اسلام آباد14 اپریل (کے ایم ایس) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور جیل میں بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کشمیری پندٹ برادری کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے مقبوضہ جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیںجسکا مقصد کشمیری مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے کو آگے بڑھانا ہے جیسا کہ فلم …
تفصیل۔۔۔Daily Archives: 14 اپریل, 2022
بھارت اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک بن چکا ہے، رپورٹ
اسلام آباد 14 اپریل (کے ایم ایس)بھارت میں ہر سال 14 اپریل کو امبیڈکر جینتی، بھیم جینتی یا یوم مساوات کے طور پر منایا جاتا ہے۔ 14 اپریل 2022 کو ڈاکٹر بی آر کی امبیدکر کا 131 ویں یوم پیدائش ہے۔ امبیدکر جنہیںبابا صاحب امبیڈکر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ایک بھارتی سیاست دان، ماہر اقتصادیات اور سماجی مصلح تھے جنہیں ”فادر آف کنسٹی ٹیوشن آف انڈیا“کے نام …
تفصیل۔۔۔نئی دہلی:مسلمانوں پر تشدد کیخلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مظاہرہ
نئی دہلی14 اپریل (کے ایم ایس)بھارت میں جاری نفرت انگیز ماحوال اور مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و تشدد کے خلاف نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں احتجاجی مارچ کیا گیا۔ مختلف طلبہ تنظیموں کی طرف سے نکالے گئے مارچ میں بھارت میں بڑھتے ہوئے تشدد کے واقعات کی پرزور مذمت کی گئی اور حکومت کے خلاف غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مارچ میں سی …
تفصیل۔۔۔اتر پردیش : مسلمان خواتین کو ریپ کی دھمکیاں دینے ولاہندو جنونی گرفتار
لکھنو 14 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلم خواتین کو دن دیہاڑے ریب کی دھمکی دینے والے ہندو جنونی بجرنگ منی داس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بجرنگ منی داس کو دارلحکومت لکھنو سے سو کلو میٹر دور سیتا پور سے حراست میں لیا گیا۔ وہ خیر آباد میں مہا رشی شری لکشمن داس آشرم کا سربراہ بتایا جاتا ہے۔ اس نے قریباً …
تفصیل۔۔۔پنجاب کے روپ نگر میں خالصتان کے بینرز آویزاں کیے گئے
روپ نگربھارت 14 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست پنجاب میں روپ نگر جسے پہلے روپڑ کہا جاتا تھا کے منی سیکریٹریٹ کمپلیکس کے باہر خالصتان کے بینر ز آویزاں کیے گئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بینرز ڈپٹی کمشنر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کے دفاتر کے علاوہ کمپلیکس ہاوسز ڈسٹرکٹ کورٹس، کمپلیکس کی باونڈری وال کے باہر درختوں پر بینر آویزاں پائے گئے۔پولیس نے بینرز دیکھتے ہی فوراً ہٹا دیے۔
تفصیل۔۔۔جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے تنازعہ کشمیر کا تصفیہ ضروری ہے، شبیر شاہ
سرینگر 14 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند نائب چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے تنازعہ کشمیر کا تصفیہ ضروری ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی قرار دادوں پر عملدرآمدکرائے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر :24 سالہ نوجوان کی لاش برآمد، خاتون نے خودکشی کر لی
سری نگر، 14 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک 24 سالہ نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان جس کی شناخت محمد یاسین یاتو کے نام سے ہوئی ہے ضلع کے علاقے سلطان پورہ پٹن میں اپنے گھر پر پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ضلع بڈگا کے علاقے خانصاحب میں ایک خاتون نے پھندا …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: کورونا وائرس کے باعث 16فیصد نوجوان ذہنی تناﺅ کا شکار ہو گئے
سرینگر 14 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض نے وادی میں بہت سے کشمیریوں کو ذہنی صحت کے بگڑتے مسائل کی گرفت میں چھوڑ دیا ہے اور 16 فیصد نوجوان ذہنی تناﺅسے لڑ رہے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جی ایم سی سرینگر کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن سے تعلق رکھنے والے …
تفصیل۔۔۔آندھرا پردیش :فارما پلانٹ میں آگ لگنے سے 6 ہلاک، 12 زخمی
حیدرآباد، 14 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آتشزدگی کے واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ریاست کے مغربی ضلع گوداوری کے اکیریڈی گوڈیم میں اس وقت پیش آیا جب فارماسیوٹیکل پلانٹ کے یونٹ 4 میں ملازمین کام کر رہے تھے۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں میں کہا گیا ہے کہ اندیشہ ہے کہ گیس کے اخراج کی وجہ سے ری ایکٹر میں …
تفصیل۔۔۔جھار کھنڈ ہائیکورٹ نے مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہندوانتہا پسندوں کو ضمانت دیدی
نئی دہلی14 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کی ہائی کورٹ نے لیٹہار میں مویشیوں کے مسلمانوں تاجروں کو پیٹ پیٹ کرقتل کرنے والے ہندو انتہا پسند گروپ سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ہائیکورٹ نے ضلعی عدالت کی طرف سے 2018 میں ملزموں کوسنائے گئے عمر قید کے فیصلے کو بھی معطل کر دیا۔ مارچ 2016 میں بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے علاقے لیٹہار میں …
تفصیل۔۔۔