جموں25 مئی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآج (بدھ) ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے منکوٹ سیکٹر کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سپاہی کی شناخت این کے اجے کمار کے نام سے ہوئی ہے جس کی دونوں ٹانگوں زخمی ہو گئیں۔ ایک پولیس افسر نے فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 25 مئی, 2022
دہلی این آئی اے عدالت کے ذریعہ یاسین کے خلاف فیصلہ سنانے کا انتظار کرتے ہوئے۔ یاسین ملک کی بہن مائسمہ سری نگر میں اپنی رہائش گاہ پر قرآن پاک کی تلاوت کر رہی ہیں۔
پی ڈی پی کے نوجوان رہنما وحید پرہ کی ضمانت منظور
سرینگر25مئی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے غیر قانونی طور پر نظر بند پیپلز ڈیموکریٹک کے نوجوان رہنما وحید پرہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے حکم کوجس میں ان کی درخواست ضمانت مسترد کی گئی تھی، کالعدم قرار دیتے ہوئے وحیدپرہ کی ضمانت منظور کرلی ۔ پی ڈی پی کی …
تفصیل۔۔۔یاسین ملک کو مجرم قراردیے جانے کے خلاف آزاد جموں و کشمیر میں ریلیاں اور مظاہرے
مظفرآباد 25مئی(کے ایم ایس)بھارتی عدالت کی جانب سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں مجرم قراردیے جانے کے خلاف آج آزاد جموں و کشمیر میں ضلعی اور تحصیل سطح پر ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریلیوں اور مظاہروں کی کال آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے دی ہے۔تمام شعبہ …
تفصیل۔۔۔اقوام متحدہ کشمیری رہنمائوں کے خلاف غیر منصفانہ اور غیر قانونی ٹرائلز کا نوٹس لے :شاہد آفریدی
اسلام آباد25مئی(کے ایم ایس) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے خلاف تنقیدی آوازوں کو خاموش کرنے کی مسلسل کوششیں بے سود ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یاسین ملک کے خلاف من گھڑت الزامات کشمیر یوںکی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتے۔سابق کرکٹر نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ …
تفصیل۔۔۔یاسین ملک نے اعتراف جرم نہیں بلکہ بھارتی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا
نئی دہلی 25مئی(کے ایم ایس)بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک نے بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن کی طرف سے لگائے گئے الزامات کا اعتراف نہیں کیا جیسا کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈوئچے ویلے نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ابھی چند روز قبل بھارتی میڈیا میں سب سے بڑی خبر یہ تھی کہ یاسین …
تفصیل۔۔۔میں گاندھی کے اصولوں پر عمل پیرا ہوں:سزا سنائے جانے سے پہلے یاسین ملک کا عدالت میں بیان
نئی دہلی 25مئی(کے ایم ایس)کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک نے نئی دہلی کی ایک عدالت میں ایک جھوٹے مقدمے میں سزا سنائے جانے سے قبل کہا کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیر میں گاندھیائی اصولوں اور عدم تشدد کی سیاست پر عمل پیرا ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک نے یہ بات دہلی میں بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)کی خصوصی عدالت میں …
تفصیل۔۔۔آسام: مسلمان شخص کی دوران حراست موت کے خلاف احتجاج کرنے پر بیوی اور بیٹی گرفتار
نئی دہلی25مئی (کے ایم ایس ) بھارتی ریاست آسام میں مچھلیوں کے ایک تاجر محفوظ الاسلام کی پولیس حراست میں موت کے دو دن بعدپولیس نے اس کی بیوی راشدہ خاتون اور بیٹی کوجو آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے،گرفتار کر لیا۔ محفوظ الاسلام کی دوران حراست موت کے خلاف احتجاج کے دوران بٹدرابا تھانے کو نذر آتش کرنے کے الزام میں محفوظ کی بیوی اور بیٹی سمیت کم از کم …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کردیے
سرینگر25مئی(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بارہمولہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے پٹن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں …
تفصیل۔۔۔بھارت میں مسلمان ظلم و ستم کے خلاف جیل بھرو تحریک شروع کریں:مولانا توقیر رضا خان
نئی دہلی 25مئی (کے ایم ایس ) بھارت میں معروف عالم دین مولانا توقیر رضا خان نے مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ ملک میں اپنے اوپر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف جیل بھرو تحریک شروع کریں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مولانا توقیر رضا خان نے نئی دہلی میں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میںآل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا …
تفصیل۔۔۔