بھوپال18اپریل(کے ایم ایس ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں پولیس نے دونوں ہاتھوں سے معذور ایک مسلمان پر پر پتھرائو کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے کھارگون میں فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلہ میں دونوں ہاتھوں سے معذور مسلمان آصف پر پتھرائو کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ آصف دونوں سے معذور ہے تاہم اس کے باوجود اس کے خلاف سنگباری …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 18 اپریل, 2022
لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے بھارتی فوج کے نئے سربراہ مقرر
نئی دلی18اپریل(کے ایم ایس ) بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے کو بھارتی فوج کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کے موجودہ سربراہ جنرل منوج مکند نروانے 30اپریل کو اپنی 28ماہ کی مدت مکمل ہونے پر ریٹائرہورہے ہیں ۔ بھارتی وزارت دفاع نے آج فوج کے وائس چیف لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے کو اگلے فوجی سربراہ کے طور پر مقرر کرنے کے فیصلے کا اعلان …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : سرینگر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
سرینگر18اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج سرینگر کے علاقے پادشاہی باغ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی لوگوں نے باغ میں نامعلوم شخص کی لاش کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش برآمد کر لی ۔
تفصیل۔۔۔پلوامہ حملے میں ریلوے پولیس کے دو اہلکار ہلاک
سرینگر18اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ریلوے پولیس کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے کاکا پورہ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ریلوے پروٹیکشن فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں زخمی اہلکاروں کو …
تفصیل۔۔۔بھارت میں تھوک افراط زرکی شرح بڑھ کر 14.55فیصد ہو گئی
نئی دلی18 اپریل (کے ایم ایس) نریندر مودی کی سربراہی میں بھارت میں افراط زر (مہنگائی ) کی شرح بڑھ کر 14.55فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے، عالمی سطح پر ایندھن کے ساتھ ساتھ دیگر اشیا ء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بھارت میں قیمتوں کے تھو ک اشاریہ کی شرح بڑھ کر 14.55فیصد ہو …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشواڑ میں کم شدت کا زلزلہ
سرینگر 18اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں آج کم شدت کا زلزلہ آیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دن بارہ بجکر نو منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4تھی جس کا مرکز کشتواڑ میں تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصا ن کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
تفصیل۔۔۔مدھیہ پردیش میں مسلمان رہنمائوں کا بلڈوزر مہم کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
بھوپال18اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میںجمعیت علمائے ہند کے بعدمسلمان علما ء کے ایک اور گروپ نے کھرگون اور بروانی اضلاع میں ریاستی حکومت کی بلڈوزر مہم کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید مشتاق علی ندوی کی قیادت میں علما ئے کرام نے کہا کہ ریاستی حکومت نے متعدد مسلمان خاندانوں کو بے گھر کر دیا اور انہیں …
تفصیل۔۔۔فسطائی بی جے پی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کو مکمل طور پر ہندو توا رنگ میں رنگنا چاہتی ہے
سرینگر 18اپریل (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی فسطائی حکومت اپنے ہندو توا ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے اور کشمیری مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت اور انکی مساجد ، امام بارگاہوں اور دیگر مقدس مقامات کے تقدس کو پامال کر رہی ہے۔ بھارتی فوجیو ں نے حال ہی میں مودی حکومت کی ایما ء پر تمام …
تفصیل۔۔۔بھارت میں مسلمانوں کی املاک کو تباہ کرنے کے خلاف جمعیت علمائے ہند کا سپریم کورٹ سے رجوع
نئی دہلی18 اپریل (کے ایم ایس )بھارت میں جمعیت علمائے ہند نے بی جے پی کی حکومت والی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے مکانات اور دیگر املاک کو بلڈوزر سے تباہ کرنے کے خلاف سپریم کورٹ کورٹ سے رجوع کیا ہے اور اسے جرائم کی روک تھام کی آڑ میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی سازش قرار دیاہے۔ جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا …
تفصیل۔۔۔ایس حمید وانی کو ان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقید ت
سرینگر 18اپریل (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مزاحمتی رہنما شہید ایس حمید وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہیں قابض بھارتی فوج نے 18اپریل 1998کو ان کے آبائی شہر سرینگر میں شہید کر دیا تھا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے آج شہید وانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ …
تفصیل۔۔۔