سرینگر16 اپریل (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںدارالخیر میرواعظ منزل سرینگر نے گزشتہ ہفتے گتہ کالونی نورباغ سرینگر میں آ تشزدگی کے ایک واقعے میں دو درجن سے زائد مکانات کے خاکستر ہونے اور کروڑوں کی املاک کو نقصان پہنچنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ان …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 16 اپریل, 2022
دہلی میں ہندئوں اورمسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
نئی دہلی 16اپریل(کے ایم ایس)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہر کے علاقے جہانگیر پوری میں ہنومان جینتی کے جلوس کے دوران جھڑپیں اور پتھرا ئوشروع ہوا۔ایک ویڈیو میں سڑک کے مختلف اطراف سے لوگ ایک دوسرے پر پتھرا ئوکرتے اور پولیس کی مداخلت کے بعد پیچھے ہٹتے دیکھے جاسکتے …
تفصیل۔۔۔پاکستان کی طرف سے مزید چار کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت
اسلام آباد16اپریل(کے ایم ایس)پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری قتل وغارت کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میںرواں ہفتے ضلع شوپیاں میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران مزید چار کشمیری نوجوان شہیدہوئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ 5اگست 2019کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے …
تفصیل۔۔۔شمالی کشمیر میں بھارتی فوجی پراسرار حالت میں ہلاک
سرینگر16 اپریل (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار میں ایک بھارتی فوجی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ 209فیلڈ ریجمنٹ سے وابستہ ارون شرما نامی فوجی نارپوسٹ تنگڈارمیں تعینات تھا جوپراسرارحالت میں مردہ پایاگیااوراس کی ٹھوڑی میں گولی لگنے کا نشانہ موجود تھا۔ان کا کہناہے …
تفصیل۔۔۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تحریک آزادی کو دبانے کے لیے مزید 40ہزارفوجی تعینات کررہا ہے
بھارتی فوجیوں کی کوکرناگ اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی سرینگر16 اپریل (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کے لیے مزید 40ہزار فوجی اور پیراملٹری فورسز کے اہلکار تعینات کر رہی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مودی حکومت ان فورسز اہلکاروں کو ہندوئوں کی سالانہ …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوجی ہلاک
سرینگر16 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع اسلام آباد میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی ضلع کے علاقے وتنار کوکرناگ میںایک حملے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ حملے میں بھارتی فوج کی19RRکا ایک اہلکار گولی …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا
سرینگر 16 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع اسلام آباد میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے کوکرناگ وٹ نار کا محاصرہ کیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کی۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا ہے۔آخری اطلاعات تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر:قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے
سرینگر16 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں حبہ کدل کے علاقے زیندر محلہ کے مکینوں نے محکمہ آب کے خلاف گزشتہ چار ماہ سے پانی کی مناسب فراہمی میں ناکامی پر احتجاج کیا۔ علاقے سینکڑوں خواتین نے مرکزی سڑک بلاک کر …
تفصیل۔۔۔ہندو توا طاقتوں کیلئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کوئی جگہ نہیں،سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں
سرینگر 16 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور دیگر ہندوتوا طاقتوں اوران کے ساتھیوں کیلئے مقبوضہ علاقے میںکوئی جگہ نہیں ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ پوسٹر کشمیر ریزسٹنس الائنس کی طرف سے سری نگر، …
تفصیل۔۔۔بارہمولہ :بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والا شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
سرینگر16 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والا ایک معمر شخص شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جام نگر گجرات کے رہائشی 65سالہ بھرت بھائی پاریک نے ضلع کے علاقے گلمرگ کے ایک ہوٹل میں سینے میں درد کی شکایت کی۔ اسے فوری طور …
تفصیل۔۔۔