تازہ ترین

Daily Archives: 2 فروری, 2023

بھارت: مودی حکومت کے بجٹ میں اقلیتیں بری طرح نظر انداز

نئی دلی02 فروری (کے ایم ایس)بھارت میں نریندر مودی کی ہندو توا حکومت نے مرکزی بجٹ میں اقلیتی بہبود کیلئے فنڈز میں بھاری کمی کردی ہے ۔ اس سال اقلیتی بجٹ میں تقریباً 38فیصد کی بھاری کمی کی گئی ہے۔ 2022-2023کے مقابلے میں اس مرتبہ مذکورہ بجٹ میں تقریباً 1,923کروڑ روپے کی کمی کی گئی ۔2022-23میں اقلیتوں کیلئے 5020کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا لیکن اس مرتبہ صرف3097کروڑ …

تفصیل۔۔۔

کشمیری اپنے حق خودارایت کے حصول پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں ، مشعال ملک

اسلام آباد 02فروری (کے ایم ایس) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کے چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری نے کشمیریوںکو انکا حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود انہیں ان کایہ پیدائشی حق نہیں دیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے …

تفصیل۔۔۔

دلی ہائی کورٹ نے نعیم خان کی درخواست ضمانت پر این آئی اے سے جواب طلب کرلیا

سرینگر 02فروری (کے ایم ایس) دلی ہائی کورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما نعیم احمد خان کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت انکے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں ضمانت کیلئے دائر درخواست پر بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے سے جواب طلب کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دلی …

تفصیل۔۔۔

بھارت نے جنگی جنون جاری رکھتے ہوئے دفاعی بجٹ میں 13فیصد اضافہ کر دیا

اسلام آباد 02فروری (کے ایم ایس) بھارت نے اپنا جنگی جنون اور خطے میں بالادستی کے عزائم جاری رکھتے دفاعی بجٹ میں 13 فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بدھ کو مالی سال 2023-24کا بجٹ پیش کیا ہے جس کا مجموعی حجم 45لاکھ کروڑ روپے ہے ۔ بھارت نے پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدی تنازعات اور جھڑپوں سے نمٹنے اور اپنی …

تفصیل۔۔۔

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے

اسلام آباد 02فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت منظم طریقے سے کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کر کے ان کی نسل کشی کر رہا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ بھارتی فوجی جنہیں جموں وکشمیر میں نافذ کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کے قتل عام کی …

تفصیل۔۔۔

واٹس ایپ نے بھارت میں 36لاکھ سے زائداکائونٹس معطل کر دئے

واٹس ایپ نے بھارت میں 36لاکھ سے زائداکائونٹس معطل کر دئے

نئی دلی02فروری (کے ایم ایس) واٹس ایپ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھارت میں 36لاکھ سے زائداکائونٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واٹس ایپ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ یکم تا 31دسمبر تک بھارت میں 36 لاکھ77ہزار سے زائد اکائونٹس کو میسجنگ ایپ کے غلط استعمال پر معطل کیاگیا ۔ ان میں سے 13لاکھ89ہزار اکائونٹس کو دیگر صارفین کی …

تفصیل۔۔۔

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر سے مسلمانوں کی جبری بے دخلی اور آبادی کا تناسب بگاڑنے پر تلی ہوئی ہے ، غلام گلزار

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر سے مسلمانوں کی جبری بے دخلی اور آبادی کا تناسب بگاڑنے پر تلی ہوئی ہے ، غلام گلزار

سرینگر 02فروری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار نے افسوس ظاہر کیاہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کیلئے مقبوضہ علاقے سے مسلمانوں کی جبری بے دخلی اور ہندو جنونیوں کو آباد کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر …

تفصیل۔۔۔

بھارت:حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس کی مودی حکومت کے بجٹ پر کڑی تنقید

بھارت:حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس کی مودی حکومت کے بجٹ پر کڑی تنقید

بجٹ میں بے روزگاری،مہنگائی اور عدم مساوات سے نمٹنے کا کوئی حل موجود نہیں،راہل گاندھی یہ بجٹ عوام کا مودی حکومت پر گرتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے، ملکارجن کھڑگے نئی دلی02فروری (کے ایم ایس) بھارت میں حزب اختلا ف کی مرکزی جماعت کانگریس نے بجٹ2023-24پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں مودی …

تفصیل۔۔۔

مقبوضہ کشمیر:قابض انتظامیہ نے حریت رہنماء کے شاپنگ کمپلیکس کو گرادیا

مقبوضہ کشمیر:قابض انتظامیہ نے حریت رہنماء کے شاپنگ کمپلیکس کو گرادیا

سرینگر 02فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے جمعرات کی صبح جنوبی کشمیر کے قصبے اسلام آباد میں حریت رہنما قاضی یاسر کے ایک شاپنگ کمپلیکس کو گرادیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے قصبے کے ایک اسٹیڈیم کے قریب واقع اس شاپنگ کمپلیکس حریت رہنماء کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے گرایا ہے ۔واضح …

تفصیل۔۔۔

اتر پردیش: ہندوئوں کا 2مسلم بچوں کو درخت سے باندھ کر وحشیانہ تشدد

اتر پردیش: ہندوئوں کا 2مسلم بچوں کو درخت سے باندھ کر وحشیانہ تشدد

لکھنو 02فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ہندوئوں نے دو مسلمان بچوں کو درخت سے باندھ کر لاٹھیوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ یہ واقعہ 29 جنوری کو ضلع کے گائوں کھسپریا میں پیش آیاہے۔دوبچے شاداب اور شکیل اپنی بکریوں کے لیے چارہ اکٹھا کر رہے تھے ۔ جب وہ گھر …

تفصیل۔۔۔