سرینگر 13اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے منکوٹ سیکٹر میں بلونی فارورڈ ایریا کے قریب ایک فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر ہلاک اور دو فوجی زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجی گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری جس سے ڈی این پانڈے نامی جے سی …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: اپریل 2022
بھارتی سپریم کورٹ نے مجوزہ ہندو دھرم سنسد پر ہماچل پردیش حکومت کو نوٹس جاری کر دیا
نئی دلی 13اپریل(کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ حکومت کو گزشتہ سال دسمبر میں ہریدوار میں منعقدہ ہندودھرم سنسدکے دوران مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں درج مقدمات پرپیش رفت کی رپورٹ 22 اپریل سے پہلے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سپریم کوٹ کے جج جسٹس اے ایم کھانولکر نے ہماچل پردیش میں 17 اپریل کو ہریدوار کے طرز …
تفصیل۔۔۔فاروق رحمانی کی شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
اسلام آباد 13اپریل (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی نے محمد شہباز شریف کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ شہباز شریف اپنے دور حکومت میں ترقی پسند اور شفاف اقدامات سے پاکستان کی معیشت …
تفصیل۔۔۔دفتر خارجہ نے بھارت اور امریکا کے بیان میں غیرضروری حوالہ مسترد کردیے
اسلام آباد 13اپریل (کے ایم ایس) پاکستان نے واضح طور پر 11اپریل کوامریکہ بھارت 2جمع2 وزارتی مذاکرات کے بعد جاری بیان میں غیر ضروری حوالہ کو مسترد کر دیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کیے گئے دعوے بدنیتی پر مبنی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔بھارت کا دوسرے ممالک کی سرزمین کا استعمال اور …
تفصیل۔۔۔مغربی بنگال میں بی جے پی کی امیدوار کی گاڑی پر پتھرائو
کولکتہ 13اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر آسنسول میں لوک سبھا کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار اگنی مترا پال کی گاڑی پر پتھرائو کیا گیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے ممتا بنرجی کی زیرقیادت ترنمول کانگریس کے حامیوں کے ایک گروپ پر لاٹھی چارج کیا جنہوں نے اگنی مترا پال کی گاڑی کا …
تفصیل۔۔۔بانڈی پورہ میں حریت رہنما سمیت 11افرادپر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو
سرینگر 13اپریل(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالصمد انقلابی سمیت کم از کم گیارہ افرادپر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جن لوگوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ لاگوکیاگیاہے ان میں عبدالصمد انقلابی، قیصر احمد پرے، ظہور احمد ڈار، محمد سلیم پرے، عرفان احمد لون، …
تفصیل۔۔۔این آئی اے حریت رہنمائوں کو نشانہ بنانے کے لیے قوانین کا غلط استعمال کر رہی ہے: الطاف وانی
اسلام آباد 13اپریل(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنما الطاف حسین وانی نے بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے حریت رہنمائوں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ الطاف حسین وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ این آئی اے حریت رہنمائوں کو نشانہ بنانے کے لیے انسداد دہشت گردی قوانین …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال: رپورٹ
اسلام آباد 13اپریل(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ ابتر ہوتی جا رہی ہے جہاں بھارتی فوجیوں نے لوگوںکی زندگی جہنم بنا رکھی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست 2019میں نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے بھارتی آئین کی …
تفصیل۔۔۔بھارت میں مسلمان فرقہ وارانہ تشدد اور امتیازی سلوک کا شکار ہیں: امریکی رپورٹ
واشنگٹن 13اپریل(کے ایم ایس)امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی حقوق کے بارے میں منگل کو جاری کی گئی اپنی سالانہ رپورٹ2021ء میں کہاہے کہ بھارت میں مسلمان فرقہ وارانہ تشدد اور امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق رپورٹ میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک، ماورائے عدالت قتل کے واقعات، پولیس اور جیل حکام کی طرف سے توہین آمیز سلوک یا سزا اور سرکاری حکام کی جانب …
تفصیل۔۔۔بھارتی فوج کشمیری عوام کو لبھانے کے لیے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے
سرینگر13اپریل(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبانے میں ناکامی کے بعد علاقے کے عوام کو لبھانے کے لیے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس سلسلے میں بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمانوں کے لیے …
تفصیل۔۔۔