اسلام آباد 22 اپریل (کے ایم ایس) پاکستان نے نئی دہلی کے جہانگیر پوری میں مسلمانوں کی املاک مسمار کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر نے ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مکمل بے حسی، قانون کی حکمرانی کے لیے مکمل عدم توجہی اور شدید نفرت کا …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 22 اپریل, 2022
سرینگر: ”سی پی آئی ایم“ کا نوجوانوں کی مسلسل گرفتاری پر اظہار تشویش
سرینگر22 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسٹ (سی پی آئی-ایم) نے نوجوانوں کی مسلسل گرفتاری اور انہیں ہراساں کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی پی آئی ایم کے رہنما غلام نبی ملک نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں نے نوجوانوں اور حکام کے …
تفصیل۔۔۔سرینگر: متحدہ مجلس علماءکا بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر اظہار تشویش
سرینگر 22 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں متحدہ مجلس علماء(ایم ایم یو) نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی کی متواتر بندش اور پینے کے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کو درپیش شدید مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایم ایم یو نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقدس مہینے …
تفصیل۔۔۔سرینگر: سکھوں کا دلی اور دیگر بھارتی علاقوں میں مسلمانوں کے مکانات کی مسماری کے خلاف احتجاج
سرینگر 22 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف سکھ کارکنوں نے نئی دہلی کے جانگیر پوری اوربھارت کے کئی دیگر حصوں میں مسلمانوں کے خلاف شروع کی گئی مسماری مہم کے خلاف سرینگر میں احتجاج کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انگد سنگھ خالصہ نے اس موقع پر کئی سکھ کارکنوں کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری …
تفصیل۔۔۔نئی دلی اور دیگر علاقوں میں ایک مخصوس کمیونٹی کے گھروں کو منہدم کیا جا رہا ہے، راشٹریہ جنتا دل
پٹنہ 22اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما Tejashwi Yadav و نے نریندر مودی حکومت کے بلڈوزر کلچر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی کے علاقے جہانگیرپوری اور بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں ایک مخصوص کمیونٹی کے گھروںکو مہندم کیا جا رہا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تیجاشوائی یادو نے ایک بیان میں استفسار …
تفصیل۔۔۔تریپورہ:”بی ایس ایف“ افسر نے خودکشی کر لی
اگرتلہ22 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تری پورہ میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک افسر نے خودکشی کر لی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بی ایس ایف افسر نے ریاست کے ضلع ڈھلائی کے علاقے جواہر نگر میں اپنے بٹالین ہیڈکوارٹر کے باہر خود کو گولی مار کر خود کشی کی۔پولیس نے بتایا کہ خود کشی کرنےو الا افسر راجستھان کا رہنے والا …
تفصیل۔۔۔جہانگیر پوری دہلی میں انہدامی مہم مسلمانوں کے خلاف نفرت کا بدترین مظاہرہ ہے، پاپولر فرنٹ آف انڈیا
چنئی22 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارلحکومت چنئی میں منعقدہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی نیشنل ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں منظور کردہ ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں رام نوامی کی ریلیوں کے بعد جو صورت حال پیدا ہوئی ہے وہ تشویشناک اور ایک ہونے والی نسل کشی کا پیش خیمہ ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قراردادو میں کہا گیا کہ حقیقت یہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر : بھارتی فوجیوں نے مزید3نوجوان شہید کر دیے
سرینگر 22اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران آج بارھمولہ اور جموں کے اضلاع میں مزید تین نوجوان شہید کر دیے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کو چھ ہو گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے ضلع جموںکے علاقے سنجوان میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران …
تفصیل۔۔۔