سرینگر 04 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے کشمیری عوام کو رحمتوں ، برکتوں اور خوشیوں کے مہینے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں انجمن کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی فوری اور غیر مشروط رہائی کادوبارہ مطالبہ کیا ہے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 4 اپریل, 2022
شوپیاں:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک شہری زخمی
سرینگر 04 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلح افراد نے سونو کمار بالا جی نامی شخص کو ضلع کے علاقے چھوٹاگام حرمین میں گولی مارکر زخمی کیا۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے دعویٰ کیاہے کہ عسکریت پسندوں نے سونو کمار کو گولی مار …
تفصیل۔۔۔بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو ہراساں اورانتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،میر شاہد سلیم
جموں 04 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء میر شاہد سلیم نے کہاہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مذہبی اقلیتوں کیلئے سرزمین تنگ کی جارہی ہے اور یہ سب برسراقتدار ایک فرقہ پرست ٹولے کی ایما پر کیا جا رہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر شاہد سلیم نے جموں میں ایک سکھ …
تفصیل۔۔۔کرناٹک: حجاب اور حلال گوشت کے بعد ہندو انتہاپسندوں نے مساجد کے لائوڈ اسپیکرہٹانے کا مطالبہ کر دیا
بنگلورو04 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان طالبا ت کے حجاب پر پابندی اورحلال گوشت کے خلاف مہم کے بعد ہندو انتہاپسند تنظیموں بجرنگ دل اور سری رام سینا نے مساجد کے لائوڈ اسپیکروں پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہاراشٹر میں مساجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹانے کے مطالبے کے بعد اب کرناٹک میں بھی ہندو انتہاپسند تنظیموں بجرنگ دل اور سری رام …
تفصیل۔۔۔دلی ہائی کورٹ نے رعنا ایوب کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی
نئی دلی 04 اپریل (کے ایم ایس) ممتاز بھارتی صحافی رعنا ایوب نے جنہیں بھارتی حکام نے ممبئی ائیر پورٹ پر یورپ جانے سے روک دیا تھا ،کو نئی دلی ہائی کورٹ نے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی حکام نے30مارچ بروز بدھ کو ایوارڈ یافتہ صحافی رعنا ایوب کو متعدد بین الاقوامی پروگراموں میں شرکت کیلئے یورپ جانے سے روک دیا تھا ، …
تفصیل۔۔۔گاندربل میں طلبا ء کا ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج، سرینگر لہہ ہائی وے بلاک
سرینگر04 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ضلع گاندربل کے علاقے سونہ مرگ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گگن گیر میںزیر تعلیم طلباء نے پیر کو ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گگن گیر کے قریب سرینگر لہہ ہائی وے کو بلاک کرنے والے طلبا ء نے کہا کہ سکول کے اوقات میں ایک بھی گاڑی انہیں نہیں …
تفصیل۔۔۔ضلع پونچھ میں ذہنی طور پر معذور شخص کی لاش برآمد
سرینگر04 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع پونچھ میں ذہنی طور پر معذور ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لاش پیر کے روز سرنکوٹ میںسانگلہ نالے سے برآمد ہوئی۔ مذکورہ شخص 12گھنٹے قبل اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ایک پولیس افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ شخص کی شناخت 60سالہ علم …
تفصیل۔۔۔پلوامہ میں مزید دو غیر کشمیریوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا
سرینگر04 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے آج ضلع پلوامہ میں مزیددو غیر کشمیریوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ مسلح افراد نے ضلع پلوامہ کے علاقے لاجورہ میں دو غیر مقامی مزدوروں پتلیشور کمار اور جوکو چودھری پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے …
تفصیل۔۔۔نئی دہلی میں نفرت انگیز تقاریرمیں مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی ترغیب
نئی دہلی 04اپریل (کے ایم ایس)بھارت میں انتہا پسندہندو پجاری یتی نرسنگھا نند نے اپنی ایک اور اشتعال انگیز تقریر میں ہندوتوا نظریہ کے پیروکاروں سے مسلمانوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ یتی نرسنگھا نند نے جو ہریدوار کی نفرت انگیز تقریر کا جرم کرنے کے بعد ضمانت پر رہا ہواہے، نئی دہلی کے علاقے براری میں ایک ہندو پنچایت میں ایک اور اشتعال انگیز تقریر کی۔دہلی …
تفصیل۔۔۔بی جے پی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے ماحول کو خراب کردیا
جموں 04 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے سینئر رہنما رمن بھلا نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس علاقے کی حیثیت کو کم کرکے امن، ہم آہنگی اور ترقی کے ماحول کو خراب کر دیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میںپردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ صدر رمن بھلا …
تفصیل۔۔۔