مظفرآباد یکم فروری ( کے ایم ایس) پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیری عوام گزشتہ 74برس سے بھارتی سامراج کے ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔ عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے کے عوام کے …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: فروری 2022
کشمیری شہداء کی قربانیوں کو ہرگزرائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، دیویندر سنگھ
جموں یکم فروری ( کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈووکیٹ دیونیدر سنگھ بہل نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے بھارت کے جبری تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور شہداء کی قربانیوں کوہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ ایڈووکیٹ دیونیدر سنگھ بہل نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہا …
تفصیل۔۔۔بھارت میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 67ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ
نئی دلی یکم فروری( کے ایم ایس) بھارت میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مہلک کورونا ائرس کے ایک لاکھ 67ہزار59نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس دوران ایک ہزار 192افراد کی مہلک وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوئی ۔ بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت بھر میں ایک لاکھ 67ہزار59افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی …
تفصیل۔۔۔مودی حکومت نے جموں کے بعد سرینگر میں بھی کشمیری مسلمانوں کی جبری بے دخلی شروع کر دی
سرینگریکم فروری ( کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے جموں میں متعدد مسلم خاندانوں کو ان کی آبائی زمین سے بے دخل کرنے کے بعداب سرینگر کے قلب میں واقع علاقوں ایچ ایم ٹی اور قمرواری کے رہائشیوں کو فوری طور پر اپنی زمینیں خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ مودی حکومت کے احکامات کے بعد …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:نئے سال میں بھی کشمیریوں کی نسل کشی اور گرفتاریوں میں کوئی کمی نہیں آئی،کل جماعتی حریت کانفرنس
سرینگریکم فروری ( کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز کے بعد بھی بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی نسل کشیُ، ماورائے عدالت قتل، جبری گرفتاریوں اور خواتین کی بے حرمتیوں کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر: کورونا وبا کے نام پر پابندیوں کا نفاذ بلا جواز اور عوام دشمن ہے ، مبصرین
جموں یکم فروری ( کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مبصرین نے قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے کورونا وبا کی آڑ میں اختتام ہفتہ پر عائد کی گئی پابندیوں کوبلا جواز اور عوام دشمن قراردیا ہے ۔ جموں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مبصرین اور سیاستدانوں کا کہنا تھا کہ قابض انتظامیہ اختتام ہفتہ پر تمام کاروباری ادارے بند کردیتی …
تفصیل۔۔۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں کی جموں کے مسلمان خاندانوں کے احتجاجی دھرنے میں شرکت
جموں یکم فروری ( کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں میر شاہد سلیم اور سکھ انٹیلیکچوئل سرکل کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے بارہ رکنی مشترکہ وفد نے آج جموں کے علاقے روپ نگر میں گوجر بکروال خاندانوں کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی۔ جموں میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مکانات کو مسمار کرنے …
تفصیل۔۔۔بھارتی سپریم کورٹ نے نماز جمعہ کے دوران پر تشدد واقعات سے متعلق عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا
نئی دلی یکم فروری (کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے راجیہ سبھا کے سابق رکن محمد ادیب کی طرف سے ہریانہ کے متعلقہ حکام کے خلاف گروگرام کے عوامی پارکوں میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات کو روکنے میں ناکامی کے سلسلے میں توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر عرضداشت پر جلد سماعت کرنے پراتفاق کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف …
تفصیل۔۔۔پاکستانی ٹیم کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں گرفتار کشمیر ی طلبہ کی رہائی کا مطالبہ
سرینگریکم فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے سینئر رہنما پروفیسر سیف الدین سوز نے گزشتہ سال اکتوبر میں عالمی ٹی ٹونٹی کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر گرفتار کئے گئے تین کشمیری طلباء کی رہائی کیلئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کوخط لکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس اب تک …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جنوری میں 22کشمیریوں کو شہید کیا
سرینگریکم فروری ( کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جنوری میں 22 کشمیریوں کو شہید کیاجن میں ایک کشمیری لڑکا بھی شامل تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قابض فوجیوں نے ان میں سے4نوجوانوں کو جعلی …
تفصیل۔۔۔