرکے منشیات کے بین الاقوامی گینگ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے گینگ کے دو اہم ارکان کو گرفتار کرنے کے علاوہ 10 کلو ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق برآمد کی گئی ہیروئن …
تفصیل۔۔۔کشمیری باشندوں کا حد بندی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع
نئی دہلی29 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیرسے تعلق رکھنے والے دوباشندوںنے بھارتی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں علاقے میں اسمبلی حلقوں کی ارسرنو حد بندی کرنے کے مودی حکومت کے مارچ 2020کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ درخواست حاجی عبدالغنی خان اور ڈاکٹر محمد ایوب متونے دائر کی ہے جس میں …
تفصیل۔۔۔بھارت میں 20کروڑکارکنوں کی ہڑتال سے معمولات زندگی مفلوج
نئی دہلی29 مارچ (کے ایم ایس)بھارت بھر میں پیر کو شروع ہونے والی دو روزہ ہڑتال سے معمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئے ہیںکیونکہ بینکنگ کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبوں سے وابستہ لاکھوں کارکن مودی حکومت کی مختلف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال سے جس کو بھارتی میڈیا نے” بھارت بند”کا نام دیا ہے،ملک بری طرح متاثر ہواہے۔ مغربی بنگال، کیرالہ، …
تفصیل۔۔۔بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں متعددھماکے
نارائن پور 29مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں متعدد دھماکوں سے ڈسٹرکٹ ریزروگارڈ کے دو کانسٹیبل زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نارائن پور کے ایس پی سدانند کمار نے کہاہے کہ یہ دھماکے اس وقت ہوئی جب ڈسٹرکٹ ریزروگارڈ اور انڈو تبتین بارڈر پولیس کی مشترکہ ٹیم علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کر رہی تھی ۔ ریاستی دارلحکومت رائے پور سے تیس سو کلومیٹر …
تفصیل۔۔۔اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت ملتوی
نئی دلی 29مارچ (کے ایم ایس) اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے آئندہ ہفتے بھارت کے دورے پر آنا تھا جواب ملتوی کردیاگیا ہے ۔بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے کورونا وبا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان کا دورہ بھارت ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انہوں …
تفصیل۔۔۔تامل ناڈو کے اسلام قبول کرنے والے مسلمانوں کی نوکریوں سے ہاتھ دھونے کی شکایت
چنئی 29مارچ (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دیگر مذاہب ترک کر کے اسلام قبول کرنے والے مسلمانوں نے افسوس ظاہر کیاہے کہ تامل ناڈو پبلک سروس کمیشن انہیں مخصوص کوٹے پر سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی اجازت نہیں دے رہاہے۔ ریٹائرڈ جسٹس اکبر علی نے کہاہے کہ اسلام قبول کرنے والوں کا مخصوص کوٹہ بحال رکھا جانا چاہیے۔کمیونٹی رہنمائوں نے کہا کہ انہیں دیگرکیٹاگری میں …
تفصیل۔۔۔