سرینگر29 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل نے تاریخی مرکزی جامع مسجد سری نگر میں شب قدر اور جمعتہ الوداع کے موقع پر نماز کی اجازت نہ دینے پر شدید ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ مطابق عوامی مجلس عمل نے ایک بیان میں کہا کہ ایک طرف بھارتی حکومت دعویٰ …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 29 اپریل, 2022
مقبوضہ جموں وکشمیر: ہزاروں افراد کی یوم کشمیر ،یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت
سرینگر 29 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہزاروں افراد نے مختلف علاقوں میں یوم کشمیر اور یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت کی۔ سری نگر، بڈگام، پلوامہ، بارہمولہ اور دیگر مقامات میں لوگوں نے آج رمضان المبارک کے آخری جمعہ” جمعتہ الوداع“ کو یوم کشمیر اور یوم قدس کے طور پر منانے کے لیے بھارت اور اسرائیل مخالف ریلیاں نکالیں۔ . …
تفصیل۔۔۔آغا موسوی کا فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
سرینگر29 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہد میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔۔ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بڈگام کی مرکزی امام بارگاہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا …
تفصیل۔۔۔پونچھ : بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوج کے میجر سمیت 3 اہلکار زخمی
جموں29 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زہر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جموں خطے کے ضع پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک میجر سمیت تین بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب ضلع کے علاقے کرشنا گھاٹی میں کنٹرول لائن کے ساتھ معمول کی گشت کے دوران ایک فوجی غلطی سے بارودی سرنگ …
تفصیل۔۔۔متحدہ مجلس علماء کی طرف سے جمعتہ الوداع کے موقع پر جامع مسجد کی بندش کی مذمت
سرینگر29اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں متحدہ مجلس علماء نے بھارتی قابض انتظامیہ نے کشمیریوںکو مرکزی جامع مسجد سرینگر میں شب قدر کی عبادات اور جمعتہ الوداع کی نماز ادا کرنے سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متحدہ مجلس علماء نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ جامع …
تفصیل۔۔۔مختلف ہندو تنظیموں اور رہنمائوں کی طرف سے مسلمانوں کی حمایت اوراجتماعی خاموشی ترک کرنے کا اعلان
واشنگٹن 29 اپریل (کے ایم ایس) مختلف ہندو تنظیموں اور مذہبی رہنمائوں نے "ہم اپنے مسلمان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں”کے بیان کی حمایت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکہ میں قائم ہندوز فار ہیومن رائٹس کے بیان جس پر کئی ہندو تنظیموں اور رہنمائوں کے دستخط موجود ہیں میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کے ہندوں کے لیے ہندوتوا کی طرف سے بھارت میں مسلمانوں اور …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:40سے زائد کشمیری سیاسی نظربندکوٹ بھلوال سے آگرہ جیل منتقل
سرینگر29اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ آج جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء مشتاق الاسلام اور کشمیری صحافی آصف سلطان سمیت 40سے زائد کشمیری سیاسی نظربندوں کو اترپردیش کی امبیڈکر نگر سینٹرل جیل منتقل کردیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری سیاسی رہنمائوں …
تفصیل۔۔۔نئی دلی:شراب کی دکان کے مالک کا تین دلتوں پر وحشیانہ تشدد
نئی دلی 29اپریل (کے ایم ایس) بھارت میں دلت برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد نے الزام لگایا ہے کہ دلی پولیس شراب کی دکان کے مالک کی طرف سے ان پر وحشیانہ تشدد کے خلاف شیڈول کاسٹس اینڈ شیڈول ٹرائبلز(ایس سی/ایس ٹی) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج نہیں کررہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ جنوبی دہلی کے علاقے مہرولی میں پیش آیا ہے۔میڈیا سے گفتگو …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر :بھارتی پولیس نے کالے قانون کے تحت حریت رہنماء کو گرفتار کر لیا
سرینگر29اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام سے حریت رہنماء مولوی سجاد کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے مسلم لیگ جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے صدر مولوی سجادکو نادی ہل میںانکے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔ قابض انتظامیہ نے ان پرکالا …
تفصیل۔۔۔یکساں سول کوڈ غیر آئینی اور اقلیت مخالف ہے،آل انڈیا مسلم پرنسل لا بورڈ
لکھنو 29اپریل (کے ایم ایس) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ایک بار پھر یکساں سول کوڈ کو غیر آئینی اور اقلیت مخالف قراردیتے ہوئے کہاہے کہ آئین کے مطابق ملک کے ہر شہری کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے ۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ایک بیان میں بھارتی آئین کے مطابق ملک ہے …
تفصیل۔۔۔