سرینگر12 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طوپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض حکام نے حریت رہنما عبدالصمد انقلابی پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے انہیں جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عبدالصمد انقلابی کو چند روز پہلے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل میںان کے گھر سے گرفتارکیا گیا تھا۔صمدانقلابی کے بھائی محمد یوسف نے بتایا کہ …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 12 اپریل, 2022
مقبوضہ جموں وکشمیر:قابض حکام 20ہزار سے زائدبلٹ پروف جیکٹس، ہیڈ گیئرزخرید رہے ہیں
سرینگر12 اپریل (کے ایم ایس) مودی کی فسطائی بھارتی حکومت غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اپنے فوجی قبضے کو مزید مضبوط کرنے اور بے بس کشمیریوں کو دبانے کے لئے پیراملٹری فورسز اورپولیس کے لئے 20 ہزار سے زائد بلٹ پروف جیکٹس اور ہیڈ گیئرز خریدرہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر نے حال ہی میں …
تفصیل۔۔۔پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے: وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد 12اپریل(کے ایم ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منگل کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات کا پرامن حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امن کو یقینی بنانا چاہیے اور اپنے لوگوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ …
تفصیل۔۔۔بھارت:جمعیت علمائے ہند کا گجرات میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ
نئی دہلی 12اپریل(کے ایم ایس)بھارت میں جمعیت علمائے ہندنے رام نومی کے موقع پر ریاست گجرات میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے اور مساجد اور درگاہوں کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گجرات میں ہندوئوں کے تہواررام نومی کے جلوس کے دوران تین مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے جس میں خاص طور پرہمت نگر کے مختلف علاقوں میں ہندو …
تفصیل۔۔۔انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کا میرواعظ عمر فاروق کی فوری رہائی کا مطالبہ
سرینگر12 اپریل (کے ایم ایس)انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کو مسلسل گھر میں نظربند رکھنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا کہ میرواعظ کشمیر کی مسلسل نظر بندی کی وجہ سے ماہ رمضان کے عشرئہ رحمت کے آخری …
تفصیل۔۔۔مختلف تنظیموں کی طرف سے بھارت کو خصوصی تشویش والے ممالک میں شامل کرنے کا مطالبہ
واشنگٹن12 اپریل (کے ایم ایس)امریکہ میں قائم سینکڑوں شہری حقوق ،مذہبی تنظیموں اور اہم شخصیات نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر ظلم و ستم کے بارے میںامریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کو اپنی سفارشات تبدیل کرانے کے لیے اس پر دبائو ڈالے جانے کی مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق” مذہبی آزادی کے بارے میں امریکی کمیشن” کو لکھے گئے ایک خط میں ان تنظیموں اور شخصیات نے …
تفصیل۔۔۔امریکہ بھارت میں ‘انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے ، انٹونی بلنکن
واشنگٹن 12اپریل (کے ایم ایس) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ بھارت میں بعض عہدیداروں کی جانب سے ‘انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں’میں اضافے پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ …
تفصیل۔۔۔کرناٹک :لائوڈ اسپیکرکے استعمال پر مساجد سمیت مذہبی مراکز کو نوٹس جاری
بنگلورو 12اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت نے لائوڈاسپیکر وں کے استعمال پر مساجد سمیت تمام مذہبی مراکز کو نوٹس جاری کردیئے ہیں اور سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق لائوڈ اسپیکر کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے 263مذہبی مراکز کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جن میں مساجد، مندر اور گرجا گھر شامل ہیں۔ یادگیر کے …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت نے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا اوراس کے سابق سربراہ کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دی
نئی دہلی 12اپریل(کے ایم ایس)نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی) کو ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا اور اس کے سابق سربراہ آکار پٹیل کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس اقدام سے خصوصی عدالت میں 31دسمبر 2021کو دائر کی گئی چارج شیٹ پر کارروائی کو آگے بڑھانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے …
تفصیل۔۔۔نظام آباد :بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے گھر کے سامنے دھان کی فصل پھینک کر کسانوں کا احتجاج
نظام آباد 12اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں کسانوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ اروند کے گھر کے سامنے دھان کا ڈھیر لگا کر احتجاج کیا۔ کسانوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے گھر کا گھیرائو کیا اور گھر کے سامنے دھان کا ڈھیر لگا کر احتجاج کیا۔ کسان حکومت کی طرف سے ان سے دھان نہ خریندے کے خلاف احتجاج کر …
تفصیل۔۔۔