مظفر آباد 25اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر سے ہجرت کرکے مظفر آباد آنے والے کشمیری حریت کارکن غلام محی الدین کا بیٹا کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہو گیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام محی الدین کا بیٹا کاشف مظفر آباد کے علاقے چہلہ بانڈے میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔بیٹے کی وفات پر حریت کارکن سے مظفر آباد میں مقیم کشمیری …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 25 اپریل, 2022
سرینگر : آتشزدگی سے 4رہائشی مکان متاثر
سرینگر25 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سرینگر میں آتشزدگی سے چار رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرکاری حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سرینگر کے علاقے برین نشاط میں ایک گھر میں لگنے والی آگ نے تین اور مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے چار مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ فوری …
تفصیل۔۔۔گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار ہونے والے تین کشمیری طلباء چھ ماہ بعد رہا
نئی دلی 25 اپریل (کے ایم ایس) آگرہ انجینئرنگ کالج سے گرفتارکئے گئے تین کشمیری طلبا کو چھ ماہ کی نظربندی کے بعد آج رہا کر دیا گیا ہے جنہیں بھارت کے خلاف پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی جیت کا جشن منانے پرگزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الہ آباد ہائی کورٹ نے تینوں کشمیری طالبعلموں شوکت احمد غنی، ارشد یوسف پال اور …
تفصیل۔۔۔بارہمولہ:بھارتی پولیس نے پلوامہ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر25 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ سے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ رئیس احمد میر اور شاکر حامد بٹ نامی نوجوانوں کو گرفتار کیاگیا ہے جو غیر کشمیریوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔ ادھر پولیس نے بارہمولہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر : سڑک حادثے میں ایک سرپنچ جاں بحق
سرینگر25 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کے قریب ایک بس اور ٹرک کے درمیان تصام میں ایک سرپنچ جاں بحق اور پنچایتی راج کے چار ارکان اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرکاری حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ ضلع کے علاقے رینزی پٹن کے قریب پنچایتی راج کے ارکان کو لے جانے والی …
تفصیل۔۔۔پاکستان کی طرف سے مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کی مذمت
اسلام آباد 25 اپریل (کے ایم ایس) پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے اپنے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے دورے کو مسترد کرتے ہوئے اسے مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو پرامن دکھانے کا ایک ڈھونگ قرار دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے ایک بیان میں کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال سے دنیا …
تفصیل۔۔۔محبوبہ مفتی کی نریندر مودی کے کشمیری نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے بیان پر کڑی تنقید
سرینگر25 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ان کشمیری نوجوانوں کے "مستقبل” کے بارے میں بات کر رہے ہیں جنہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت جیلوں میں قید کیا جارہا ہے تاکہ ان کی ضمانت …
تفصیل۔۔۔حریت رہنمائوں کاکل جماعتی حریت کانفرنس کے بینر تلے متحدہونے کا خیرمقدم
سرینگر25اپریل (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد عرفانی نے فسطائی بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف مزاحمت اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کل جماعتی حریت کانفرنس کے واحد پلیٹ فارم سے جدوجہدکے عزم کا اظہار کرنے پر حریت رہنماں کی ستائش کی ہے۔ مولوی بشیر نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ دفعہ 370کے خاتمے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لیے از سرنو بینچ تشکیل دے گی
نئی دہلی25اپریل (کے ایم ایس)بھارتی سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی دفعہ 370کو منسوخ کرنے کے غیر قانونی اور یکطرفہ فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ چیف جسٹس این وی رمنا اور جسٹس ہیما کوہلی پر مشتمل بنچ نے ایک درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ شیکھر نافڈے کی استدعاکا …
تفصیل۔۔۔بھارت :کرناٹک میں حجاب کے بعد بائبل پڑھانے پر تنازعہ شروع
بنگلورو25 اپریل (کے ایم ایس) بھارت میںریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں” کلیرنس ہائی اسکول” نے والدین سے عہد لیا ہے کہ وہ اپنے بچوںکو اسکول کے احاطے میںمقدس کتاب” بائبل” اٹھانے پر اعتراض نہیں کریں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس ہدایت پر ہندوتوا گروپوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے جنہوں نے اسے کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔حجاب کے بعد کرناٹک کے …
تفصیل۔۔۔