تازہ ترین

Daily Archives: 17 اپریل, 2022

بھارتی تحقیقاتی اداروں این آئی اے اورایس آئی اے کے نظربند صحافی کے دفتراورگھر پر چھاپے

بھارتی تحقیقاتی اداروں این آئی اے اورایس آئی اے کے نظربند صحافی کے دفتراورگھر پر چھاپے

سرینگر17 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور نو تشکیل شدہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کی ایک مشترکہ ٹیم نے آج سرینگر میں جیل میں نظربند صحافی کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپے مارے ۔ تحقیقاتی اداروں نے سرینگر میںجیل میں نظر بند صحافی فہد شاہ کی رہائش …

تفصیل۔۔۔

بھار ت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تمام بین الاقوامی قوانین،معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے: رپورٹ

بھار ت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تمام بین الاقوامی قوانین،معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے: رپورٹ

اسلام آباد 17اپریل (کے ایم ایس)بھارت غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں تمام بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور علاقے میں لوگ اپنے بنیادی انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں کشمیریوں کو گرفتار کرنے کے لیے پبلک سیفٹی …

تفصیل۔۔۔

حریت رہنما ئوں کاکشمیری سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

حریت رہنما ئوں کاکشمیری سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

سرینگر17 اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے بھارت اور علاقے کی مختلف جیلوں میں نظر بند تمام حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ زمرودہ حبیب نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ سینکڑوں حریت رہنما اور کارکن مختلف جیلوں میں نظر بند ہیں …

تفصیل۔۔۔

اپنی ماں کو 10سال تک گھر میں قید رکھنے پر چنئی کا پولیس افسر بھائی سمیت گرفتار

اپنی ماں کو 10سال تک گھر میں قید رکھنے پر چنئی کا پولیس افسر بھائی سمیت گرفتار

چنئی 17اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے علاقے تھنجاور میں اپنی 72سالہ ماں کو10 سال تک گھرمیں قید رکھنے پر ایک پولیس افسر سمیت دو بھائیوں کوگرفتارکیاگیااوران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ تامل یونیورسٹی پولیس نے دو بیٹوں 50سالہ پولیس انسپکٹر شانموگاسندرم جو چنئی میں کام کرتا ہے اور اس کے چھوٹے بھائی45سالہ وینکٹیشن کے خلاف جو پٹوکوٹائی میں دوردرشن کا ملازم ہیں، مقدمہ درج کیا ہے۔ …

تفصیل۔۔۔

پاکستانی گانے سننے پربریلی میں دو مسلمان نوجوان گرفتار

https://kmsnews.org/urdu/wp-content/uploads/2022/04/dd561afb-743e-4b3a-ae22-eccb01528a06-286x125.jpg

بریلی17اپریل(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں پولیس نے 2مسلمان نوجوانوں کو پاکستانی گیت سننے پر گرفتار کرلیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلمان لڑکوں کو مقامی ہندوئوں کی شکایت پر ان کی دکان سے گرفتار کیاگیا ۔ پولیس نے 16اور 17سالہ مسلمان نوجوانوں کے خلاف جو آپس میں کزنز ہیں ،مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا ۔دونوں نوجوان ضلع بریلی کے علاقے سنگھائی مروان میں …

تفصیل۔۔۔

بھارت: کھانے میں زیادہ نمک ڈالنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

بھارت: کھانے میں زیادہ نمک ڈالنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

تھانے 17اپریل(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس نے بتایاکہ ضلع تھانے کے علاقے بھائندر میں ایک شخص نے کھانے میں زیادہ نمک ڈالنے پر اپنی 40سالہ بیوی کو اپنے گھر میں قتل کر دیا ۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح بھائندرایسٹ کے علاقے پھاٹک روڈ پر پیش آیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے جس …

تفصیل۔۔۔

بھارت: اترپردیش میں ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد

بھارت: اترپردیش میں ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد

لکھنو 17اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے بتایاکہ ضلع الہ آباد میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ یہ واقعہ جمعہ کی رات کونواب گنج تھانے کی حدود میں کھگل پور گائوں میں پیش آیا۔سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے اس واقعے پر بی جے پی کی قیادت والی اتر پردیش حکومت پرتنقید کرتے ہوئے …

تفصیل۔۔۔