سرینگر 22اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں دو غیر کشمیری مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ سرینگر کے علاقے نوگام میں آج شام نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں دو غیر کشمیری مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔ دونوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان میں سے ایک …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 22 اپریل, 2022
بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کو اجاگر کرنیوالی صحافی رعنا ایوب کو ‘دی فلورا لیویز ایوارڈ’سے نوازا گیا
نئی دلی 22اپریل (کے ایم ایس) بھارت کی مشہور صحافی اور واشنگٹن پوسٹ کی نامہ نگار رعنا ایوب کو بھارت میں اقلیتوں خصوصا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے پرامریکہ میں ‘دی فلورا لیویز ایوارڈ’ سے نوازا گیاہے۔ مشہور صحافی اور گجرات فائلز نامی کتاب کی مصنفہ رعنا ایوب کو امریکہ میں ‘دی فلورا لیویز ایوارڈ’ سے نوازا گیا۔ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں …
تفصیل۔۔۔نئی دلی کی روہنی کورٹ میں فائرنگ سے 2 وکیل زخمی
نئی دلی 22اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے دارلحکومت نئی دلی کی ایک عدالت میں فائرنگ سے 2وکیل زخمی ہو گئے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دلی کی روہنی کورٹ کے گیٹ نمبر 8پرتعینات سکیورٹی افسر اور وکلاکے درمیان جھگڑے کے دوران سکیورٹی افسر نے گولیاں چلادیں جس سے دو وکلا زخمی ہو گئے۔ زخمی وکلا کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔عدالت میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنتے ہی افراتفری …
تفصیل۔۔۔کرناٹک:دو باحجاب مسلم طالبات کو بارہویں کے بورڈ امتحانات میں بیٹھنے نہیں دیاگیا
بنگلورو 22اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع اڈوپی کے ودیودیا پی یو کالج کی انتظامیہ نے دو مسلم طالبات عالیہ اسدی اور ریشم کو حجاب پہن کر 12ویں کے بورڈ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد دونوں طالبات امتحان دیئے بغیر ہی واپس چلی گئیں۔ مسلم طالبات عالیہ اسدی اور ریشم نے کالج انتظامیہ سئے حجاب پہن کر امتحان دینے کی اجازت طلب …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر :قابض انتظامیہ کی پالیسیوں کیخلاف سرکاری ملازمین کی غیر معینہ مدت کی ہڑتال
سرینگر 22اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کشمیر ڈویژن کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال پر ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کرنے والے ملازمین نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ڈھائی سال کے دوران انتظامیہ سے ہر سہ ماہی کے دوران ہیومن ریسورس کے نوٹیفکیشن کے اجرا سمیت …
تفصیل۔۔۔مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل سیکورٹی کے نام نہاد اقدامات سخت کردئے گئے
جموں 22اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں جموں خطے اور اسے ملحقہ اضلاع میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سیکورٹی کے نام نہاداقدامات سخت کردیئے گئے ہیں۔ سرکاری حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کیلئے پانچ حصاروں پر مشتمل سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔بڑی تعداد میں تعینات بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار مقبوضہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر :میر واعظ عمر فاروق کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
سرینگر 22اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںجامع مسجد سرینگر کے خطیب و امام مولانا احمد سعید نقشبندی نے میرواعظ عمر فاروق کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے اگست2019 میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے میر واعظ عمر فاروق مسلسل گھر میں نظربند ہیں ۔ …
تفصیل۔۔۔بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے آبروریزی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، رپورٹ
اسلام آباد 22 اپریل (کے ایم ایس)مودی کی ہندوتوا بھارتی حکومت محکوم کشمیری عوام کے آزادی کے جائز حق کو دبانے کے لیے مقبوضہ علاقے میں خواتین کی آبروریزی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 22 اپریل 1997 کو بھارتی فوج کے متعدد اہلکار سری نگر کے علاقے واووسہ میں …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: مودی کے دورے کے موقع پر اتوار کو مکمل ہڑتال کی جائیگی
سرینگر 22اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف24اپریل بروز اتوار مکمل ہڑتال کی جائیگی جس کا مقصد غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے تاکہ بھارتی وزیر اعظم کو یہ واضح پیغام دیاجاسکے کہ کشمیری جموں و کشمیر …
تفصیل۔۔۔بی جے پی، آر ایس ایس نفرت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، اکھلیش یادو
اٹاوہ بھارت22 اپریل (کے ایم ایس)سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نفرت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جس سے جمہوریت ، اتحاد اور ہم آہنگی کوشدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادونے اپنے گاﺅں سیفئی میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ غریب عوام اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں ، کارکنوں …
تفصیل۔۔۔