لکھنو 14 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلم خواتین کو دن دیہاڑے ریب کی دھمکی دینے والے ہندو جنونی بجرنگ منی داس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بجرنگ منی داس کو دارلحکومت لکھنو سے سو کلو میٹر دور سیتا پور سے حراست میں لیا گیا۔ وہ خیر آباد میں مہا رشی شری لکشمن داس آشرم کا سربراہ بتایا جاتا ہے۔ اس نے قریباً …
تفصیل۔۔۔Monthly Archives: اپریل 2022
پنجاب کے روپ نگر میں خالصتان کے بینرز آویزاں کیے گئے
روپ نگربھارت 14 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست پنجاب میں روپ نگر جسے پہلے روپڑ کہا جاتا تھا کے منی سیکریٹریٹ کمپلیکس کے باہر خالصتان کے بینر ز آویزاں کیے گئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بینرز ڈپٹی کمشنر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کے دفاتر کے علاوہ کمپلیکس ہاوسز ڈسٹرکٹ کورٹس، کمپلیکس کی باونڈری وال کے باہر درختوں پر بینر آویزاں پائے گئے۔پولیس نے بینرز دیکھتے ہی فوراً ہٹا دیے۔
تفصیل۔۔۔جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے تنازعہ کشمیر کا تصفیہ ضروری ہے، شبیر شاہ
سرینگر 14 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند نائب چیئرمین شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے تنازعہ کشمیر کا تصفیہ ضروری ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی قرار دادوں پر عملدرآمدکرائے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر :24 سالہ نوجوان کی لاش برآمد، خاتون نے خودکشی کر لی
سری نگر، 14 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک 24 سالہ نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان جس کی شناخت محمد یاسین یاتو کے نام سے ہوئی ہے ضلع کے علاقے سلطان پورہ پٹن میں اپنے گھر پر پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ضلع بڈگا کے علاقے خانصاحب میں ایک خاتون نے پھندا …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ جموں وکشمیر: کورونا وائرس کے باعث 16فیصد نوجوان ذہنی تناﺅ کا شکار ہو گئے
سرینگر 14 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض نے وادی میں بہت سے کشمیریوں کو ذہنی صحت کے بگڑتے مسائل کی گرفت میں چھوڑ دیا ہے اور 16 فیصد نوجوان ذہنی تناﺅسے لڑ رہے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جی ایم سی سرینگر کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن سے تعلق رکھنے والے …
تفصیل۔۔۔آندھرا پردیش :فارما پلانٹ میں آگ لگنے سے 6 ہلاک، 12 زخمی
حیدرآباد، 14 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں آتشزدگی کے واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ریاست کے مغربی ضلع گوداوری کے اکیریڈی گوڈیم میں اس وقت پیش آیا جب فارماسیوٹیکل پلانٹ کے یونٹ 4 میں ملازمین کام کر رہے تھے۔ذرائع ابلاغ کی اطلاعات میں میں کہا گیا ہے کہ اندیشہ ہے کہ گیس کے اخراج کی وجہ سے ری ایکٹر میں …
تفصیل۔۔۔جھار کھنڈ ہائیکورٹ نے مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہندوانتہا پسندوں کو ضمانت دیدی
نئی دہلی14 اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کی ہائی کورٹ نے لیٹہار میں مویشیوں کے مسلمانوں تاجروں کو پیٹ پیٹ کرقتل کرنے والے ہندو انتہا پسند گروپ سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ہائیکورٹ نے ضلعی عدالت کی طرف سے 2018 میں ملزموں کوسنائے گئے عمر قید کے فیصلے کو بھی معطل کر دیا۔ مارچ 2016 میں بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے علاقے لیٹہار میں …
تفصیل۔۔۔مدھیہ پردیش: فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلے میں صرف مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا
بھوپال14 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے اب تک 104 افراد کو فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے جو 10 اپریل کو کھرگون میں رام نومی کے جلوسوں کے دوران پھوٹ پڑے تھے۔ گرفتار کیے جانے والے سارے افراد مسلمان ہیں۔ اندور ڈویڑن کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس تلک سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ 104 افراد کو حراست میں لے …
تفصیل۔۔۔مقبوضہ کشمیر :نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک شہری ہلاک
سرینگر13اپریل (کے ایم ایس ) غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کولگام ضلع کے علاقے کاکران میں آج شام نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا ایک شہری ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہری کو آج شام اس کے گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سر اور ٹانگ میں گولیاں ماریں ۔اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا، …
تفصیل۔۔۔نئے کالے قانون نے بھارت کو ایک ظالم جاسوس ریاست میں تبدیل کر دیا ہے،بی بی سی
نئی دلی 13اپریل(کے ایم ایس) بی بی سی نے قانون کے بارے میں اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت کے ایک نئے مجوزہ قانون کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بائیو میٹرک ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے وسیع اختیارات حاصل ہوں گے ، جس سے رازداری کے حوالے سے شدیدخدشات نے جنم لیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضابطہ فوجداری کایہ بل گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ …
تفصیل۔۔۔