نئی دہلی 21 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں 14 مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی بی آئی نے مقبوضہ علاقے میں جموں اور سری نگر اور بھارت میں ممبئی، نوئیڈا، دہلی، تریوندرم اور دربھنگہ (بہار) میں مختلف مقامات پر تلاشی لی۔ یہ چھاپے چناب ویلی پاور پروجیکٹ مقدمے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 21 اپریل, 2022
امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کے دورہ آزاد جموں و کشمیرسے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
اسلام آباد 21 اپریل (کے ایم ایس) امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کے دورہ آزاد جموں و کشمیر نے بھارت کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الہان عمر Ilhan Omarنے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات کے حصول کیلئے آج(جمعرات ) آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ انہوں نے مظفرآباد میں ایک پریس …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے
سرینگر 21اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں 3کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے پارسوانی میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں سحری کے وقت ایک …
تفصیل۔۔۔بھارت کی ہٹ دھرمی تنازعہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے, صدر آزاد کشمیر
مظفرآباد21 اپریل (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے یہ بات امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عبداللہ عمر کی قیادت میں ایک امریکی وفد سے بات چیت …
تفصیل۔۔۔مسئلہ کشمیر کو امریکہ میں سماعتوں میں شامل کیا جائے گا، الہان عمر
مظفرآباد21 اپریل (کے ایم ایس) امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر Ilhan Omarنے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات کے حصول کیلئے آج آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الہان عمر نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی خارجہ امور کی …
تفصیل۔۔۔مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر
میرپورآزاد جموںوکشمیر21 اپریل (کے ایم ایس) آزاد جموں کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے مودی کے دورے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر میں مودی کے دورے کے موقع پر اتوار کو مکمل ہڑتال کی جائیگی
بارہمولہ :بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں دو کشمیری نوجوان شہید سرینگر 21اپریل (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں اتوار کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف مکمل ہڑتال کی جائیگی ، جس کا مقصد جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے …
تفصیل۔۔۔گجرات: گاندھی کے قاتل گوڈسے کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر دلت رہنما گرفتار
احمد آباد 21 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست گجرات میں ممتاز دلت رہنما اور کانگریس ایم ایل اے جگنیش میوانی کوموہن داس کرم چند گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کے بارے میں ٹویٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میوانی کوآسام پولیس نے ریاست کے قصبے پالن پور سے گرفتار کیا جسکے بعد انہیں ہوائی جہاز کے ذریعے آسام لے جایا گیا۔ جگنیش میوانی …
تفصیل۔۔۔برطانوی وزیر اعظم مودی حکومت کو انسانیت سوز ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے روکیں،فہیم کیانی
لندن 21 اپریل (کے ایم ایس)تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے مودی کی زیر قیادت بھارت کے دورے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے ہاتھ بے گناہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجہ فہیم کیانی نے لندن میں ایک بیان میں کہا کہ مودی کی فسطائی حکومت …
تفصیل۔۔۔کشمیری 24اپریل کو مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کریں گے
اسلام آباد 21اپریل (کے ایم ایس) کشمیری عوام 24اپریل بروز اتوارکو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کے خلاف مکمل ہڑتال کریں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی جانیوالی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام مودی کے دورے کے موقع پرمقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کر کے یہ پیغام دیں گے کہ وہ اپنے مادروطن پر بھارت …
تفصیل۔۔۔