سرینگر 19اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج نامعلوم افراد نے پولیس اسٹیشن بڈگام پر دستی بم سے حملہ کیا۔ کشمیر میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس سٹیشن کی طرف ایک گرینیڈ پھینکا جو اس کے مرکزی دروازے کے باہر پھٹ گیا۔ تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔واقعے کے فوراً بعد بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 19 اپریل, 2022
سرینگر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں مسجد سمیت کئی عمارتیں خاکستر
سرینگر 19اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج سرینگر کے علاقے گوجوارہ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک مسجد اور چند دیگر عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق آگ تقریباساڑھے تین بجے مسجد سے نمودارہوئی جس نے آناًفاناًقریبی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی لوگوں کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے باوجود …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ سے نئی دہلی کے جہانگیر پوری واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
نئی دہلی 19اپریل (کے ایم ایس)بھارت میں ایڈوکیٹ امرت پال سنگھ خالصہ نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے جہانگیرپوری میں مسلمانوں کے خلاف پیش آنے والے پر تشدد واقعے کا ازخود نوٹس لے اوراس کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق امرت پال سنگھ خالصہ نے بھارت کے چیف جسٹس این وی رمنا کے نام ایک مکتوب میں ان …
تفصیل۔۔۔لائوڈ سپیکر کی آواز مسجد کے احاطے سے باہر نہیں آنی چاہیے: اترپردیش میں یوگی آدیتہ ناتھ کا حکم
لکھنو 19اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترپردیش میں بی جے پی کی یوگی حکومت نے لائوڈ سپیکر کی آواز مسجد کے احاطے تک محدود رکھنے کا حکم دیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے کہ لائوڈ سپیکر کی آواز مسجد کے احاطے سے باہر نہ آئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے حکم میںکہاکہ لائوڈ سپیکر کی آواز …
تفصیل۔۔۔بھارت : دلتوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری،اترپردیش میں دلت بچے کو پائوں چاٹنے پرمجبورکردیاگیا
لکھنو 19اپریل (کے ایم ایس)بھارت میں دلتوں پرمظالم ڈھانے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور تازہ ترین واقعے میں ریاست اترپردیش میں نام نہاد اعلیٰ ذات کے ہندوئوں نے ایک دلت بچے کو پائوں چاٹنے پر مجبورکردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند نوجوان ایک طالب علم کو پہلے بری طرح مار پیٹ رہے …
تفصیل۔۔۔عالمی برادری کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے: نعیم خان
میر واعظ یوسف شا ہ کو انکی مذہبی اور سیاسی خدمات پر شاندار خراج عقیدت سرینگر19اپریل (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند رہنماء نعیم احمد خان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت اور غیر قانونی طور پر اس کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں غیر انسانی صورتحال میں قید …
تفصیل۔۔۔میر واعظ یوسف شاہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے دعائیہ مجلس کا اہتمام
سرینگر 19اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے ممتاز سیاسی و مذہبی رہنمامہاجر ملت و مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ کو ان کی55ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جامع مسجد سرینگر میں ایک خصوصی دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اس موقع پر قرآن خوانی کے علاوہ اور مرحوم مفسر …
تفصیل۔۔۔نعیم خان کی عالمی اداروں سے کشمیری نظربندوں کی رہائی میں مدد کی اپیل
سرینگر 19اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر نظر بندکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں غیرانسانی صورتحال کا سامنا کرنے والے تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کو رہا کرانے کے لیے بھارت پر دبا ڈالیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نعیم …
تفصیل۔۔۔ہندو انتہا پسندوں کاہیلی کاپٹر سروس فراہم کرنے والی کمپنی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی19 اپریل (کے ایم ایس) بھارت میں ہندوانتہا پسندوں نے جو حالہ ہفتوں میں مسلمانوں کو ان کے لباس اور مساجد میں لاڈ اسپیکر جیسے مسائل پر نشانہ بنارہے ہیں، ایک نیا ہد ف سرکاری ملکیت والی پون ہنس ہیلی کاپٹر کمپنی کو تلاش کیا ہے اور اس پر مسلمان طلباء کو تربیت دینے کا الزام لگایاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہیلی کاپٹر سروس فراہم کرنے والے ملک …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا میر واعظ یوسف شاہ کوانکی مذہبی اور سیاسی خدمات پر خراج عقیدت
اسلام آباد 19اپریل (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں معروف کشمیری سکالر اور سیاسی رہنماء میر واعظ محمد یوسف شاہ کی آج برسی کے موقع پر انہیں انکی مذہبی، سیاسی اور سماجی خدمات پر شاندرا خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اجلاس کی صدارت سید فیض نقشبندی نے کی۔میر واعظ محمد یوسف شاہ …
تفصیل۔۔۔